geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

واٹس ایپ مودی حکومت کے خلاف عدالت میں

May 26, 2021 1 1 min read
WhatsApp
Share this:

WhatsApp

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں آج سے نافذ حکومت کے نئے ڈیجیٹل ضابطوں کے خلاف واٹس ایپ نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ضابطوں سے صارفین کی پرائیویسی ختم ہوجائے گی۔

فیس بک کی ملکیت والی میسیجنگ کمپنی واٹس ایپ نے نئے ڈیجیٹل ضابطوں کے سلسلے میں اپنے اقدامات سے بھارتی حکومت کو آگاہ کرنے کی آخری تاریخ 25 مئی بروز منگل کو عدالت میں ان ضابطوں کے خلاف عرضی دائر کی ہے، جن میں پیغامات بھیجنے والے بنیادی شخص یا افراد کا ‘پتہ‘ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

امریکی کمپنی نے آج بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا،”بات چیت (Chats)کا ‘پتہ‘ لگانے کو یہ لازمی قرار دینے کا مطلب یہ ہوگا کہ واٹس ایپ پر بھیجے گئے ایک ایک میسج پر نگاہ رکھی جائے۔ یہ عوام کے پرائیویسی کے بنیادی حق کے خلاف ہوگا اور اس سے ایک فرد کی دوسرے فرد سے رازداری ختم ہو جائے گی۔”

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ نئے ضابطے بھارتی آئین کے تحت شہریوں کو حاصل پرائیوسی کے حقوق کے خلاف ہیں۔

’نئے ضابطے بھارتی آئین کے خلاف‘
کیلیفورنیا سے کام کرنے والے فیس بک کے ایک ترجمان نے کہا، ”ہم دنیا بھر میں سول سوسائٹی اور ماہرین کے ساتھ مل کراس امر کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کررہے ہیں کہ صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی نا ہونے پائے۔ اس دوران ہم بھارت سرکار کے ساتھ بھی بات چیت کرتے ہوئے اس مسئلے کا عملی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو محفوظ رکھتے ہوئے، حکومت کی جائز قانونی درخواستوں کا کیسے جواب دیا جائے۔”

دہلی ہائی کورٹ میں دائر عرضی میں عدالت عالیہ سے یہ ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے کہ نئے ضابطے بھارتی آئین کے تحت شہریوں کو حاصل پرائیوسی کے حقوق کے خلاف ہیں۔ کیونکہ اس میں سوشل میڈیا کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ حکام جب بھی ان سے ‘اطلاع دینے والے پہلے شخص‘ کے بارے میں معلومات طلب کریں تو کمپنی کو یہ معلوما ت فراہم کرنی ہوگی۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس کے پلیٹ فارم پر بھیجے جانے والے پیغام اس کے بھیجنے اور وصول کرنے والے کے درمیان تک محدود رہتے ہیں اور اگر نئے قانون پر عمل کیا گیا تو اس سے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے والوں کے درمیان رازداری ختم ہوجائے گی۔

واٹس ایپ نے اپنی عرضی میں بھارتی سپریم کورٹ کے سن 2017 کے ایک فیصلے کا حوالہ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر قانونی طورپر انتہائی ضروری نہ ہوتو بہر صورت پرائیویسی کی حفاظت کی جائے۔

مودی حکومت نے 25 فروری کو ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ کے حوالے سے نئے ضابطے نوٹیفائی کیے تھے۔

مودی حکومت نے 25 فروری کو نوٹس جاری کرکے فیس بک، ٹوئٹر اور اس جیسے دیگر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے ایک نئے قانون کے تحت ضابطوں پر عمل درآمد کے حوالے سے تین ماہ کے اندر اپنا جواب دینے کی ہدایت کی تھی۔ اور ایسا نہ کرنے پر ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دینے کی دھمکی دی تھی۔ مقررہ مدت تک صرف ایک بھارتی کمپنی کوو (KOO) نے جواب دیا۔

فیس بک نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرکے نئے ڈیجیٹل قانون پر عمل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بعض امور پر غورو خوض کر رہی ہے نیز اس کے لیے حکومت کے ساتھ مزید تبادلہ خیال کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف گوگل نے اپنے بیان میں مقامی قوانین پر عمل کرنے کی اپنی ‘طویل تاریخ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ قانونی ضابطوں پر عمل درآمدیقینی بنانے کی اس کی کوششیں جاری رہیں گی۔

ٹوئٹر نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ کانگریس کے ‘ٹول کٹ‘ معاملے پر اس کی مودی حکومت کے ساتھ گزشتہ کئی دنوں سے رسہ کشی جاری ہے۔ ٹوئٹر نے بی جے پی کے سینئر رہنما اور ترجمان سمبت پاترا کے ایک ٹوئٹ پر Manipulated Media کا ٹیگ لگا دیا تھا۔

ٹوئٹر نے بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا کے بعد پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر رمن سنگھ کے ایک ٹوئٹ پر بھی Manipulated Media کا ٹیگ لگا دیا ۔

نئے ضابطے کیا ہیں؟
مودی حکومت نے 25 فروری کو ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ کے حوالے سے نئے ضابطے نوٹیفائی کیے تھے۔ اس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ”غیر قانونی” پیغامات پھیلانے والے ‘اصل فرد‘ کی نشاندہی کریں۔ ایک مقررہ وقت کے اندر ایسے پیغامات کو ہٹائیں، شکایتوں کے ازالے کا طریقہ کار تیار کریں اور حکومتی تفتیشی ایجنسیوں کی مدد کریں۔

سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھارت میں اپنے افسران کے نام، پتے اور ان کی دیگر تفصیلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کمپنیوں کو ماہانہ رپورٹ دینی ہو گی اور یہ بتانا ہو گا کہ کتنی شکایتیں موصول ہوئیں اور ان میں سے کتنی شکایتوں کا ازالہ کیا گیا۔

بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے مطابق 21 فروری سن 2021 تک ملک میں واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 53 کروڑ، یو ٹیوب کے صارفین کی تعداد 44کروڑ 80 لاکھ، فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 41کروڑ، انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کی تعداد21 کروڑ اور ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کی تعداد 17 کروڑ پچاس لاکھ تھی۔

Share this:
Vaccination
Previous Post 19 سال اور زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلیے رجسٹریشن کل سے شروع ہو گی
Next Post شام کے صدارتی انتخابات پر مغربی ممالک کی شدید نکتہ چینی
Bashar al-Assad

Related Posts

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.