geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان نے خیر سگالی کی تاریخ رقم کر دی

March 2, 2019 1 1 min read
Imran Khan - Narendra Modi
Share this:

Imran Khan - Narendra Modi

تحریر : شیخ خالد زاہد

یہ پاکستان اور ہندوستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ برصغیر پاک و ہند کے درمیان کشیدگی آج کی بات نہیں ہے ۔ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان دیکھیں تو اسمیں بھی اس بات کی جھلک نظر آتی ہے کہ یہ معاملات جلد معمول پر آ جائینگے جیسے ہندوستانی صاحب اقتدار نے حالات کی خرابی کی اطلاع امریکی صدر تک پہلے ہی پہنچا رکھی ہوجس کی ایماء پر انہوں نے کہا ہو کہ کوئی پریشانی کی بات نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا(خدا کرے کے بات اس سے آگے نا بڑھے)۔ گوکہ صدر دونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی خاصہ ہے کہ وہ پریشان ہوتے نہیں پریشان کرتے ہیں جیسے کہ انہوں نے تقریباً امریکیوں اور اپنے آس پڑوس والوں کو کر رکھا ہے۔ شمالی کوریا کہ صدر کے ساتھ ہونے والی انکی ملاقات بھی کسی خاص نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلطان کا خصوصی پیغام لیکر سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں ، ترقی نے بھی اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے ، چین نے دونوں ملکوں کو بیٹھ کر بات کرنے کا بھرپور مشورہ دیا ہے اور ایسا کچھ ایران کی جانب سے بھی سنائی دے رہا ہے ۔سفارتی سطح پر پاکستان نے اپنا اثر و رسوخ بھرپور انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ ہندوستان الٹی ہوگئیں سب تبدیریں کی کیفیت سے دوچار ہوچکا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہندوستان آج تک پاکستان کیخلاف کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا اور بھلا من گھڑت چیزیں کیسے ثابت کی جاسکتی ہیں۔

پاکستان نے ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں کا مشترکہ اجلاس چل رہا ہے جس کا ایک دور ہوچکا ہے ، اس مشترکہ اجلاس میں پہلی دفعہ ملک کے تمام سیاست دانوں کو ایک دوسرے کی تقاریر پر بے دریغ تالیاں بجاتے دیکھا گیا اور پہلی ہی دفعہ کسی کی تقریر پر تنقید نہیں کی گئی۔ یقیناًہندوستان کیلئے یہ بھی ایک لمحہ فکریہ ہوگا کہ یہ لوگ تو ہر وقت لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں ایک دوسرے کو دیکھنا گوارا نہیں کرتے ،انہیں کیا ہوگیا ہے سب کہ سب ایک ساتھ ہمیں ناصرف آنکھیں دیکھا رہے ہیں بلکہ ایک آواز ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ۔یہ مشترکہ اجلاس اور مشترکہ قرارداد کا منظور ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ ہم اندرونی طور سے تو تقسیم ہوسکتے ہیں لیکن اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت قطعی برداشت نہیں کرتے۔ جہاں پاکستان کو انتہائی نازک صورتحال درپیش ہے لیکن پاکستان کی قیادت نے صورتحال کی سنگینی خود جھیلنے کا عزم کر رکھا ہے ، غور کیجئے کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا ، کسی کو طے شدہ معاملات کو تعطل کا نہیں کہا گیا اور نا ہی میڈیا پر چلنے والے پروگراموں کو روکا گیا ہے ، ناہی تعلیمی اداروں یا دفتروں کو بند کرنے کا فرمان صادر ہوا ہے اور کسی بھی قسم کا ایسا کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے کہ قوم کو پریشان ہونا پڑے ، ہندوستان کے مقابلے میں ہماری تمام میڈیا ٹیموں نے بھی بہت ہی ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے ۔ کل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی صاحب نے بھی پاکستان سپر لیگ کے طے شدہ مقابلوں کے انعقاد کا بھی اعلان کردی ہے ۔ کیا یہ سب دنیا کی یقین دہانی کیلئے کافی نہیں کہ پاکستان کیا چاہتا ہے اور کس قسم کی تیاری میں مصروف ہے ۔کپتان اور انکی ٹیم جس میں اسوقت پوری اپوزیشن بھی شامل ہے کسی بھی طرح سے قوم کو نازک صورتحال کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہتے اور دنیا کو یہ واشگاف لفظوں میں بتا رہے ہیں کہ پاکستان کسی قسم کے جنگی جنون میں مبتلا نہیں ہے۔اب وقت اور حالات کی سنگینی سے پوری قوم آگاہ ہے اور سماجی میڈیا اٹھا کر دیکھ لیجئے پوری پاکستان میں موجود قوم (جن میں اقلیت بھی شامل ہیں )ہی نہیں بلکہ بیرون ملک پاکستانی بھی کپتان، انکی ٹیم اور افواجِ پاکستان کے شانا بشانا کھڑے ہیں اور ہر قسم کا تعاون پیش کر رہے ہیں۔

پاکستان کی اعلی قیادت نے پہلے دن سے جنگ نہیں امن کی بات پر زور دیا ہوا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے جنگ کی تباہ کاریوں سے بھی ہندوستان کو آگاہ کر دیا ہے اور آج اس تکینک کے دور میں یہ جاننا کسی کیلئے بھی مشکل نہیں ہے کہ جنگوں کے کیا نتائج نکلتے ہیں ۔ہم ہندوستانیوں سے گزارش کرتے ہیں کہ کسی بھی ڈھونڈنے والی ویب سائٹ پر دنیا میں ابتک لڑی جانے والی جنگوں کے بارے میں معلومات نکالیں اور زیادہ سے زیادہ اپنے ہم وطنوں کیساتھ بانٹیں کہ یہ جنگیں تاریخ کہ چہرے پر بدنما داغوں سے زیادہ کچھ نہیں ہیں اوراس بات پر بھی غور کریں کہ جو جنگیں لڑی گئیں وہ پرانے وقتوں کی تھیں کم تکنیک اور مخصوص ممالک کی اجارہ داری کے دور میں لڑی گئیںآج تکنیک کے دور میں جب تقریباً دنیا کے اکثر ممالک بشمول پاکستان اور ہندوستاں نے جوہری ہتھیار بنا رکھے ہیں جو کتنے مہلک ہیں دور حاضر کا بچہ بچہ جانتا ہے اور ہمارا بچہ بچہ تو یہ بھی جانتا ہے کہ اگر اب جنگ ہوئی اور وہ بھی دوجوہری طاقت و ہتھیار رکھنے والوں میں ہوئی تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم شروع ہوجائے گی اور جو پچھلی دو عظیم جنگوں کی طرح سالوں نہیں چلے گی بلکہ دنوں میں صفہ ہستی سے ہر ذی روح کا خاتمہ کردینے کیلئے کافی ہوگی ، پھر کسی کے کچھ کرنے کیلئے کچھ بچنے والا نہیں ہوگاناہندوستان کے چناؤ کی ضرورت ہوگی اور ناہی دنیا میں مورخین بچینگے ۔

ہندوستان نے جنگ کا ایسا راگ آلاپ رہا ہے جس کا کوئی سر ہی نہیں ہے ، جنگ کی باتیں ہندوستان کر رہا ہے جوکہ دنیا کو سمجھ لینا چاہئے کہ یہ جتنی پاکستان کیلئے اہم ہیں اتنی ہی باقی ماندہ ایشیاء اور دنیا کیلئے بھی اہم ہیں۔ یہ وہ جنگ ہوگی جسے شروع تو ہندوستان کرے گا لیکن ہندوستان کا حملہ پوری دنیا پر حملہ ہی تصورکیا جانا چاہئے ۔ پاکستان کیلئے یہ تمام باتیں اہم ہیں کہ کون اس کڑے وقت میں کیا کر دار ادا کر رہا ہے ۔ ایک بات تو طے ہوچکی ہے کہ پاکستان کسی بھی صورت میں جنگ کا خواہاں نہیں ہے لیکن یہ بات بھی ہر ایک پاکستانی کی زبان پر ہے کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی اگرہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو ساری کی ساری ذمہ داری ہندوستان کی ہوگی اور ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک اس پاک سرزمین کی حفاظت کیلئے لڑینگے۔

جہاں پاکستان پہلے دن سے امن کا پرچم بلند کئے ہوئے ہے وہیں ہندوستان روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کی سرحدوں پر دراندازی کئے جا رہا ہے ۔ دنیا کو گواہی دینی پڑے گی کہ پاکستان نے ایک آواز ہوکر چاہے حکومتی آواز ہو یا پھر حکومت مخالف آواز سب نے ہی جنگ نہیں امن کا پیغام ہندوستان کو دیا ہے ۔ ایسے حالات میں جب پاکستان ہندوستانی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی خیرسگالی کے طور پر رہا کرنے جا رہا ہے تو دنیا کو گواہی کیلئے سامنے آنا چاہئے اور پاکستان کے خیرسگالی کیلئے کئے جانے والے تاریخی اقدامات کو نا صرف سرہانہ چاہئے بلکہ ہندوستان پر بھی ایسے مثبت اقدامات کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہئے تاکہ دنیا تیسری جنگ عظیم سے جہاں تک ممکن ہوسکے بچ جائے۔
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Abhi Nandan
Previous Post نندن کا گھونٹ اور سپاہی مقبول حسین
Next Post شب خون کا خطرہ
Pakistan india War

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.