geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ورلڈکپ 2019: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیدی

June 22, 2019 1 1 min read
Sri Lanka vs England
Share this:

Sri Lanka vs England

لیڈز (جیوڈیسک) ورلڈکپ کے 27 ویں میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی۔

لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ابتدائی دو بلے باز محض 3 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

کرونارتنے ایک اور کشال پریرا دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد تیسری وکٹ پر فرننڈس اور کشال مینڈس نے محتاط انداز اپنایا اور 59 رنز کی شراکت قائم کی۔

فرنینڈو 39 گیندوں پر2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 49 رنز پر کرس ووکس کی گیند پر عادل رشید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کشال مینڈس نے بھی 46 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ آؤٹ آف فارم اینجلو میتھیوز نے آج ذمے دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ دھننجیا ڈی سلوا نے بھی 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور مارک ووڈ نے تین تین جب کہ عادل رشید نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے سری لنکن ہدف کے تعاقب میں جیمز ونس اور جونی بیئراسٹو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن بیئراسٹو پہلی ہی گیند پر ملنگا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

جیمز ونس بھی 14 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے، جو روٹ نے 57 اور اوئن مورگن نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔ جوس بٹلر 10 اور معین علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسہ جاری رہا تو دوسری جانب بین اسٹوکس کی جانب سے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسہ جاری رہا اور وہ آخر تک سری لنکن بولرز کے آگے ڈٹے رہے۔

بین اسٹوکس 82 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور پوری ٹیم 47 اوورز میں 212 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے لستھ ملنگا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ دھننجیا ڈی سلوا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ملنگا کو شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ کو 4 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ دو میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکن ٹیم بھی 6 میچز میں سے دو میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور دو ہی میچز میں اسے شکست ہوئی ہے جب کہ آئی لینڈرز کے دو میچز بارش کی نذر بھی ہوئے ہیں۔

Share this:
Opposition Parties
Previous Post حکومت مخالف اتحاد کی حکمت عملی
Next Post شوبز میں آنے میں بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا، رابی پیرزادہ
Rabi Pirzada

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.