geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا ویکسین لگوانے سے واقعی دو سال میں موت واقع ہو جائے گی؟کیا ویکسین لگوانے سے واقعی دوسال میں موت واقع ہو جائے گی؟

May 29, 2021 4 1 min read
French Scientist
Share this:

French Scientist

پیرس: اس وقت بالخصوص سوشل میڈیا پر ایک فرانسیسی سائنسداں کا دعویٰ زیرِ گردش ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ کووڈ 19 کے خلاف ویکسین لگوانے والوں کی بہت بڑی تعداد دو سال کے اندر اندر موت کی شکار ہوجائے گی، لیکن کیا واقعی انہوں نے دوسال میں لوگوں کی بڑی تعداد کے مرنے کی بات کی ہے؟ آئیے جائزہ لیتے ہیں۔

اس ضمن میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دعویٰ کرنے والا ماہر کوئی معمولی شخص نہیں بلکہ نوبیل انعام یافتہ سائنسداں ہے۔ 68 سالہ لوچ مونتینئے نے 1980ء کے عشرے میں ایڈز وائرس دریافت کیا تھا اور انہیں 2008ء میں طب کا نوبیل انعام دیا گیا تھا جو کسی بھی سائنسداں کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے۔

لوچ کی زندگی کے بہت سے متنازع پہلو ہیں جن کا ذکر بات میں ہوگا لیکن پہلے ان کے اس دعوے کے چند نکات درج ذیل ہیں جو انہوں نے 13 منٹ کی ویڈیو میں فرانسیسی زبان میں کیے ہیں اور وہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلے اور اس کے نتیجے میں عام لوگوں میں بے یقینی اور خوف کا عالم ہے۔

لوچ کہتے ہیں کہ عوامی کی بڑی تعداد کو ویکسین لگانا تاریخی غلطی ہے اور کورونا وائرس اس کے ردِ عمل میں مزید تبدیل ہوکر اور زیادہ خطرناک ہوجائے گا، اب ویکسین لگانے کے بعد یہ ہوگا کہ وائرس نیا راستہ اختیار کرے گا مزید تبدیل ہوکر مہلک ہوجائے گا، اس کے بعد ویکسین والے ممالک میں نئے مریضوں کی تعداد بڑھے گی۔

ان کا دعویٰ ہے کہ اس طرح ویکسین لگوانے والے پر اگر کووڈ 19 وائرس کا حملہ ہوتا ہے تو وہ مزید شدت سے بیمار ہوں گے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ کئی مریضوں پر اس کے تجربات کررہے ہیں اور ویسے ہی نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے عوامی ویکسین کی مہم کو ’طبی غلطی‘ قرار دیا ہے۔

لیکن اس پوری بحث میں انہوں نے کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ ویکسین لگوانے والے خواتین و حضرات دو سال کے اندر اندر اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے۔ یہ بات کسی نے مرچ مسالہ لگا کر آگے بڑھادی۔ لوگوں کو لوچ کی صرف یہی بات رہ گئی کہ ویکسین لگوانےوالے دوسال کے دوران فوت ہوجائیں گے البتہ انہوں نے یہ بات ضرور کہی کہ ویکسین لگوانے کے بعد اموات میں اضافہ ہوگا۔

اپنی پوری گفتگو میں لوچ نے یہ نہیں کہا کہ ویکسین والے لوگ دو سال میں مرجائیں گے بلکہ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد اگر وبا پھیلی تو وہ شدید ہوگی اور اس سے اموات بڑھیں گی۔ آئیے اب ان سب بے بنیاد دعوے کا جائزہ لیتے ہیں۔

پہلی بات یہ ہے کہ چین میں اس سال جنوری سے ویکسی نیشن شروع ہوئی اور 27 مئی تک 60 کروڑ لوگ ویکسین لگواچکے ہیں۔ وہاں نہ ہی وبا دوبارہ پھیلی اور نہ ہی اموات ہوئی اور نہ ہی لوگ بیمار ہوکر موت کے شکار ہوئے۔

امریکہ میں بھی جنوری سے ویکسی نیشن شروع ہوئی اور دو دن قبل تک 16 کروڑ 50 لاکھ افراد کم ازکم ایک خوراک لگاچکے ہیں۔ اب حال یہ ہے کہ اگر لوچ کی بات درست ہوتی تو نئے کیس میں اضافہ ہوتا اور لوگ مرتے لیکن وہاں بھی ایسی کوئی صورتحال سامنے نہیں آئی۔

برطانیہ میں تین کروڑ 80 لاکھ افراد ویکسین لگواچکے ہیں۔ اب حال یہ ہے کہ امریکا اور بالخصوص برطانیہ کی وبائی صورتحال بہت حد تک قابو میں آچکی ہے جو ویکسین کی صداقت اور ہمیت کی تصدیق کرتی ہے۔

لوچ مونتینئے نوبیل انعام حاصل کرنے کے بعد سے ہی اپنے متنازع بیانات اور دعووں پر شدید تنقید کی زد میں رہے ہیں۔ وہ ہومیوپیتھی کے حامی ہیں، کووڈ وائرس کو ایک تجربہ گاہی غلطی اور حادثہ قرار دیتے ہیں اور ایک عرصے سے ویکسین کے مخالف ہیں جنہیں اینٹی ویکسر کہا جاتا ہے۔

سال 2017ء میں 106 کے قریب سائنسداں، ماہرین اور اساتذہ نے ایک کھلا خط تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لوچ اپنے نوبیل انعام یافتہ ہونے کی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں اور غلط بلکہ خطرناک معلومات عوام تک پہنچا رہے ہیں۔

ماہرین نے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ ان معاملات پر بھی گفتگو کرتے ہیں جو ان کے شعبے سے تعلق نہیں رکھتے۔

Share this:
Children's Vaccination
Previous Post یورپی یونین نے فائزر ویکسین 12 سے 15 سال کے بچوں کو لگانے کی منظوری دیدی
Next Post پاکستان میں کورونا کی مہلک بھارتی قسم کی موجودگی کا انکشاف، پہلا کیس سامنے آگیا
Corona virus

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.