geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اب وہ وقت نہیں ہے

March 17, 2019 0 1 min read
New Zealand Incident
Share this:

New Zealand Incident

تحریر : شیخ خالد زاہد

اب وہ وقت نہیں ہے ،یہ وہ جملہ ہے جوعمر کے ہر حصے میں سماعتوں کی زینت بنتا ہے کبھی تلخ لئے ہوتا ہے تو کبھی طنز کے زہر میں بجھا ہوا ہوتا ہے اور شائد کبھی خوشگوار احساس بھی لے آتا ہے۔ اب وہ وقت نہیں ہے یہ وہ جملہ ہے جو ہوش سنبھالنے سے لیکر اپنے والد کے حیات رہنے تک ہماری سماعتوں کی زینت بنتا رہا ۔ عمر کی ناپختگی اور نا تجربہ کاری سمجھ لیجئے کہ ہمیشہ اس جملہ کی مخالفت کی، کبھی اعلانیہ اور کبھی بس دل میں ہی۔ اس جملے کیساتھ بیشمار لاحقے بھی ہوا کرتے جیسے اب وہ وقت نہیں جب خلیفہ جی فاختہ اڑایا کرتے تھے ، اب وہ وقت نہیں جب چار آنے میں بہت سارا سودا آجایا کرتا تھا وغیرہ وغیرہ اور آج یہ جملہ ہم بہت حسرت کیساتھ ادا کر رہے ہیں کہ اب وہ وقت نہیں جب بچے اپنے بڑوں کے آنکھوں کے اشارے سے ڈر جایا کرتے تھے۔ ان ہی بچوں نے اس جملے کو بھی جدیدیت بخشی ہے ایک دادا نے اپنے پوتے سے کہا کہ ہمارے وقت میں تو تھوڑے سے پیسوں میں بہت سارا سامان آجایا کرتا تھا تو پوتے نے دادا سے کہا کہ دادا اب دکانوں میں کیمرے لگے ہوتے ہیں۔

ابھی دس پندرہ سال پرانی بات ہے کہ ہم دس پندرہ دوست روزانہ گھنٹوں ساتھ بیٹھا کرتے تھے (ہمیں نہیں معلوم تھا کہ ہمارے پیروں میں سفر بندھے ہیں)اور دنیا جہان کے معاملات زیر بحث آتے تھے ، اختلافات بھی ہوتے تھے اعتراضات بھی اٹھائے جاتے تھے لیکن وقت ایک ساتھ ہی گزرتا تھا ۔ وہ وقت بھی تھا جب بے خوف بچے گلیوں میں کھیلا کرتے تھے ، دوپہر کے وقت تیز دھوپ میں مسجدوں میں قران پڑھنے بچوں کے غول کے غول جایا کرتے تھے کوئی غول کسی مسجد میں جاتا تھا اور کوئی غول کسی مسجد میں کبھی کبھی دوڑیں لگا کرتی تھیں کہ مسجد میں پہلے کون داخل ہوگا اور پھر جب مسجد سے چھٹی ہوتی تھی تو شور مچاتے بھاگتے مسجد سے باہر نکلتے ، کبھی کبھی ٹڈیوں کو جنہیں ہیلی کاپٹر بھی کہا جاتا تھا پکڑنے کھڑے ہوجاتے کوئی کسی کو اپنا سامان پکڑواتا اور ہیلی کاپٹر پکڑکر دینے کا وعدہ کرتا ایسے ہی سب اپنے اپنے گھر چلے جاتے گھر میں کیا ہے کیا نہیں کوئی فکر کی بات نہیں تھی ۔ کچھ دیر کیبعد ٹیوشن جانے کا وقت ہوجاتا تھا اور اسی طرح سے ایک دوسرے کو جمع کرتے ٹیوشن پڑھنے پہنچ جاتے تھے کس نے کیا پہنا کس نے کیا کھایا کو معنی نہیں رکھتا تھا۔ ٹیوشن میں ایک ہنگامہ برپا کرکے رکھتے تھے پٹائی بھی ہوتی تھی مرغے بھی بنتے تھے لیکن جب چھٹی ہوتی تھی پھر وہی شور کرتے ہوئے اپنے اپنے راستے ناپتے بھاگتے گھروں کو پہنچ جاتے تھے ، ان ساری مصروفیات کے باوجود دن میں کچھ وقت آرام کا بھی مل جاتا تھا جسکا کسی کو کوئی ہوش نہیں ہوتا تھا مگر امی کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے کرنا پڑتا تھا۔ اتنی بے قاعدگی کے باوجود سب کچھ قاعدے سے ہوتا جاتا تھا۔ دن گزر جاتا تھا دن گزرگئے لیکن اب وہ وقت نہیں ہے ۔ ایسا نہیں کہ آج بچے نہیں ہیں بچے تو بہت ہیں لیکن بچپن نہیں ہے وہ بچوں کی معصومیت نہیں ہے۔

اب وہ وقت نہیں ہے، اب ہم تمام دوست پیروں میں سفر لئے کہیں کہیں پہنچ چکے ہیں اور یہ سفر ابھی جاری ہے اب ہم سالوں میں کبھی بیٹھتے ہیں لیکن شائد ہی کبھی پورے ہوئے ہوں جب بھی جوبھی دستیاب ہوتا ہے مل کر بیٹھ جاتے ہیں اور پھر سے اپنے آپ کو پندرہ سال کم عمر محسوس کرنے لگتے ہیں۔ آج دنیا کی ترقی انتہائی بلندی پر پہنچ چکی ہے ملاقاتوں کے لاتعداد ذرائع ہمارے پاس موجود ہیں اور گاہے بگاہے رابطے ہوتے ہی رہتے ہیں ۔لیکن اس جملے کی حقیقت اور بہت ساری باتوں کی طرح اپنے وقت پر ہی سمجھ آئی ، جب پہلی دفعہ اپنے بچے کو کہا کہ بیٹا زیادہ وقت باہر نا رہا کرو حالات ٹھیک نہیں ہے کیونکہ اب وہ وقت نہیں رہا۔

آخر یہ وہ وقت کون سا ہے جس کا ذکر ہر دور میں اور تقریباً ہر فرد ہی کرتا سنائی دیتا ہے کہیں یہ وہی وقت تو نہیں ہے جس کا ذکر اللہ رب العزت نے زمانے کی قسم کھا کر بتایا ہے کہ انسان خسارے میں ، اپنے اس خسارے کو چھپانے کیلئے الزام زمانے یا وقت پر ڈال دیتا ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جو وقت گزر چکا ہوتا ہے وہ اچھا دیکھائی دیتا ہے (انسان کو ہر اس شے سے ہمدردی ہوجاتی ہے جو اسکے پاس سے جا چکی ہوتی ہے )۔ پھر وقت کا گزر جانا تو بہت ہی تکلیف دہ عمل ہے گزرتا ہوا وقت اس بات احساس اجاگر کرتا جارہا ہوتا ہے کہ دنیا کی زندگی مختصر ہوتی جا رہی ہے اس لئے انسان اپنے ساتھ والوں یہ بتانے کی کوشش کرتا ہے کہ جس وقت میں وہ خود چھوٹا تھا وہ وقت بہت اچھا تھا ، اگر حقیقت پر مبنی تجزیہ کیا جائے تو جس سے کہا جا رہا ہے اس وہ گزرتا ہوا وقت اچھا ہے کیونکہ یہی وہ وقت ہے جب اسے اس بات احساس کرنے کا بھی وقت نہیں ہے۔

اس ایک جملے کا تعلق اس دور کے معاشرتی، معاشی ، سیاسی اور نجی حالات سے ہے ۔ اگر سب معاملات توازن میں چلینگے تو کسی کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اب وہ وقت نہیں رہا۔اس جملے سے جان چھڑانے کی کوشش کر کے دیکھ لیں ، بہت مشکل ہے کہ یہ ساتھ چھوڑ دے۔ایسے بہت سارے معاملات ہم نے اپنے اور لادے ہوئے ہیں جسکی ناکوئی مذہبی حیثیت ہے اور معاشرتی صرف اسلئے کہ لوگ کیا کہینگے ہم بدل نہیں سکتے رد نہیں کر سکتے۔

مضمون کا اختتام کرنے لگا تھا کہ کرائسٹ چرچ ، نیوزی لینڈ کے اندوہناک سانحے کی وڈیو موصول ہوئی دل غم سے نڈھال ہوگیا ہے کس بے دردی سے عبادت گاہ میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلائی ہیں اور سربسجود لوگ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ۔ یہ بھی ایک فرد کی تاریخی دہشت گردی ہے جس نے مسلمانوں سے نفرت کا اظہار اتنی بے دردی سے کیا ہے کہ الفاظ بیان کرنے سے قاصر ہیں۔افسوس اس بات کا ہے کہ دنیا مسلمانوں کے خون کو خون ماننے کیلئے تیار نہیں ہے اس طرح تو یہ دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوجائے گی۔ ہر قسم کا میڈیا اس منفی عمل کو اس دہشت گرد اور اسکی دہشت گردی کو بھر پور طریقے سے مذمت کرے ۔ایسے واقعات کو روکنے اور مذہبی ہم آہنگی کی راہ ہموار کرنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کریں۔ اللہ تمام شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
New Zealand Masjid Firing
Previous Post دہشت گردی کا نشانہ مسلمان ہی کیوں
Next Post عوامی نمائندوں نے مہنگائی کم کرنے کی بجائے اپنی تنخوائیں بڑھا لیں
Inflation

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.