geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی سینیٹ سعودی عرب کی فوجی امداد کے خاتمے کی خواہش مند

March 15, 2019 3 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

سعودی عرب (جیوڈیسک) امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے ساتھ جاری تعاون ختم کر دیا جائے۔ تاہم صدر ٹرمپ سینیٹرز اور ایوان نمائندگان کے ایسے کسی بھی فیصلے کو ویٹو کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ڈیموکریٹک اور ریپبلکن ارکان کی طرف سے مشترکہ طور پر حمایت کردہ ایک قرارداد کے مطابق امریکا اب ریاض حکومت کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کی متنازعہ فوجی حمایت ختم کر دینا چاہتا ہے۔ اس قرارداد کی چون ارکان سینیٹ نے حمایت کی، جن میں سے سات اراکین کا تعلق صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی سے ہے۔ چھیالیس سینیٹرز نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں اس قرارداد کی منظوری ابھی باقی ہے۔ تاہم سینیٹرز اور ایوان نمائندگان کی منظوری کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس قرارداد کو ویٹو کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

شہریوں کی حفاظت

اس ملک میں گزشتہ چار برسوں سے زائد عرصے سے حوثی باغی بین الاقوامی سطح پر حمایت یافتہ یمنی حکومت کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یمنی حکومت کو سعودی عرب کے عسکری اتحاد کی حمایت بھی حاصل ہے، جو وہاں پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ریاض کی سُنی حکومت حوثی باغیوں کے پیچھے اپنے روایتی حریف ایران کا ہاتھ دیکھتی ہے۔ لیکن سعودی عرب کے عسکری اتحاد پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے فضائی حملوں کے دوران عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی نہیں بناتی۔

امریکا سعودی عسکری اتحاد کو خفیہ معلومات کے ساتھ ساتھ ان ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے، جہاں بعد میں فضائی حملے کیے جاتے ہیں۔ امریکی سینیٹ نے گزشتہ دسمبر میں بھی یمن میں سعودی حکومت کو فوجی امداد فراہم کرنے کی مخالفت کی تھی۔ تاہم اس وقت ایوان نمائندگان کی ووٹنگ سے پہلے ہی اس قرارداد کی مدتِ منظوری ختم ہو گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اب دوسری ایسی قرارداد منظور کی گئی ہے۔

خاشقجی قتل کے اثرات

اس قرارداد کی ایک وجہ سعودی عرب کے ساتھ واشنگٹن انتظامیہ کا متنازعہ رویہ بھی ہے۔ ترکی میں سعودی قونصلیٹ کے اندر صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے متعدد اراکین واشنگٹن انتظامیہ کے طرز عمل سے مطمئن نہیں ہیں۔ اس قتل میں ملوث ہونے کا الزام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر بھی عائد کیا جاتا ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس معاملے میں سعودی ولی عہد کا کُھل کر ساتھ دیا ہے، جس کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ کو اپنی ہی صفوں میں سے تنقید کا سامنا ہے۔

Share this:
PSL
Previous Post اسلام آباد نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کو پی ایس ایل سے باہر کر دیا
Next Post پی ایس ایل فائنل فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے سے متعلق مہم پر پاک فوج کا ردعمل
Major General Asif Ghafoor

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.