geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ورلڈٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی، سیمی فائنل سے ایک قدم دور

October 30, 2021 1 1 min read
Pakistan
Share this:

Pakistan

دبئی (اصل میڈیا ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا۔ آصف علی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کو ہی میدان میں اُتارا۔

افغانستان نےآخری اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 رنز بنائے۔

کپتان محمد نبی اور گلبدین 35،35 رنز بناکر نمایاں رہے، افغانستان نے آخری 5 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 54 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2،شاہین ، حسن ، شاداب اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پہلی وکٹ 7 رنز پر گری،حضرت اللہ ززئی صفر پر عماد وسیم کا شکار بنے۔

ٹیم کا اسکور 13 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ محمد شہزاد بھی شاہین شاہ کی گیند پر 8 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

افغانستان کی تیسری وکٹ 33 رنز پر گر ی ، حارث رؤف نے اصغرافغان کو 10 رنز پر پویلین بھیجا۔

افغانستان نے جارحانہ انداز تو اپنایا لیکن ساتھ اپنی وکٹیں بھی گنواتیں رہے، حسن علی نے افغانستان کی چوتھی وکٹ 39 رنز پر گرائی ،رحمان اللہ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسہ جاری رہا ، عمادوسیم نے کریم جنت کو 15 رنز پر آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ نجیب اللہ زادران 22 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

نجیب اللہ زادران 22 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔— فوٹو : اے ایف پی
نجیب اللہ زادران 22 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔— فوٹو : اے ایف پی
پاکستان کی اننگز

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔

کپتان بابر اعظم 51 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ آصف علی نے 7 گیندوں پر برق رفتار 25 رنز بناکر ٹیم کو شاندار فتح دلوائی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 12 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان 10 گیندوں پر 8 رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

رضوان کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اور فخر زمان کے درمیان 63 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن یہ شراکت داری میچ کو پورا نہ کرسکی۔

75 کے مجموعی اسکور پر افغانستان کے کپتان نبی نے فخر زمان کو 30 رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔

محمد حفیظ بھی 10 رنز بناکر راشد خان کا شکار ہوگئے۔

حفیظ کو آؤٹ کرتے ہی راشد خان نے تیز ترین 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل وکٹوں کا ریکارڈ بنالیا۔

راشد خان نے 53 میچز میں ٹی ٹوئنٹی انٹریشنل وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

پاکستان ٹیم کا مجموعی اسکور 122 رنز پر پہنچا تو کپتان بابر اعظم 51 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے 19ویں اوور میں 4 چکھے لگاکر پاکستان کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔

محمد رضوان نے نجیب اللہ زادران کاکیچ پکڑ کر ایک سال میں بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی شکار کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

رضوان کے سال 2021 میں بطور وکٹ کیپر مجموعی شکار کی تعداد 39 ہوگئی جبکہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے سال 2016 میں 39 شکار کیے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ 2 میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

اس وقت پاکستان گروپ 2 میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے افغانستان اور نمیبیا 2،2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ورلڈٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی، سیمی فائنل سے ایک قدم دور
پاکستان اپنا چوتھا میچ 2 نومبر کو نمیبیا کے خلاف ابوظبی میں کھیلے گا۔

Share this:
Protesters
Previous Post کالعدم تنظیم کا گوجرانوالہ میں پڑاؤ، راولپنڈی میں غیر یقینی صورتحال، تعلیمی ادارے بند
Next Post ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی
Inflation

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.