geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 28, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تزکیہ نفس اور رمضان

May 7, 2019 0 1 min read
Ramadan Mubarak
Share this:

Ramadan Mubarak

تحریر : شیخ خالد زاہد

سب سے پہلے عالم ِاسلام کو خصوصی طور پر پورے پاکستان کو رمضان کریم کی دلی مبارکباد۔رمضان کا رحمتوں اور برکتوں کا مبارک مہینہ ہے یہ وہ ماہ مبارک مہینہ ہے کہ جس میں ہر نیک عمل کا ثواب دس گناہ بڑھا دیا جاتاہے۔ ایک طرف دنیاوی کاروبار کے اعتبار سے رمضان بہت اہم ہوتا ہے اور مخصوص کاروباری احداف حاصل کئے جاتے ہیں تو دوسری طرف عطاعت ِخداوندی کی عبادات کے حوالے سے رمضان کی اہمیت کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔ یہ وہ ماہ مبارک ہے کہ جس میں ہر شخص کو اسکے کاروبار سے فائدہ ہی ہوتا ہے اب وہ نا شکری کا مرتکب ہو تو یہ اور بات ہے۔ قرآن کریم میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں کہ اے ایمان والوں!تم پر روزے فرض کردئے گئے ہیں جسطرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم متقی ہوجاؤ (البقرہ ۳۸۱)۔اللہ رب العزت اپنے بندوں سے بہت پیار کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم متقی ہوجائیں تاکہ وہ ہمیں جنت میں اعلی مقام دے سکے۔ ماہ رمضان تربیت کا مہینہ ہے۔

حقیقت میں رمضان کا مہینہ دیگر مہینوں میں جانے انجانے سرزد ہونے والی کوتاہیوں اور گناہوں سے نجات مانگنے کا ہے، رمضان وہ ماہ مبارک ہے کہ جس میں باقی پورا سال گزارنے کی تربیت دی جا تی ہے۔ہر ایک نیک عمل اپنے اندر عبادت چھپائے ہوئے ہے اور ہر عبادت کا انعام بھی بڑھا چڑھا کر دیا گیا ہے۔ یوں تو رمضان کے روزے فرض ہیں لیکن کیا روزے کی فرضیت صرف کھانا پینا چھوڑ دینے سے پوری ہوجاتی ہے؟ کیا روزے دار کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ صحری سے افطار یعنی فجر سے مغرب تک کچھ نا کھائے پئے؟دراصل یہاں بھی روح اور جسم کامعاملہ ہے کوئی کسی کے روزے کی گواہی دینے کا مجاز نہیں ہے کیوں کہ یہ تو سراسر اللہ اور اسکے بندے کے درمیان راز کا معاملہ ہے، وضو کرتے ہوئے حلق سے پانی کا نیچے نا اترنے دینا اللہ اور بندے کہ درمیان تعلق کی گواہی ہے۔ اللہ اپنے بندے سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتے ہیں، یہ ایک ایسا تعلق ہے جسکی حقیقت سے ہر شخص بخوبی سمجھتا ہے۔ہمارے رب نے ہماری خطاؤں پر کیا خوب پردہ رکھا ہوا ہے۔

اللہ نے اپنے پیارے محبوب وجہ کائنات حضرت محمد ﷺ کی صورت میں پہلے ہی انسانیت پر احسانِ عظیم کیا اور اس سے بڑھا احسان مسلمانوں پر کیا، آپکی حیات طیبہ جہاں رہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے مشعل رہا ہے وہیں مسلمانوں کیلئے حتمی ضابطہ حیات ہے یعنی جو روزِ محشر شفاعت کا متمنی ہے وہ نبی پاک ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہوجائے۔فرض کی ادائیگی بھی بغیر آپ ﷺ کی پیروی کے پوری نہیں ہوسکتی کیونکہ فرض کیا ہے یہ بھی قران نے آپ ﷺ کے ذریعے سے ہی بتایا۔ گوکہ اسلام کو آفاقی ہونے پر کسی سے کوئی سند درکار نہیں لیکن اب دنیا اسلام کی امن پسندی اور افہام و تفہیم کے فلسفے سے بہت اچھی طرح سے روشناس ہوچکی، سورج کی شعاؤں آخر کب تک کوئی روک سکتا ہے اور اب اس بات کا اعتراف کسی گونج کی طرح سنائی بھی دے رہا ہے۔ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ میں مسجد پر دہشت گردی کے ایک المناک واقع کے بعد وہاں کی ایک غیر مسلم وزیر اعظم نے اسلام کے فلسفے کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے مسلمانوں کے زخموں کا بڑی خوبی سے مداوا کیا۔ رمضان کا ماہ مبارک شروع ہوتے ہی غیر مسلم عالمی رہنماؤں نے امت ِ مسلمہ کو اس ماہ مبارک کے پیغامات جاری کئے۔

دنیا میں ہونے والے مذہبی تہواروں کے انعقاد سے قبل اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کہ اس مذہب کے امیر غریب ہر طبقے کے لوگ اس تہوار کو برابری کی بنیاد پر منائیں تاکہ کسی قسم کا احساس محرومی پیدا نا ہو اور خوشی کا موقع خوشی دئے بغیر ہی نا گزر جائے۔ جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس دیکھنے میں آتا ہے جہاں کا سرکاری مذہب اسلام ہے اور رمضان کے ماہِ مبارک میں مہنگائی کو جیسے پرلگ جاتے ہیں جوچیز عام دنوں میں دس روپے کی ہوتی ہے رمضانوں میں وہی چیز پچیس سے تیس روپے کی ہوجاتی ہے۔ یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ کم آمدنی والا کم آمدنی والے کو ہی نقصان پہنچانے کیلئے تیار بیٹھا ہوتا ہے۔ جہاں دینے والے کم نہیں ہیں تو وہیں لینے والوں کی گنتی بھی مشکل ہوجاتی ہے۔ رمضان رحمتوں، برکتوں کا مہینہ ہے لیکن اس کی اہمیت پورے سال کے کاروباری معاملات سے منسلک کردی جاتی ہے، اس بات سے کوئی انکارنہیں کہ کاروبار بہت ضروری ہے لیکن کیا لوگوں کی کھال اتار کر بیچنے کا درس کہاں سے ملتا ہے۔ چلیں آپ عبادت کو وقت نہیں دے پارہے چلیں آپ روزے نہیں رکھ پارہے لیکن یہ کیا کہ آپ کاروبار میں بھی عبادت کے کسی پہلو کو پکڑ لیں ہوسکتا ہے کہ اس پہلوکی نسبت آپکو اللہ تعالی انعام سے نوازدیں۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا:جو آدمی روزہ رکھتے ہوئے اپنے کردار و گفتا ر میں جھوٹ نا چھوڑے، تو اللہ تعالی کو اسکے بھوکے پیاسے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں۔مذکورہ حدیث تو روزہ دار کیلئے ہے بغیر روزہ کے جھوٹ بولنے والے سے اللہ کی ناپسندیدگی کا اندازہ کرلیجئے۔ ذرا دنیاوی فائدے سے باہر نکلیں۔

محترم قارئین، ہمیں ایک اور موقع ملا ہے کہ ہم اپنے آخری سفر کیلئے کچھ رسد جمع کرلیں، پتہ نہیں یہ آخری موقع ہو۔ہم ہمیشہ رمضان کا حق ادا کرنے کا عہد بھی کرتے ہیں اور بیشک ہمارا رب ہمیں نیکی کا سوچنے پر ہی اسکے اجر سے نواز دیتا ہے لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ ہم لوگ عملی طور پر اپنے اندر تبدیلی لانے کی کوشش کریں، آج ہرطرف تبدیلی تبدیلی کی باتیں گونجتی سنائی دیتی ہیں کوئی مذاق میں کررہا ہے تو کوئی حقیقی طور پر برسر عمل ہے لیکن یہ سمجھ لینا چاہئے کہ بغیر اسلامی اقدار کے نفاذ کے کسی بھی قسم کی تبدیلی ایسی ہی عارضی اور واجبی ہوگی۔ رمضان شروع ہوچکے ہیں اللہ نے ہمیں ایک بار پھر یہ موقع دے دیا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سنوار لیں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے سامنے سر جھکا دیں۔ ہم رک جائیں ایسے جیسے ہمارے رب نے ہمیں رکنے کا حکم دیا ہے۔

آج معاشرہ انتہائی نفسا نفسی کا شکار ہوچکا ہے، حقیقت میں غربت نہیں بڑھ رہی بلکہ ہماری ضروریات بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔ ہم اپنی عملی زندگیوں میں تبدلی کو یقینی بنانے کا تہیہ کرلیں اور جہاں تک ممکن ہوسکے ایک دوسرے کیلئے آسانی پیدا کریں۔ جھوٹ نہیں بولینگے، غیر ضروری نفع نہیں کھائینگے، ایک دوسرے کیلئے ہر ممکن آسانی پیدا کرنے کی کوشش کرینگے اور دھکا دہی سے بچینگے اور بچائینگے۔کسی نے خوب کہا ہے کہ جھوٹ بولنے سے مال تو بک جاتا ہے لیکن برکت چلی جاتی ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سچ بول کر کم بیچ لو لیکن اپنے رزق میں برکت لے لو، اپنی خواہشات اور اپنے نفس کو قابو میں رکھنا ہے، ہمیں خود کو احساس ہونا چاہئے کہ یہ رمضان ہمارے لئے کتنی بڑی رحمت و نعمت ہے اور نعمتوں کی ناقدری خسارہ ہی خسارہ ہے۔اللہ تعالی ہمیں اس ماہِ رمضان سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطاء فرمائیں اور ہمیں دوسروں کیلئے آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطاء فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Watermelon
Previous Post غذائیت سے بھرپور پھل تربوز کے فوائد
Next Post فلاحی اداروں کو بچائیں
Ghazali Education Trust

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.