geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بوسنیا کے ’جنگل کیمپ‘ میں پھنسے پاکستانی پناہ گزین

August 5, 2019August 9, 2019 0 1 min read
Pakistani Refuges
Share this:

Pakistani Refuges

بوسنیا (جیوڈیسک) پناہ کی تلاش میں یورپ کا رخ کرنے والے پاکستانی اور افغان شہریوں سمیت پانچ سو سے زائد تارکین وطن بوسنیا ہرزیگوینا کے ’جنگل کیمپ‘ میں مقیم ہیں۔

بوسنیا ہرزیگوینا کے علاقے ووچاک میں قائم اس غیر قانونی مہاجر کیمپ کے مکینوں کو مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔ جون میں قریبی شہر بیہاچ کے لوگوں نے مہاجرین کی شہری حدود میں آمد پر پابندی لگانے کے لیے مظاہرے کیے تھے۔ تب سے پولیس پناہ کے متلاشیوں کو پکڑ کر ووچاک کیمپ میں لا رہی ہے۔ اس مہاجر کیمپ کو ‘جنگل‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اکیس سالہ نوید بھی یہیں مقیم ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ”ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے ہم کہاں جائیں۔ اگر ہم کروشیا جانے کی کوشش کریں تو وہ ہمیں روک لیتے ہیں۔ بیہاچ جائیں تو وہ روکتے ہیں۔ جنگل میں نہ مارکیٹ ہے، نہ ہی بجلی تو اس کیمپ میں زندگی بہت مشکل ہے۔‘‘

یہاں مقیم پانچ سو سے زائد پناہ گزینوں کی اکثریت کا تعلق پاکستان، افغانستان، شام اور عراق جیسے ممالک سے ہے۔ یہ لوگ مغربی یورپ جانا چاہتے ہیں لیکن کروشیا اور بوسنیا کی پولیس انہیں پکڑ لیتی ہے۔ علی بٹ سمیت کئی لوگ پولیس کے سخت رویے کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بٹ نے بتایا، ”انہوں نے فون چھین لیا اور پیسے بھی۔ پھر مجھے مارنا شروع کر دیا۔ مکے مارے، اور ڈنڈوں سے مارا۔‘‘

یہ کیمپ بوسنیا اور کروشیا کی سرحد کے قریب واقع ہے جو یورپی یونین کی بیرونی سرحد بھی ہے۔ یورپی یونین نے اپنی سرحدوں کی نگرانی سخت کر رکھی ہے اور خاص طور پر بوسنیا ہرزیگوینا سے یونین کی حدود میں غیر قانونی داخلے روکنے کے لیے پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔

یورپی کمیشن کی ترجمان نتاشا بیرٹاؤڈ کا کہنا تھا، ”ہم صرف اپنی، یعنی یورپی یونین کی طرف کی سرحد پر یہ کام نہیں کر سکتے۔ ہمیں دوسرے ممالک اور مغربی بلقان کے بوسنیا ہرزیگوینا جیسے اپنے پارٹنر ممالک کے ساتھ کام کرنا ہے اور انہیں بارڈر مینیجمنٹ میں تعاون فراہم کرنا ہے۔‘‘

کیمپ بننے کے چھ ہفتوں کے اندر یہاں عارضی مسجد بن چکی ہے اور پناہ گزین ابتر حالات سے سمجھوتا کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ مقامی ریڈ کراس یہاں کے مکینوں کو ہر روز دو مرتبہ کھانا مہیا کر رہی ہے۔

بیہاچ ریڈ کراس سے تعلق رکھنے والے ہارم امرولووچ کا کہنا تھا، ”ان لوگوں کے لیے یہاں صورت حال اچھی نہیں ہے لیکن ہم اپنے طور پر ہر روز حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

بوسنیا ہرزیگوینا کے دیگر تین کیمپوں میں آئی او ایم نے طبی سہولیات مہیا کر رکھی ہیں لیکن ووچاک کیمپ میں ایسی کوئی سہولت دستیاب نہیں۔ اس کے باوجود بیہاچ کے شہری پناہ گزینوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینا چاہتے۔ مقامی شہری ایڈن بالیچ کے مطابق، ”یہ لوگ بہت گند ڈالتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ لوگ بہت جرائم پیشہ ہیں، یہ بہت بڑا مسئلہ ہے تو ان کا شہر میں آنا ٹھیک نہیں۔‘‘

بہتر زندگی کی تلاش میں یورپ کا رخ کرنے والوں کو فی الوقت انہی حالات میں اسی جنگل میں رہنا پڑے گا۔

Share this:
Oath Taking Ceremony
Previous Post سندھ کابینہ میں توسیع: ناصر شاہ اور سہیل سیال سمیت 4 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا
Next Post امریکا میں شوٹنگ کا ایک اور خونریز واقعہ، مزید نو ہلاکتیں
America Firing

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.