geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسلمانوں کو سانحہ کرائسٹ چرچ

March 17, 2019 1 1 min read
New Zealand Incident
Share this:

New Zealand Incident

تحریر : عنایت کابلگرامی

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مسجدوں پر جنونی عیسائی دہشت گردوں نے حملہ کیا ، جس سے جمعہ کی نماز میں مشغول 50بے گناہ و نہتے مسلمان شہید ہوگئے اور 47کے قریب زخمی ہوئیں۔ یہ کوئی پہلا واقع نہیں کہ جس میں مسلمانوں کو اس طرح دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف ملکوں میں مسلمانوں کو بیدردی کے ساتھ قتل کیا جاتا رہاہیں، صرف غیر اسلامی ممالک میں نہیں مسلمان ممالک میں بھی مسجدوں پر دھماکوں اور فائرنگ واقعات تسلسل کے ساتھ رونماہوتے رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے واقع نے جہاں پورے مسلم امہ کو جھنجوڑا وہی پر عالمی دنیا میں بھی چوں چراں شروع ہوگئی ، ابتداء میں تومسجد میں قتل عام کرنے والے گرفتار برینٹن ٹارنٹ نامی دہشت گرد کو ذہنی مریض قرار دیا گیا تھامگر جلد ہی اسے دہشت گرد مان لیا گیا۔

11ستمبر 2001کے بعد دنیا بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں اگر کوئی مسلمان شخص ملوث نکلتا ہے تو وہ دہشت گرد اور انتہاپسند کہلاتا ہے اور اگر کسی غیر مسلم نے کیا تو یہ یاتواس کا ذاتی فعل کہلایا جاتاتھا یا پھر اس کو نفسیاتی مریض قرار دیا جاتا ہے ۔ مگر یہ پہلا واقع میرے نظر میں آیا کہ جس میں غیر مسلم حکمرانوں نے ہلکی پھولکی مذمت کی اور مجرم کو دہشت گرد کہا ،” ورنہ ایسا ہوتا نہیں ہے” ۔ برطانیہ کے وزیر اعظم ٹریزا مے نے اپنے تعزیتی ٹوئٹ میں کہاکرائسٹ چرچ میں ہونے والے ہیبت ناک دہشت گردی کے حملے کے بعد میں پورے برطانیہ کی طرف سے نیوزی لینڈ کے عوام سے افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔ میری دعائیں اس پر تشدد حملے میں متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں۔خُدنیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ واضح طور پر ایک دہشت گردانہ حملہ ہے۔اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بھی کہا کہ کرائسٹ چرچ کی مساجد میں جو بھی ہوا ہے وہ ایک نا قابلِ قبول عمل ہے اور ایسے واقعات کی نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

آسڑیلیا کے وزیر اعظم نے بھی شدید مذمت کی اور دہشت گرد برینٹن ٹارنٹ کو دائیں بازوں کا ایک دہشت گرد قرادیا (واضح رہے دہشت گرد برینٹن ٹارنٹ کا تعلق آسٹریلیا سے ہے) گزشتہ کئی سالوں سے کچھ مسلمان حکمران اور مصنیفین چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ دہشت گر دوں کا کوئی مذہب نہیں مگرعالمی دنیا ماننے کو تیار ہی نہیں وہ مسلسل دہشت گردی کو مسلمانوں سے جوڑ نے میں مصروف ہے ، گزشتہ روز ہونے والے المناک سانحے نے ان مسلم حکمران اور مصنیفین کو سچا ثابت کردیا ۔ جنونی عیسائی حملہ آورجو ایک کار میں آیا اپنے ساتھ کئی اقسام کے بندوقیں اور بارودی مواد بھی لیکر آیا ،اس کی کار میں ایک نغمہ چل رہا تھا یہ وہ نغمہ ہے جسے بوسنیا جنگ میں سرب قوم پرست عیسائی ترانے کے طور پر بجاتے تھے۔اس نغمے میں سرب عیسائی لیڈر رادوان کرادوچ کی شان میں قصیدے گائے جاتے ہیں۔ رادون کرادوچ اب جنگی جرائم کی پاداش میں سزا پا چکے ہیں۔حملہ آور نے اپنی گن پر ایسے لوگوں کے نام بھی لکھے ہوئے تھے جو مسلمانوں یا تارکین وطن کو قتل کرنے کے جرم میں سزا پا چکے ہیں ، اس کے ساتھ ماضی کے عیسائی حکمرانوں نام ا ور صلیبی جنگوں کیتاریخیں بھی تحریر تھی بندوقوں پر۔ نیوزی لینڈ میں مسجدوں پر ہونے والے حملے اور 50سے زائد شہید ہونے والے مسلمانوں کی قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، مگر ایسے واقعات کی روک تھام کیسے ممکن ہے اور کس کی زمہ داری ہے؟ اس پر غور کی اشد ضرورت ہے ۔ دنیا میں جتنے بھی بے گناہ لوگ دہشت گردی کا شکار ہوئے یا ہورہے ہیں اسلام سب کی مذمت کرتا تھا کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

اسلام جو ہر بے گناہ انسان کی قتل کو پورے انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے آج اس کے ماننے والوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے ، پہلے اگر دنیا کے کسی بھی ملک میں کوئی بھی اگر کسی مسلمان کو قتل کرتا اوراس کی خبر کسی مسلم حکمران کو لگتی تو وہ فوری طور پر اپنے مسلمان بھائی کو انصاف دھیلانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ، مگر اب حالات پلٹ گئے ہے ، آج کے حکمران انصاف تو دور کی بات مذمت کرنے سے بھی گھبراتے ہے ، حالیہ واقع کی مذمت پاکستان کے وزیر اعظم اور چند دیگر حکمرانوں کے سیوا پوری عالمی مسلم دنیا خاموش رہی ، پاکستان سمیت کسی نے بھی ملزم کو قرار واقع سزا کامطالبہ نہیں کیا نیوزی لینڈ حکومت سے ۔

پاکستان میں ایک عیسائی عورت نبی پاک ۖ کی شان میں توہین کرتی ہے اور پاکستان کی عدالتیں اس ملعون کو پانسی کی سزا سناتی ہے ، اس کی سزا کے خلاف پوری عیسائی دنیا ایک آواز بن کر اٹھتی ہے اور اس کو پاکستان سے چھڑانے میں کامیاب ہوجاتی ہے ، مگر مسلم حکمران اتنے بے بس ہوگئے ہے کے اپنے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کو نہیں روک پارہے ہیں، آج مسلمان حکمران غفلت و عیاشی کی نیند سویا ہوا ہے ۔

اگر آج مسلمان حکمران جاگ جائیں اور عیش وعشرت و غفلت کی زندگی کو طرز اسلامی میں بدل لیں تو یقینا ان کے سوئے ہوئے احساسات جاگ اٹھیں۔ انھیں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی تکلیف و بے بسی اور ان پر ڈھائے جانے والے ظلم کا احساس ہوگا۔ یقینا وہ حدیث پاک ۖبھی یاد آجائے گی کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اگر جسم میں جہاں بھی تکلیف ہوگی اس کا احساس ہر مسلمان کو ہوگا۔

آج سانحہ کرائسٹ چرچ پر ہر ذی شعور شخص افسردہ ہے ، مگر کوئی اسے سانحات کے روک تام پر بات نہیں کر رہا ہے ، ہمارے ماضی کے حکمران جنہوں نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا مگر ہمارے حال کے حکمرانوں نے ماضی پر پانی ڈال دیا۔ہمارے قریب ترین ماضی کے حکمرانوں کی مسلمانوں کے لیے کی جانی والی کوشش پر ہلکی سی روشنی ڈالتا چلوں آزادی پاکستان کے بعد ہندوستان کے حکمراں جوہر لال نہرو کے ساتھ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں واضح طور لکھا ہے کہ ہندوستان میں رہ جانے والے مسلمانوں کے ساتھ اگر کوئی ظلم ہوتا ہے تو پاکستان اس کی روک تام کے لیے ہندوستان پر دبائو ڈھال سکتا ہے اور نہ ماننے کی صورت میں وہ عالمی دنیا کے پاس جانے کا حق رکھتا ہے ، ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر پاکستان کی آواز اٹھانے کو ہندوستان اپنا اندرونی مسئلہ نہیں قراردے سکتاہے، اس معاہدے پر آج پاکستان کا حکمراں طبقہ کتناعمل پیرا ہے وہ سب کو پتا ہیں۔

جب تک موجودہ مسلمان حکمران اپنے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے اس پر عمل پیرا نہیں ہونگے، تب تک”مسلمانوں کو سانحہ کرائسٹ چرچ جیسے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا رہے گا”۔ ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کہ یااللہ تو ہی ہم سب مسلمانوں کی حال پر رحم فرما اور ہمیں اچھے حکمراں عطا فرما(آمین)
Inayat ulhaq Kabalgraami

تحریر : عنایت کابلگرامی

Share this:
New Zealand Masjid Firing
Previous Post اسلامو فوبیا
Next Post دہشت گردی کا نشانہ مسلمان ہی کیوں
New Zealand Masjid Firing

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.