geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نفرت پھیلانے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، شیریں مزاری

March 5, 2019 1 1 min read
Shireen Mazari
Share this:

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی صوبے پنجاب کے وزیر برائے اطلاعات اور ثقافت فیاض الحسن چوہان کو ان کی جماعت اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہندو برادری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران گزشتہ ماہ 24 فروری کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے ہندو مذہب کے ماننے والوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ صوبائی وزیر کی یہ ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو کے منظرعام آنے کے بعد فیاض الحسن کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اس حوالے سے ٹویٹ میں لکھا،” کسی کے پاس کسی کے مذہب کو نشانہ بنانے کا حق نہیں ہے۔ پاکستان کے ہندو شہریوں نے اس ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔‘‘ شیریں مزاری نے مزید لکھا کہ ان کی حکومت نفرت کے پھیلاؤ کو برداشت نہیں کرے گی۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے خزانہ اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا،’’ پاکستانی ہندو پاکستان کا اتنا ہی حصہ ہیں جتنا کہ میں۔ پاکستان کا جھنڈا صرف ہرا نہیں ہے، یہ سفید رنگ کے بغیر نامکمل ہے۔ قائد اعظم کی جدوجہد ایک ایسا ملک کی خاطر تھی جہاں کسی کو امتیازی سلوک کا سامنا نہ ہو۔‘‘

پاکستانی چینل جیو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر نے اپنے الفاظ پر مانگی لی ہے۔ جیو کے مطابق صوبانی وزیر کا کہنا تھا،’’ میں تو دراصل بھارتی وزیر اعظم، بھارتی افواج اور ان کے میڈیا کو خطاب کر رہا تھا نہ کہ پاکستان کی ہندو برادری۔ اگر میرے الفاظ نے کسی کی دل آزاری کی ہے تو میں اس کے لیے معافی مانگتا ہوں۔‘‘

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا،’’ پاکستان جھنڈے کے سفید رنگ کو اتنا ہی اپنا سمجھتا ہے جتنا کہ ہرے رنگ کو۔ پاکستان ہندو برادری کی خدمات کو سراہتی ہے اور انہیں اپنا سمجھتی ہے۔‘

Share this:
ISI
Previous Post ہمارے نگہبان، ہمارے عسکری ادارے
Next Post سمندری محاذ پر بھی بھارت کو ناکامی، پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو دراندازی سے روک دیا
Indian Submarines

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.