geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کان قدرت الہی کی انمول نعمت

March 2, 2019 0 1 min read
Ear
Share this:

Ear

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

بلاشبہ خالق کائنات مالک ارض و سماء نے بنی نوع انسان کو تخلیق کا اعلیٰ ترین شاہکار بنایا ہے ،انسان کو میسر قدرت الٰہی کی انمول نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت کان ہیں، جوکہ آواز کے ارتعاش کو وصول کرکے دماغ کے حس سماعت تک پہنچانے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ آواز کی لہریں کان کے بیرونی حصہ میں داخل ہو کر پردہ سے ٹکراتی ہیں پھر یہ کان میں وسطی حصے میں موجود ہڈیوں سے باری باری ٹکراتی ہیں۔ اس طرح آواز کی لہریں سماعت کے عضو، گانٹھ یا گرہ سے ٹکراتی ہوئی دماغ تک پہنچتی ہیں۔

کان (Ear) آواز کے حسی عضو کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ توازن اور وضع (posture) برقرار رکھنے میں بھی اہم ترین کردار ادا کرتے ہوئے جسم کو متوازن اور حرکت صحیح حالت میں رکھتے ہیں۔ ہرسال کے تیسرے مہینے کی تین تاریخ کا دن کان کی صحت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کو کان کی اہمیت اور سماعت کی بیماریوں سے آگاہ رکھنا ہے ، جبکہ تین تاریخ کو اس دن کے منائے جانے کی اہم وجہ یہ ہے کہ انسانی کان3 کے ہندسے سے مشابہت رکھتا ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، محکمہ صحت اور مختلف این جی اوز کے زیر اہتمام ملک کے بڑے ہسپتالوں اور صدر مقامات پر اس دن خصوصی تقریبات، واک، سیمینارز،کانفرنسز کا انعقاد کیا جاتا ہے، تاکہ عوامی سطح پر کان کی حفاظت اور کان کی بیماریوں سے بچنے کا شعور بیدار کیا جا سکے۔

ماہرین صحت کے مطابق روئی کی تیلیوں، ماچس کی تیلی کو روئی لگا کر یا کسی بھی چیز سے کان کا میل صاف کرناکان کی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ عمل ہے جوکہ کان کی صفائی کی بجائے قوت سماعت متاثر کر سکتا ہے ،اور کانوں کی ایسی شدید صفائی قوت سماعت سے بھی محروم بھی کرسکتی ہے۔

قدرت نے کان میں صفائی کا خود ساختہ نظام رکھا ہے جس کے تحت کان کے اندر خود بخود دو گلینڈز ایک خاص قسم کا مومی موادیا چکنائی جسے ہم ویکس کہتے ہیں خارج کر تے ہیں جو کان میں موجود ائیر ڈرمزیعنی کان کے پر دے کو خشک ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں، کاٹن بڈ یا روئی کے استعمال سے یہ چکنائی کان کے پردے تک نہیں پہنچ پاتی اورکان کے پردوں کے خشک ہونے سے کان میں درد یا تکلیف شروع ہو جا تی ہے۔

اس کے علاوہ کان کی تکلیف کی ایک اور وجہ کان کے گلینڈز میں سے کسی ایک میں کسی انفیکشن کی وجہ سے اضافہ بھی ہو سکتا ہے،جس کے باعث کان کے پردے پر براہ راست اثر پڑتا ہے اور کان میں درد کی تکلیف مستقل رہنے لگتی ہے۔ایسی صورت میں اگر کسی ماہر سرجن کے پاس جا کر باقاعدہ صفائی نہ کرائی جائے تو قوت سماعت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کان کے ایسی حالت تک پہنچنے کی صورت میں ماہر سرجن کان میں موجود اضافی چکنائی کو کان کی دھلائی کے ذریعے صاف کر تا ہے۔لیکن خیال رہے کہ اس طرح کا کوئی عمل از خود کر نے کی کو شش نہ کی جائے کیونکہ ذرا سی بے احتیاطی حساس ترین کان کی تکلیف میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق منشیات کے استعمال سے بھی کان کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں،جبکہ کان کی بیماریوں سے بچنے کیلئے میرج کونسلنگ بھی بہت اہم ہے خاص طورپر فرسٹ کزن میرج سے خاندانوں میں گونگے بہرے بچوں کی پیدائش کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ اس کے علاوہ دورجدید کی ایجادات نے جہاں انسان کے لئے نت نئی سہولیات پیدا کی ہیں وہیں ان کے استعمال میں لاپرواہی کی وجہ سے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

موبائل فون کا بے جا استعمال ، ہیڈ فونز اور ہینڈ فری، بلند ارتعاش موسیقی ، پریشر ہارن وبے تحاشا شور شرابا کان کے مختلف امراض کا سبب بن رہے ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قدرت کی عطاء کردہ سماعت کی انمول نعمت کی ہر ممکن حفاظت کی جائے ، کیونکہ سماعت کے متاثر ہونے کے بعد اس نعمت کو پانا ممکن نہیں۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
BPOW
Previous Post بزنس اینڈ پروفیشنل وومن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام حضرت خدیجتہ الکبری ٰ ؓ کانفرنس کا اہتمام
Next Post ملک محمد عظیم، عمران خان کا وفادار سپاہی
Malik Azeem with Imran Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.