geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران خان کے لیے ’نوبل انعام‘ کا ہیش ٹیگ

March 2, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے کشیدگی کے خاتمے کی پیش کش اور دونوں ممالک کے درمیان قیام امن کے لیے کوشش پر سوشل میڈیا پر پاکستانی وزیراعظم ’عمران خان کے لیے نوبل امن انعام‘ کا ہیش ٹیگ گردش کر رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر عمران خان نے بتایا تھا کہ کشیدگی کے خاتمے اور کسی ممکنہ مسلح تنازعے سے بچنے کے لیے انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے گفتگو کی کوشش بھی کی، جو کامیاب نہ ہوئی۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ خطے کے مفاد میں نہیں اس لیے وہ بھارت کو تمام تر معاملات پر گفتگو کی دعوت دیتے ہیں۔

اس خطاب کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طرف تو ایک آن لائن پٹیشن گردش کر رہی ہے اور دوسری جانب ’عمران خان کے لیے نوبل امن انعام‘ کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں زیرحراست بھارتی پائلٹ ابھینندن کی رہائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

ایک پاکستانی ٹی وی چینل دنیا نیوز اپنے ایک ٹوئٹر لنک میں لکھتا ہے، ’’عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی جیسے اقدام کے ذریعے دنیا بھر کو امن کا پیغام دیا ہے۔ لوگ عمران خان کے لیے نوبل انعام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘‘

اس کے جواب میں بھارتی صارف اروِند جھا نے لکھا، ’’آپ کا مطلب ہے، نوبل انعام ایک ایسے شخص کو دے دیا جائے، جو اپنی سرزمین پر لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کو جگہ دیتا ہے اور انہیں ’سٹریٹیجک‘ اور بھارت کے خلاف جہاد کے لیے کم قیمت آپشن کے طور پر استعمال کرتا ہے؟ ٹھیک ہے۔ چلیے ایسا کر لیتے ہیں۔‘‘

پاکستانی سوشل میڈیا صارف بلال، ’عمران خان کے لیے نوبل انعام‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھتے ہیں، ’’مجھے کوئی افسوس نہیں کہ میں نے عمران خان کی ابتدا سے حمایت کی۔ تمام تر نازیبا باتوں، دل توڑنے والے پیغامات اور گالیوں کے باوجود، ہم آپ کی حمایت کرتے رہے۔ آج شاید انعام کا دن ہے۔ کپتان آپ جیتے رہیے۔‘‘

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین پائلٹ کی رہائی کو عمران خان کی کم زوری سے بھی تعبیر کرتے ہوئے ان پر تنقید کر رہے ہیں، تاہم مجموعی طور پر عمران خان کے اس اقدام کی حمایت کرنے والے زیادہ تعداد میں دکھائی دیتے ہیں۔

ایک طبقہ اس بات پر بھی زور دیتا نظر آتا ہے کہ عمران خان اب ملک میں موجود جہادی عناصر کی سرکوبی کے لیے بھی موثر اقدامات کا آغاز کریں۔

سوشل میڈیا صارف سارا تاثیر کہتی ہیں، ’’کوئی شک نہیں کہ ہمارے سپر ہیرو وزیراعظم نے دنیا بھر میں لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کے لیے نوبل امن انعام ہونا چاہیے۔ عمران خان اب پاکستان میں تمام غیرریاستی عسکری عناصر بہ شمول جیش محمد، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور لشکر طیبہ کی صفائی کا کام شروع کریں۔ یہ عناصر ہمارے ہم سایہ ممالک کو نقصان پہنچاتے ہیں اور سوائے عالمی برہمی کے ہمارے کسی فائدے کے نہیں۔‘‘

Share this:
Spain
Previous Post اسپین چار لاکھ برطانوی شہریوں کو رہائشی پرمٹ جاری کر دے گا
Next Post بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارت کے حوالے کر دیا گیا
Abhi Nandan - Indien Protest

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.