geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ویلنٹائن ڈے کے حقائق اور مسلمان

February 14, 2019 0 1 min read
Valentine's Day Banned
Share this:

Valentine's Day Banned

تحریر : عنایت کابلگرامی

14 فروری کے دن کو مغرب زدہ، حواس باختہ ٹولہ محبت کرنے والوں کا عالمی دن کہتا ہے ، جبکہ باشعور، سنجیدہ اور مذہبی طبقے کے لوگوں میں اس کو اوباشوں وبے حیائوں اور فحاشی کا عالمی دن کہاجاتا ہے۔ 14 فروری کی تاریخی حیثیت کیا ہے اس پر مختصراً روشنی ڈالتے ہے، اس دن کا تعلق ویلنٹائن نامی پادری سے ہے جس کو ایک راہبہ سے عشق ہوگیا۔ اب مشکل یہ درپیش تھی کہ عیسائیت میں راہب اور راہبہ دونوں کا نکاح ممنوع ہے۔

ایک دن ویلنٹائن پادری نے اپنی محبوبہ (راہبہ) کو بتایا کہ اسے خواب میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ اگر 14 فروری کو کوئی راہب یا راہبہ عشق و مستی میں ایک دوسرے سے ملاپ کرلیتے ہیں تو بھی کوئی حرج نہیں ہے،لہذا انہوں نے کلیساء کی تمام روایات کو بالائے طاق رکھ کر وہ سب کچھ کیا جو ہمیشہ نام نہاد عشق میں ہوا کرتا ہے۔ اس جرم کی پاداش میں انہیں قتل کردیا گیا، تب سے بعض نوجوانوں نے اس دن کو ویلنٹائن ڈے کے نام سے منانا شروع کردیا،اس دن کو کیسے منایا جاتا ہے؟

لڑکے لڑکیوں کو اور لڑکیاں لڑکوں کو ایک مخصوص کارڈ یا لال گلاب ارسال کرتیں ہیں۔ نوجوان اپنی محبوبہ کو پھولوں کا گفٹ دیتے ہیں۔ٹیلی فون اور موبائل کے ذریعے محبت کی اور ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی جاتیں ہیں۔

14 فروری کو پھول اتنی کثرت سے فروخت ہوتے ہیں کہ بازار میں پھولوں کی قلت ہوجاتی ہے۔چوتھی صدی عیسوی تک اس دن کو تعزیتی انداز میں منایا جاتا تھا لیکن رفتہ رفتہ اس دن کو محبت کی یادگار کا رتبہ حاصل ہوگیا اور برطانیہ میںاپنے منتخب محبوب اور محبوبہ کو اس دن محبت بھرے خطوط، پیغامات، کارڈز اور سرخ گلاب بھیجنے کا رواج پاگیا۔
برطانیہ سے رواج پانے والے اس دن کو بعد میں امریکہ اور جرمنی میں بھی منایا جانے لگا۔ تاہم جرمنی میں دوسری جنگ عظیم تک یہ دن منانے کی روایات نہیں تھی۔ برطانوی کائونٹی ویلز میں لکڑی کے چمچ 14 فروری کو تحفے کے طور پر تراشے جاتے اور خوبصورتی کے لیے ان کے اوپر دل اور چابیاں لگائی جاتی تھیں جو تحفہ وصول کرنے والے کے لیے اس بات کا اشارہ ہوتیں کہ تم میری بند دل کو اپنی محبت کی چابی سے کھول سکتے ہو۔

کچھ لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ویلنٹائن ڈے کو اگر کوئی چڑیا کسی عورت کے سر پر سے گزر جائے تو اس کی شادی کشتی چلانے والے ملاح سے ہوتی ہے اور اگر کوئی چڑیا دیکھ لے تو اس کی شادی کسی غریب آدمی سے ہوتی ہے جبکہ زندگی بھی خوشگوار گزرے گی۔ اور اگر عورت ویلنٹائن ڈے پر کسی سنہرے پرندے کو دیکھ لے تو اس کی شادی کسی امیر رئیس شخص سے ہوگی اور زندگی ناخوشگوار گزرے گی۔

امریکہ میں روایات مشہور ہے کہ 14 فروری کو وہ لڑکے اور لڑکیاں جو آپس میں شادی کرنا چاہتے ہیں، سٹیم ہائوس جاکر ڈانس کریں اور ایک دوسرے کے نام دہرائیں، جونہی رقص کا عمل ختم ہوگا اور جو آخری نام ان کے لبوں پر ہوگا، اس سے ہی اس کی شادی قرار پائے گی جبکہ زمانہ قدیم سے مغربی ممالک میں یہ دلچسپ زبان زدعام ہے کہ اگر آپ اس بات کے خواہشمند ہیں کہ یہ جان سکیں کہ آپ کی کتنی اولاد ہوگی تو ویلنٹائن ڈے پر ایک سیب درمیان سے کاٹیں، کٹے ہوئے سیب کے آدھے حصے میں جتنے بیج ہوں گے، اتنے ہی آپ کے بچے پیدا ہوں گے۔

جاپان میں خواتین ویلنٹائن ڈے پر اپنے جاننے والے تمام مردوں کو تحائف پیش کرتی ہیں۔ اٹلی میں غیر شادی شدہ خواتین سورج نکلنے سے پہلے کھڑکی میں کھڑی ہوجاتی ہیں اور جو پہلا مرد ان کے سامنے سے گزرتا ہے، ان کے عقیدے کے مطابق وہ ان کا ہونے والا خاوند ہوتا ہے۔

ڈنمارک میں برف کے قطرے محبوب کو بھیجے جاتے ہیں۔ تحریری طور پر ویلنٹائن کی مبارکباد دینے کا رواج چودھویں صدی میں ہوا۔ ابتداء میں رنگین کاغذوں پر واٹر کلر اور رنگین روشنائی سے کام لیا جاتا تھا، جس کی مشہور اقسام کروسٹک ویلنٹائن، کٹ آئوٹ اور پرل پرس ویلنٹائن کارخانوں میں بننے لگے۔ 19 ویں صدی کے آغاز پر ویلنٹائن کارڈز بھیجنے کی روایت باقاعدہ طور پر پڑی جو اب ایک مستقل حیثیت اختیار کرچکی ہے۔

ان روایتوں کے سرسری مطالعے سے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ لوگوں نے اپنی خوابیدہ تمنائوں کو لفظوں کے کوزے میں دفنا دیا ہے۔ انسانی جذبات کی ناکامیاں، محرومیاں زندگی کے اداس لمحے، کچلی ہوئی خواہشات، دبے ہوئے ارمان جنہیں غلط سلط، رسم و رواج کے باعث فطری نشوونما، ارتقاء اور اظہار کا موقع نہیں ملا، اس معاشرے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کے پیرہن میں اپنی تمام شرارتیں لے کر سماگئیں۔کسی قوم کی مشابہت رکھنے والامن تشبہ بقوم فہو منہم(ابو دائود / کتاب اللباس / حدیث 4031)جس نے کسی قوم کے ساتھ مشابہت کی، وہ انہیں میں سے ہے ہمیں اس سے غرض نہیں کہ تہوار کس کا ہے؟

قوم کے نوجوان فقط کہیں سے سن لیں کہ فلاں تاریخ کو مغرب کی جدید و جواں نسل کوئی تہوار منا رہی ہے تو وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلنا شروع کردتیری منزل یہ نہیںیتے ہیںدیں ،ہاتھ سے دے کر اگر آزاد ہو ملت ہے ایسی تجارت میں مسلمان کا خسارہ ہے پھر معرکہ روح و بدن پیش تہذیب نے پھر اپنے درندوں کو ابھارااے نوجوان! تو کس عشق مجازی میں کھوگیا؟ تیری منزل یہ نہیں، تو کس نام نہاد ویلنٹائن میں کھوگیا؟ تو کن بے ہودہ رسموں کا شکار ہوگیا؟ تو فحاشی کی کس روایت کو زندہ کررہا ہے؟ تو کس رسم پر اپنے مال کو برباد کررہا ہے؟ تیری منزل عشق مجازی نہیں بلکہ تیری منزل عشق حقیقی ہے۔اپنا چہرہ دیکھ، تو کس ہستی کا غلام ہے؟ تو کس ہستی کا اُمّتی ہے؟ تجھے کس ہستی سے نسبت ہے؟ارے تو محمدۖکا متبع اور فرما بردار ہے۔ تیرا دل تو محبت رسول کا امین ہے، مگر تو اپنے دل میں کس کو سمائے ہوا ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یااللہ ہمیں ان رسموں و ریواجو سے بچا جس پر تو ناراض ہوتا ہے(آمین)
Inayat ulhaq Kabalgraami

تحریر : عنایت کابلگرامی

Share this:
Asif Zardari - Faryal Talpur
Previous Post منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری و فریال تالپور کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع
Next Post ذرا سوچیئے
Sahiwal Incident

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.