geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وٹامن سی وینٹی لیٹر سے جلد چھٹکارا دلائے

March 31, 2019 0 1 min read
Vitamin C
Share this:

Vitamin C

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ٹھہرنے والے مریضوں کی جلد بحالی اور ان کو وہاں سے باہر نکالنے میں وٹامن سی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

نارنجی، کینو، لیموں اور دیگر کھٹے رسدار پھلوں میں پایا جانے والا وٹامن سی بعض مریضوں کو آئی سی یو سے باہر نکالنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کا انکشاف آسٹریلیا اور فن لینڈ کے ماہرین نے کیا ہے جن میں جامعہ فِن لینڈ کے ڈاکٹر ہیری ہیمیلیا اور سڈنی یونیورسٹی کی ایلزبتھ چاکر شامل ہیں۔

انہوں نے درجنوں مطالعوں کے بعد کہا ہے کہ اگر انتہائی بیمار اور تشویشناک کیفیت میں مبتلا مریضوں کو وٹامن سی دیا جائے تو آئی سی یو میں ان کے وقت میں 8 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے آئی سی یو مریضوں اور وٹامن سی کے براہِ راست اثرات پر مزید تحقیق پر زور دیا ہے۔

ماہرین نےکہا ہے کہ وٹامن سی ایک جادوئی شے ہے جس کے فوائد سائنسی طور پر ثابت شدہ ہیں۔ یہ جسم میں کئی کام کرتا ہے جن میں خلیات میں توانائی کی پیداوار بڑھانا، بلڈ پریشر کو برقرار رکھنا، دل کو بحال رکھنا ، اچھے جینیاتی افعال میں اضافہ اور ناقص جینیاتی عمل کو کم کرنا شامل ہے۔

وٹامن سی عام

سردی لگنے کی شدت اور مدت کم کرتا ہے، ذیابیطس کے مریضوں میں گلوکوز کی سطح کم رکھتا ہے اور سانس کی نالیوں کو ہمواربنانے میں مدد دیتا ہے۔ ان تمام باتوں کی وجہ سے مریض وٹامن سے بحال ہوتے ہیں اور شدید مرض کی کیفیت سے جلد باہر آجاتے ہیں۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ حادثوں، سرجری، انفیکشن، دماغی تناؤ اور دیگر کیفیات میں جسم میں وٹامن سی تیزی سے کم ہونا شروع ہوجاتا ہے اور یوں تمام جسمانی افعال شدید متاثر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

اسی بنا پر ڈاکٹروں نے انتہائی بیمار افراد کو روزانہ 4 گرام وٹامن سی دینے کی تجویز پیش کی ہے جبکہ صحتمند فرد کو روزانہ0.1 گرام وٹامن سی درکار ہوتا ہے۔ دوسری جانب سائنسدانوں نے 18 مطالعات میں 2004 ایسے مریضوں کو دیکھا جو آئی سی یو میں منتقل کئے گئے تھے اور ان میں سے 13 افراد دل کی جراحی سے گزرے تھے۔

اس مطالعے سے معلوم ہوا کہ جن مریضوں نے وٹامن سی کی مناسب مقدار کھائی ان کے آئی سی یو میں رہنے کے اوقات میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ وٹامن سی استعمال کرنے والے مریض وینٹی لیٹر پر رہتے ہوئے بھی جلد ہی بہتر ہوئے اور وینٹی لیٹر کی ضرورت سے آزاد ہوئے۔

Share this:
Khawaja Izharul Hassan
Previous Post ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کار حادثے کا شکار
Next Post گولان کی پہاڑیاں اسرائیلی ملکیت نہیں۔ عرب و عجم متحد، امریکی اقدام مسترد
Donald Trump

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی انویسٹی گیشن، ٹرمپ کے خلاف خفیہ دھمکی کا شبہ

June 12, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، ٹرمپ کو خطرہ یا محض حزب اختلاف؟

June 12, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب پراسرار نمبر ’86 47‘ کی گھاس پر کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 12, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.