geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نندن کا گھونٹ اور سپاہی مقبول حسین

March 2, 2019 0 1 min read
Abhi Nandan
Share this:

Abhi Nandan

تحریر : روہیل اکبر

دو طیاروں کی تباہی کا زخم چاٹنے اور نندن کی گرفتاری کے بعد کشمیر میں مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ، بنگلا دیش میں مداخلت تسلیم کرنے والے ، دو بار سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کرنے والے بھارت کو آن کی آن میں جنیوا کنونشن یاد آ گیا ہے جبکہ ہمارے وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ بھارت امن کی جانب ایک قدم اٹھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے کیونکہ ہم امن کے داعی ہیں جبکہ بھارت شروع دن سے ہی دہشت گردی کی بات کرتاہے اوراسکے باوجود ہم نے تو صرف اپنے دفاع میں ہی دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے ابھی تک ہماری طرف سے حملہ ہوا ہی نہیں کیونکہ ہم جنگ نہیں چاہتے یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کورہاکر کے ایک بار پھر امن اور خیر سگالی کا پیغام دیا ہے اب بھارت کو فیصلہ کر نا ہے وہ جنگ چاہتا ہے یا امن اور اس میں کوئی شک نہیں جنگ سے تباہی اور بر بادی کے سواکچھ ہاتھ نہیں آئیگا اس لیے بھارت کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے کیونکہ پاکستان کی بھارت سے جنگ کر نے کی خواہش نہیں مگر ملکی دفاع ہمارا حق ہے اور اسکے لیے ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

شائد بھارت کو اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ پاکستان آرمڈ فورسز ضرب عضب اورراہ نجات کی آگ میں تپ کر کندن بن چکی ہیں اور یہ سب مودی کی سمجھ سے بھی بالاترہے کیونکہ وہ اپنے مفاد کی خاطر اپنے ہی ملک کو آگ کی بھٹی میں جھونک رہا اس سے پہلے بھارتیوں نے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں جسکی وجہ سے کشمیراب بھارت کے ہاتھ سے نکل چکاہے بھارت کے طیارے گرنے پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے زیادہ خوشی اور جوش و جذبے کا ا ظہار کیا گیا اور اسی روز سے کشمیر کے گلی کوچوں میں جشن کا سماں ہے اس لیے عالمی برادری پاکستان اور بھارت کو جنگ سے بچانا چاہتی ہے تو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دلائے اور کشمیر میں جاری قتل عام کو رکوائے اور اب وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر میں رائے شماری کرانے کا انتظام کرے مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت سے نفرت کا یہ عالم ہے کہ مودی کو کشمیر کے دورے پر بیٹھنے کے لیے جگہ نہیں ملی اور مودی کے دورے کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے بھارت جان چکاہے کہ اب وہ اپنی پوری فوج بھی کشمیر میں جھونک دے تو وہ آزادی کی تحریک کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا اس لیے مودی اب اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتیوں کو جنگ کی آگ میں جھونک رہا ہے۔

مودی کی اسلام اور مسلم دشمنی بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام اور بابری مسجد کی شہادت کا مرکزی مجرم مودی ہے ۔مودی نے اپنی حکومت کے دوران کشمیر میں مظالم کی انتہا کیے رکھی لیکن لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام ، کھیتوں کھلیانوں اور مساجد کو نذر آتش کرنے کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو شکست نہیں دے سکا ۔کشمیر کے بچے بوڑھے اور خواتین آزادی کی جنگ میں شامل ہوچکے ہیں ۔ بھارتیوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ کشمیر آ ج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اورہم اسکی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے کشمیر کے عوام نے اپنی آزادی کیلئے بھارت کے بدتر ین مظالم کا مقابلہ کیا ہے اور آج کشمیریوں کی تحر یک آزادی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور تیز ہو چکی ہے اور بھارت کے پاس بھی اب کشمیریوں کو آزادی دینے کے سواکوئی آپشن نہیں اس لیے بھارت کو چاہیے وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر ے کیونکہ خطے میں امن کے مکمل قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے جبکہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کر نے کی کوشش کر نیوالا بھارت اب خود بدتر ین تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔

نریندر مودی اپنی سیاست چمکانے کے لیے مذاکرات کی بجائے اپنی قوم کو جنگ کے جنون میں مبتلا کررہا ہے دوسری طرف بھارت سے آزادی کی جنگ میں اب تک پانچ پی ایچ ڈیزکشمیری شہید ہوچکے ہیں اور آزادی کی یہ تحریک اب تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات میں مقبول ہورہی ہے۔ مودی نے انتہا پسند ہندوؤں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے پاکستان پر حملہ کیا جس میں اس کو منہ کی کھانا پڑی ۔ اب بھارتی حکومت اپنے زخم چاٹ رہی ہے اور اگر اب بھی بھارت باز نہ آیا تو اسے عبرت کا نشان بنادیا جائے گاجسکا مظاہر پوری دنیا نے چند دن پہلے دیکھ بھی لیا تھا اور پھر دنیا نے یہ بھی دیکھا کہ مسلمان قیدیوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں انڈین ائیر فورس کا یہ جوان ان پڑھ جاہل نہیں، خود بھی اچھا پڑھا لکھا اور انڈیا کے ریٹائرڈ ائیر چیف کا بیٹا ہے اس کے پاکستانی حدود میں پکڑے جانے سے لے کر میڈیا سے گفتگو کرنے تک اسلامی تعلیمات اور پاکستانی اقدار کی نہ صرف جھلک بلکہ پوری ایک داستان ہے۔

آپ اس کی باڈی لینگویج ہی دیکھ لیں ایک قیدی کے بجائے مہمان کی طرح مطمئن انداز، ہاتھ میں چائے کی پیالی، باتوں کے درمیان گھونٹ کا چسکا اور چہرے پر احسان مندی کے واضح تاثرات دیکھے جاسکتے ہیں اس نے اپنے گھر والوں کو اطمینان بھی دلایا کہ میرے ساتھ کچھ غلط نہیں ہو رہا جبکہ اس کے برعکس مجھے سپاہی مقبول حسین پر بھارتیوں کے تشدد کا بھیانک منظر آج بھی کسی فلم کی طرح چلتا ہوا محسوس ہوتا ہے مگر دشمن فوج کا وِنگ کمانڈر ہونے کے باوجود ابھی نندن کے جسم پر ایک ٹانکہ تک کی بھی نوبت نہیں آئی یہ ہیں وہ اسلامی تعلیمات جس کا عکس پوری دنیا نے پاک افواج کے طرزِ عمل کی صورت میں دیکھاآخر میں میرا پیغام ان ملک دشمنوں کے لیے کہ پوری قوم وطن کے چپے چپے کی حفاظت کیلیے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے پاک فضائیہ کے کارناموں پر ہمیں فخر ہے اورہم وطن کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Abhi Anand
Previous Post پاکستان پر حملہ تو پائلٹ پروجیکٹ ابھی اصل کرنا باقی ہے
Next Post پاکستان نے خیر سگالی کی تاریخ رقم کر دی
Imran Khan - Narendra Modi

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.