امریکا روسی صدر اور وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کرے گا

Jen Psaki

Jen Psaki

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے روسی صدرولادی میر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاروف پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاروف پر پابندیاں عائد کرے گا۔ پابندیوں کا مقصد روسی صدر کو براہ راست پیغام دینا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا یوکرین کے بحران کوسفارتی کوششوں سے حل کرنے کومسترد نہیں کرتا تاہم ایک ایسے رہنما سے جس نے ایک خودمختار ملک پر حملہ کیا ہو سفارتی رابطے مناسب نہیں۔

اس سے قبل برطانیہ اور یورپی یونین بھی صدر پیوٹن اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف پر پابندیاں لگانے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔