geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ورلڈکپ سیمی فائنل: نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیدی

July 11, 2019 1 1 min read
New Zealand vs India
Share this:

New Zealand vs India

مانچسٹر (جیوڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

نیوزی نے 2015 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھی دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا تاہم فائنل میں کینگروز نے کیویز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا لیکن دوسرے اوور میں روہت شرما ایک رن بنا کر میٹ ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کے ایل راہول کا ساتھ دینے کے لیے بھارتی کپتان ویرات کوہلی آئے جو تیسرے اوور میں بولٹ کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جب کہ چوتھے اوور کا آغاز ہوتے ہی بلے باز راہول بھی میٹ ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی چوتھی وکٹ 24 کے مجموعے پر گری اور کارتھک 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ریشب پنٹ اور ہاردک پانڈیا 32، 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور دونوں کھلاڑیوں کو مچل سینٹنر نے آؤٹ کیا۔

ایک موقع پر بھارت کے 6 کھلاڑی 92 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے لیکن مہندرا سنگھ دھونی اور رویندرا جڈیجہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 116 رنز کی شراکت نے میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔

جڈیجہ نے 59 گیندوں پر چار چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتحیاب نہ کرا سکے اور 48 ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 31 رنز درکار تھے، دھونی نے 49 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر میچ کو مزید دلچسپ بنایا لیکن پھر اگلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل کی شاندار تھرو پر دو رنز لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔

بھارتی ٹیم 50 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف سے 18 رنز کی دوری پر آل آؤٹ ہو گئی اور اس طرح نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسری بار ورلڈکپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ فرگوسن اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے جسے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، نیوزی لینڈ نے آج اپنی ادھوری اننگز مکمل کی اور بقیہ 3.5 اوورز میں 28 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 239 رنز بنائے اور بھارت کو 240 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا انتہائی سست انداز میں آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ بھی ایک رن پر گئی اور مارٹن گپٹل صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

19 ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر نکولس 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کیم ولیمسن اور ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم اور گرینڈ ہوم بھی بالترتیب 12 اور 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 47 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ کو روکا گیا تو کیویز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔ روس ٹیلر 67 اور ٹوم لیتھم 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post ملکی معیشت اب پرانے طریقہ کار کے مطابق نہیں چلائی جا سکتی: وزیراعظم
Next Post بالی ووڈ میں اکشے نے کمائی کے معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
Akshay Kumar

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.