geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملکہ کی خبریں 14/1/2019

January 14, 2019 5 1 min read
UMER FAROOQ AWAN
Share this:

UMER FAROOQ AWAN

گلیانہ (پ ر) گلیانہ پریس کلب کا اجلاس ،مرزا نعیم اقبال کو صدر اور عمر فاروق اعوان کوجنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق گلیانہ پریس کلب کا اہم اجلاس زیر صدارت فیصل عباس صدر گلیانہ پریس کلب منعقد ہو ا ۔اجلاس میں گلیانہ پریس کلب کی گزشتہ سال کی ایکٹیویٹی اور صحافتی ذمہ داریوں کے حوالے کارکردگی پیش کی گئی ۔تمام ممبران نے گلیانہ پریس کلب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعریف کی ۔اور آئندہ بھی تمام سیاسی جماعتوں کی نمایاں کوریج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انصر فاروق نے کہا کہ گلیانہ پریس کلب کی کارکردگی کو تمام سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیمات قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ۔کیونکہ گلیانہ پریس کلب گلیانہ اور گردونواح کا واحد پریس کلب ہے جہاں ایکٹیواور پڑھے لکھے صحافی بہتر سے بہتر صحافیانہ ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں ۔اجلاس میں متفقہ طور پر سال 2019 ء کے لئے مرزا نعیم اقبا ل کو صدر اور عمر فاروق اعوان کو جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا۔گلیانہ پریس کلب کے تمام ممبران نے مرزا محمد نعیم کو صدر اور عمر فاروق اعوان و جنرل سیکرٹری بننے پر مبارک با دپیش کی ۔اجلاس میں ملک فیصل عباس اعوان ،راجہ آفتاب احمد ،ڈاکٹر انصر فاروق مغل ،محمدصہیب مغل ،ڈاکٹر عبد الرشید ، محمد ذوالفقار بٹ ،حاجی محمد یوسف ،عمر فاروق اعوان ،محسن ضیاء اعوان ، آ صف حسین قا در ی بھی موجود تھے ،

ملکہ (عمر فاروق اعوان )سپین میںکے جزیرہ ماگا لوف میں مقیم چوہدری احسان گجر کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا ج ہو گی ۔قرآن خوانی اوراجتماعی دعافتح پور کے ڈیرہ بانیاں میں ہوگی ۔ماگا لوف میں مقیم پاکستانی کیمونٹی نے چوہدری احسان گجر سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہاراور فاتحہ خوانی کی ۔فاتحہ خوانی کرنے والوں میں پی ٹی وی نیوز فرانس کے بیورو چیف زاہد مصطفی اعوان ،چوہدری افتخار ،چوہدری عدنان سپین ۔آفتاب چیمہ ماگالوف ،چوہدری انتصار علی ماگالوف،چوہدری افتیاز،لالہ ارشاد ،لالہ زمان ،منیر شاہ ماگا لوف،سیام جرال،ثاقب ماگا لوف،چوہدری شہباز گجر ماگا لوف،کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی کیمونٹی شامل ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ (عمر فاروق اعوان)حکومت عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کا ایجنڈا لے کر آئے ہے 23جنوری کو منی بجٹ میں لگائے جانے والے نئے ٹیکسز سے عام آدمی بری طرح متاثر ہو گا نا اہل ٹیم معاشی طور پر ملک کو دیوالیہ کرنے کے در پے ہے نئے ٹیکس لگا کر اور ہر چیز مہنگی کرنے کے باوجود بھی حکمران جماعت کے وزراء کہتے ہیں کہ غریب پر کوئی بھی اثر نہیں پڑے گا ان خیالا ت کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ گیس ، بجلی اور بنیادی ضروریات کی قیمتیں پہلے ہی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ہسپتالوں کے گیس بلز اور ادویات کی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ صحت دشمنی ہے حکمران نادار مریضوں سے زندہ رہنے کا حق چھیننے کے در پہ ہیں انھوں نے کہا سرمایہ دارانہ حکومت کا ہر دن غریبوں پر سونامی سے بد تر ثابت ہو رہا ہے حکمرانوں کا ہر دن غریبوں کی زندگی کو اجیرن بنا رہا ہے اور متکبر حکمران عوام کے غیض و غضب کو دعوت دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ الیکشن میں بلند و بانگ دعوے کرنے والی جماعت درجنوں وزراء کے اخراجات پورے کرنے کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے حکمران ٹولے کو اپنے مفادات عزیز ہیں عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں حکمران جماعت کو عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہوں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ (عمر فاروق اعوان)کھاریاں بار کے الیکشن ،راجہ نوید اسد گروپ کی شاندار کامیابی پر ڈیرہ راجہ برادران ملاگر پر سینکڑوں افراد کی آمد ،دن بھر عوام مبارک باد دینے لئے پہنچے ،راجہ نوید اسد ملاگر کھاریاں بار کے الیکشن میںبھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ،تفصیل کے مطابق راجہ نو ید اسد آف ملاگر کھاریاں بار کے 2019/2020کے لئے بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔جیت کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی وکلاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اور راجہ نوید اسد کو مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔نومنتخب کھاریاں بار کے عہدیداران کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ۔راجہ نوید اسد صدر. چوہدری محفوظ سر فراز گل نائب صدر. چوہدری عمران خان جنرل سیکر ٹری. یاسر اقبال آف ملکہ جوائنٹ سیکر ٹری. سید کاظم علی نقوی فنانس سیکرٹری، عبد الغفار میر سیکرٹری لا ئبریری..مرزا عثمان فضل سیکرٹری برائے آڈیٹر.منتخب ہو گئے ہیں ۔ماسٹر خالد محمود اعوان یونان ۔زاہد مصطفی اعوان ،راجہ عابد حسین ملاگر ۔سید خالد حسین شاہ جھانٹلہ ۔طارق مصطفی اعوان ،عمر فاروق اعوان ،محسن ضیاء اعوان ،ثنا ء اللہ اعوان اوردوسرے افراد نے نومنتخب صدر کھاریاں بار راجہ نوید اسد اور ان کے تمام پینل کو جیت پر مبارکباد دی ہے ۔ادھر راجہ نوید اسد کو کھاریاں بار کا صدر منتخب ہونے پر ڈیرہ راجہ برادران پر دن بھر دوست احبا ب اور وکلا کی آمد جاری رہی ۔وکلا اور دوست احباب نے راجہ نوید اسد کو صدر کھاریاں بار منتخب ہونے پر مبارکبا د دی ۔ڈیرہ راجہ برادران پر دن بھر جشن کا سماں جاری رہا ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Share this:
Marriage Traditions
Previous Post مشکل رسم و رواج
Next Post ہوش کے ناخن
Asif Ali Zardari

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.