geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

٥ فروری ٢٠١٩ ء یوم یکجہتی کشمیر

February 4, 2019 1 1 min read
Kashmir Solidarity Day
Share this:

Kashmir Solidarity Day

تحریر : میر افسر امان

اس سال بھی ٥ فروری ٢٠١٩ء کو پوری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا گا۔ پاکستان کے عوام بھی کبھی آزاد کشمیر کوہالہ پل سے اسلام آباد تک انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اور کبھی کسی اور رنگ میں اظہار یکجہتی کرتے رہتے ہیں۔ یہ دن کشمیریوں کی پشتی بان جماعت اسلامی پاکستان کے، امیر مرحوم قاضی حسین احمد کی اپیل پر پہلی دفعہ ١٩٩٠ء میں پاکستان میں منا یا گیا تھا۔ اُس وقت کے اپوزیشن لیڈر نواز شریف صاحب نے اس کی تائید کی تھی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرمین ،بے نظیر صاحبہ وزیر اعظم پاکستان کی حکومت نے اسے قومی دن قرار دے کر منانے کی منظوری دی تھی۔ اس دن سے آج تک کشمیری ساری دنیا اور پاکستان کے عوام پاکستان میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جانب سے شروع کردہ جنگ آزادی اور پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پرمقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری بھارتی قابض دہشت گرد اور سفاک فوج کی گولیوں سے چھلنی ہو کر، پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں لپٹ کر، اپنی منزل اسلامی جمہوریہ پاکستان مثل مدینہ ریاست کے اپنے بھائیوں سے ملنے کی تمنا اپنے دلوں میں لیے ہوئے، اپنے رب کے پاس جنت میں پہنچ رہے ہیں۔ یہ قربانیوں کا سلسلہ ١٩٤٧ء سے شروع ہوا جو اب تک جاری ہے اور تکمیل پاکستان تک جاری رہے گا۔

تقسیم ہند کے فارمولہ کے تحت جہاں ہندو اکثریت میں تھے وہاں بھارت اور جہاں مسلمان اکثریت میں تھے وہاں پاکستان بنا۔کشمیری مسلمانوں کی نمائندہ جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے اس فارمولہ کے تحت الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی ۔ مگر کشمیر کی ہندو راجہ نے بھارت کے ساتھ شرکت کے لیے خط لکھا۔ یہ سراسر کشمیریوں کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی تھی۔ بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے اپنی فوجیں داخل کر دیں۔اس وقت پاکستانی فوج کے سربراہ جرنل گریسی کو قائد اعظم نے کشمیر پر فوج کشی کے لیے حکم دیا مگر جرنل گریسی نے قائد کا حکم نہیں مانا۔ پاکستان فوج،پونچھ کے کشمیریوں اور پاکستان کے قبائل نے کشمیر پر چڑھائی شروع کی۔ موجودہ آزاد کشمیر کی تین سو میل لمبی اور تیس میل چوڑی پٹی آزاد کر لی۔

گلگت و بلتستان کے عوام نے راجہ کی فوجوں کو شکست دے کر آزادی حاصل کر لی۔ جب مجائدین سری نگر تک پہنچنے لگے تو بھارت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو صاحب نے جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ میں درخواست داہر کی اور کہا کہ امن کے بعد کشمیریوں کو حق خودارادیت دے دی جائے گی۔ مگر یہ دن اور وہ دن بھارت اپنے سیاسی پنڈت کوٹلیہ چانکیہ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنے وعدے سے مکر گیا۔پاکستان نے جیتی ہو بازی سیاست کی میز پر ہاردی۔ا قوام متحدہ جو مقتدار یہود و نصاریٰ کی لونڈی بنی ہوئی ہے۔ کئی قراردادیں رائے شماری کے لیے پاس کیں مگر بھارت نے آج تک ایک کوبھی مان کر نہیں دیا۔ اقوام متحدہ انڈونیشیا ء اور سوڈان کی عیسائی عوام کی بات تو فوراً مان کر ان کے دونوں مسلمان ملکوں سے آزادی دلا دی ۔ مگر مسلمان کشمیریوں کو آج تک آزادی نہ دلا سکی۔ یہ ا قوام متحدہ کا مسلمانوں کے ساتھ دوہرے نظام کا شاخسانہ ہے۔

کشمیری اُس وقت سے بھارتی فوج کے ساتھ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کی ساری سیاسی پارٹیاں مسئلہ کشمیر پر یک جان اور یک قلب ہیں۔ اس سال بھی دو دن پہلے پاکستان کی اپوزیشن پارٹیوں نے کشمیر پر پروگرام ترتیب دے کے مودی سرکار و سخت پیغام پہنچایا ہے۔ عمران حکومت نے بھی بھارت کے ساتھ پہلے کسی بھی حکومت سے بڑھ کر کشمیر کاز پر مؤقف اپنا اپنایا ہے۔ پاکستان کے عوام کی اپنی حکومتوں سے ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ بھارت کے ساتھ جاحانہ رویہ رکھا جائے۔ مگربین الاقوامی معاہدوں میں جگڑی پاکستانی حکومتیں اپنی مجبوریوں کی وجہ سے بعض اوقات بھارت کے ساتھ تعلوقات میں اُونچ نیچ کرتی رہتی ہیں۔

کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے۔ نواز حکومت مسئلہ کشمیر کو ایک طرف رکھ کر آلو پیاز کی تجارت ، کھیل تماشوں، گانے بجانے والوں کے دورے اور تقافتی طائفوں کے ذریعے پاکستانی اور بھارتی عوام کو عوام سے ملانے کی بے سود کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ مگر پاکستان کے عوام نے ہمیشہ بھارت کو اپنا ازلی دشمن ہی سمجھا۔ کیوں نہ ہوں بھارت نے مسلمانوں کی ریاست پر جبراً قبضہ کر لیا اور ان کے امیدوں کے ملکِ پاکستان پر فوجی چڑھائی کرکے اس کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کیا۔پاکستان کے بہادرعوام اپنی حکومتوں سے اس ظلم کا بدلہ لینے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

کشمیر میں بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف وردیوں کی انتہا کر دی ہے۔ آزادی کے لیے اپنا بنیادی حق ادا کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کرنے پرنہتے کشمیری نوجوانوں کو پہلے ہراست میں لیا جاتا ہے۔پھر اگر داودی قرار دے کرجعلی انکائونٹر ظاہر کر کے ان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جا تا ہے۔

اسکول اور کالج کے طالب علم بچیوں کو آزادی مانگنے پر گرفتار کیا جاتا ہے۔ ان کی چھوٹیاں کاٹ دی جاتی ہیں۔مظاہرہ کرنے والے کوگرفتار کر کے فوجی جیپ کے بونٹ پرباندھ دیا جاتا ہے۔ آزادی کا جلوس ان پر پتھرائو کرے تو پتھر بھارتی سورما فوج کو نہ لگے۔ بلکہ کشمیر نوجوں کو ہی لگے۔کشمیری نوجوانوں کو جیل میں زیریلی غذا دی جاتی ہے۔جس سے ان کے جسم پر گوشت ختم ہو جاتا ہے وہ ہڈیوں کا چلتا پھرتا ڈھانچہ لگتے ہیں۔ ایسے نوجوانوں کی تصاویر پر البم مارکیٹ میں عام ہیں۔ہزاروںکشمیری مظلوم عورتوں سے جنگی ہتھیار کے طور پر بھارتی سفاک فوجی اجتماہی آبروزیزی کرتے ہیں۔اس پر ایک کشمیری نے کتاب لکھ کر اپنی عوام کا مقدمہ انصاف پسند حکومتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے پیش کیں ہیں۔

کشمیریوں کی٣٨ اجتماہی قبریں دنیا کے سامنے آ چکیں ہیں۔ آٹھ ہزار کشمیری لاپتہ کر دیے گئے ہیں۔ ١٩٤٧ء سے بھارتی فوج پانچ کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔ کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں۔ پیلٹ گن چلا کر سیکڑوں کشمیریوں کو اندھا کر دیا گیا ہے۔ کشمیری کے باغات، پراپرٹیاں، زری زمینوں پر کھڑی فصلوں پر گن پائوڈر ڈال کر خاکستر کر دیا جاتا ہے۔ کیا کیا بیان کیا جائے۔کشمیری عوام کی پاکستان سیاسی اخلاقی اور سفارتی مد کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ کشمیر ایک دن انشاء اللہ آزاد ہو گا۔ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ جیت کر رہیں گے۔ بھارت کا منہ کالا ہو گا۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Kashmir Solidarity Day
Previous Post کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور یوم یکجہتی کشمیر
Next Post سابق وزیراعظم نواز شریف کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کلئیر قرار
Nawaz Sharif

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.