geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ورلڈکپ 2019: دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں ایونٹ کی پہلی شکست

June 10, 2019June 10, 2019 1 1 min read
India vs Australia
Share this:

India vs Australia

لندن (جیوڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں ایونٹ کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے 353 رنز کا ہدف دیا تاہم کینگروز 50 اوورز میں 316 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئے۔ شاندار سنچری پر شیکھر دھون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں کھیلتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 127 تک پہنچا تو روہت شرما کولٹر نیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

شیکھر دھون نے 53 اور روہت شرما نے 61 گیندوں پر اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، کینگروز کی فیلڈنگ مایوس کن رہی اور بیٹنگ کے دوران روہت شرما کو دو موقعے ملے۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں شیکھر دھون اور کپتان ویرات کوہلی نے 93 رنز بنائے تاہم جارح مزاج اوپنر شیکھر دھون نے شاندار سنچری بنائی اور 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دھون کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آنے والے ہاردک پانڈیا نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 27 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین دھونی نے بھی جارحانہ انداز اپنا اور 17 رنز بناکر مارکوس اسٹوئینس کا شکار بنے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں طرف شاندار اسٹروک کھیلے، ویرات کوہلی 82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کھلاڑیوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔

کینگروز کی جانب سے مارکوس اسٹوئینس نے 2، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور نیتھن کولٹر نائل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے کیا۔ پہلی وکٹ پر 61 رنز کی شراکت داری بنانے کے بعد ایران فنچ 36 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 133 رنز پر گری جب ڈیوڈ وارنر 84 گیندوں پر 56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد اسٹیون اسمتھ اور عثمان خواجہ نے ٹیم کا اسکور 202 تک پہنچایا تاہم اس موقع پر عثمان خواجہ 42 رنز بناکر بھمرا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اسٹیون اسمتھ 69 اور میکس ویل 28 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے ایلکس کارے نے شاندار بیٹنگ کی اور نصف سنچری مکمل کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے۔

کارے 35 گیندوں پر 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 316 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں بھارت کو 36 رنز سے کامیابی مل گئی۔

بھارت کی جانب سے بھوویشنر کمار اور بھمرا نے تین تین جبکہ یزویندر چاہال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ رواں ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی پہلی ناکامی ہے۔ آسٹریلیا نے میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل لیے ہیں جن میں سے دو میں اسے کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔

بھارت نے اپنے دونوں میچز جیت لیے ہیں اور چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ اور دوسرے پر انگلینڈ ہے۔

Share this:
KP Government
Previous Post کے پی حکومت کا ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط
Next Post عید الفطر پر پاکستانی فلموں کی کامیاب نمائش بہترین تشہیری مہم کا نتیجہ ہے، سارہ لورین
Sarah Loren

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.