geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مشکل رسم و رواج

January 14, 2019 0 1 min read
Marriage Traditions
Share this:

Marriage Traditions

تحریر : جاوید چوہدری

آج ہمارے معاشرے میں شادی کے نام پر غریب کی عزت کا جنازہ نکالا جارہا ہے جبکہ پیسے نہ ہونے کے باعث کئی لڑکیاں بڑھاپے کی دہلیز پر پہنچ چکی ہیں اسلام میں جتنی آسان ایک مسلمان کی شادی ہے اسے اتنا ہی مشکل ہم نے اپنی رسم وورواج سے بنا ڈالا ہے چند سال قبل جب لڑکی کی شادی ہوتی تھی تو رخصتی کے وقت وہ والدین کے گھر سے روتے ہوئے ڈولی میں بیٹھا کرتی تھی کہ جس گھر میں پیدا ہوئی اس سے جدائی کا دکھ اور آگے نئے گھر میں امید کے ساتھ ساتھ اندیشے اسے رونے پر مجبور کر دیتے تھے کہ اللہ جانے اب مستقبل کیسا ہو گا۔

جب سے گلی محلوں میں بیوٹی پارلر کھل گئے اور دلہن کو تیار کروانے کا فیشن شروع ہوا تو ایک تو ان فیشن زدہ پارلر والیوں نے رونے پر پابندی لگا دی دوسرا لوگوں کو برائیڈل میک اپ کے نام پر دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ان پارلرز سے پہلے دلہن کا ہلکا پھلکا میک اپ کوئی گلی محلے کی ہمسائی یا پھر شادی میں شرکت کرنے والی رشتہ دار شادی شدہ لڑکی کر دیا کرتی تھی اور وہ بھی بالکل فری میں جب پارلرز کا رواج چل نکلا تو شروع میں یہ میک اپ چند سو روپوں میں کیا جاتا تھا لیکن جیسے جیسے یہ عام ہوتا گیا ویسے ویسے اس میں جدت لانے کے ساتھ ساتھ اس کا ریٹ بھی بڑھنے لگاجو میک اپ چند سال قبل صرف شادی کے دن چند سو روپے میں ہوتا تھا اب وہ پچیس ہزار سے دو لاکھ تک ہوتا ہے۔ پھر ولیمے کے دن کا میک اپ اور اس کی فیس الگ سے ہوتی ہے ایک مسلمان لڑکی جس کی شادی کے دن اتنا مہنگا میک اپ کیا گیا ہو وہ کس طور فرض نماز ادا کر سکتی ہے جب کہ اسے وضو کرنے کی بھی اجازت نہیں کہ منہ دھونے سے میک اپ خراب ہو جائے گا صرف ایک دن کے چند گھنٹوں کیلئے اپنی شکل پر یہ مضر کیمیکلز کا لیپ کروا لینا اور اس پر ہزاروں روپے اجاڑ دینا کہاں کی دانشمندی ہے جب دو چار روز کے بعد وہی اصلی شکل و صورت کے ساتھ رہنا ہے تو اس مصنوعی حسن کا مقصد اور فائدہ کیا ہے اس برائیڈل میک اپ کو رواج دینے میں شادی ہالز کا بھی اہم کردار ہے۔

پہلے شادیوں میں مرد اور عورتیں الگ بیٹھتے اور الگ کھانا کھاتے تھے لیکن شادی ہال میں مکس گیدرنگ اور سٹیج پر دلہا دلہن کی رونمائی نے میک اپ کی ضرورت پیدا کی اور سونے پر سہاگہ کہ جدید کیمروں کے ساتھ ایکسپرٹ فوٹوگرافر کا فوٹو شوٹ تو شادی کا لازمی حصہ بلکہ فرض سمجھا جاتا ہے اس فوٹو شوٹ اور مووی کلچر نے شادی میں شریک ہونے والے ہر مرد و عورت کو اس میک اپ کا گاہک بنا دیا ہے لوگ بطور مہمان بھی شادی میں میک اپ کے بغیر شریک ہونا گناہ سمجھتے ہیں زندگی کا یہ مصنوعی پن ہمیں کس طرف لے جا رہا ہے کہ اب ایک دوسرے سے ملنے میں خلوص کم اور دکھاوا زیادہ نظر آتا ہے اسی جعلی دکھاوے کا نتیجہ یہ ہے کہ جتنا خرچ دلہن کے ایک دن کے لباس اور چند گھنٹوں کے میک اپ پر کر دیا جاتا ہے اتنے میں غریب کی بیٹی کی شادی کی جا سکتی ہے۔

یہ وہ فضول خرچی ہے جس کا بعد کی شادی شدہ زندگی میں کوئی عمل دخل اور فائدہ نہیں ہے ماسوائے چند تصاویر اور مووی اچھی بن جانے کے یہ تصاویر اور مووی بھی چند بار کے بعد کوئی نہیں دیکھتا کہ پھر اصل زندگی کے مسائل سے واسطہ پڑ جاتا ہے یہی وہ فضول رسمیں اور رواج ہیں جن کی وجہ سے شادی مشکل ترین عمل بنا کر رکھ دیا گیا ہے یہ بات ہی سب کو مار دیتی ہے کہ اگر دلہن کا لہنگا نہ بنایا تو لوگ کیا کہیں گے مہنگا میک اپ نہ کروایا تو لوگ کیا کہیں گے پھر یہ سب کرنے کیلئے قرض کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے اور چند دنوں بعد خوشیوں کی جگہ پریشانیاں لینے لگتی ہیں شادی کا مقصد ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ نکاح اور ولیمے پر فنکشن یادگار ہونا چاہیئے چاہے قرض لے کر ہی کیوں نہ کرنا پڑے بلکہ اس سے دو خاندان آپس میں ایک نئے رشتے کے ذریعے جڑتے ہیں یہ رشتہ ایک دوسرے پر بوجھ بننے کی بجائے ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے والا ہونا چاہیئے۔

شادی کا فنکشن اتنا آسان اور سادہ ہونا چاہیئے کہ جیسے روٹین کا ایک کام تھا اور آرام سے ہو گیا ایک بات جو ہمارے ہاں اکثر نوجوان لڑکے لڑکیوں کے ذہن میں ہوتی ہے وہ یہ کہ شادی یادگار ہونی چاہیئے یہ کونسا روز ہونی ہے انکے لئے میری نصیحت ہے کہ شادی ایک یا دو روز کے فنکشن کا نام نہیں ہے کامیاب شادی تو ساری زندگی ایک دوسرے کا خیال کرتے ہوئے ایک دوسرے کیلئے قربانیاں دیتے رہنے کا نام ہے۔۔

جو لڑکے لڑکیاں کوٹ میریج کرتے ہیں انکی شادی پر کونسا لہنگا اور میک اپ دلہن کیلئے ارینج کیا جاتا ہے وہ بھی تو شادی کر رہے ہوتے ہیں تو اگر کورٹ میں چند سو روپے خرچ کرکے شادی ہو سکتی ہے تو عملی زندگی میں ہر شادی ایسے کیوں نہیں کی جا سکتی کہ اس پر بے جا اخراجات نہ کئے جائیں۔ہم شادی کارڈ پر یہ حدیث تو لکھ دیتے ہیں کہ ”نکاح میری سنت ہے اور جس نے میری سنت سے منہ موڑا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں” تو ہمیں شادی بیاہ کے بارے باقی سنتیں یاد کیوں نہیں رہتیں فضول خرچ کو قرآن مجید نے شیطان کا بھائی کہا ہے کیا شیطان کا بھائی جنت میں جائے گا اسلام میں کوئی اور تقریب نہیں ہے سوائے مسجد میں نکاح اور لڑکے والوں کی طرف سے ولیمہ کے باقی سب رسمیں بشمول جہیز ہندوؤں کا طریقہ ہے اب یہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرکے آپ کا ساتھ چاہتے ہیں یا ہندوؤں کے طریقے پر چل کر قیامت کے دن ان کے ساتھ اپنا انجام چاہتے ہیں۔ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم زبانی دعووں سے نہیں بلکہ خوشی اور غم کے موقعوں پر اپنے عمل سے ثابت کرنا پڑے گا ورنہ خالی خوش فہمیوں میں رہ کر کامیابی نہیں مل سکے گی۔
Choudhry Javed

تحریر : جاوید چوہدری

Share this:
Mohammad Siddiq Madani
Previous Post مولانا حمداللہ جان کے رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔ مولانا محمد صدیق مدنی
Next Post ملکہ کی خبریں 14/1/2019
UMER FAROOQ AWAN

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.