geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلاموفوبیا بہت خوفناک ہے؛ ہالی ووڈ اداکاروں کا شہید مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

March 18, 2019 0 1 min read
Hollywood Actors
Share this:

Hollywood Actors

نیویارک (جیوڈیسک) جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشتگرد کی جانب سے نماز جمعہ کے دوران مسلمانوں پر فائرنگ کرکے 50 بے گناہ و معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کررکھ دیاہے۔ مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا اشکبار ہے جب کہ ہالی ووڈ فنکاروں نے بھی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

امریکن گلوکارہ ہیلسے نے دہشتگردی کے اس واقعے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ میں رہنے والی مسلم کمیونٹی اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوچ نہیں سکتی کہ کیسے کوئی انسان عبادت کی جگہ پر ایسا کرسکتاہے، میرا دل اور دنیا بھر کا دل آپ لوگوں کے ساتھ ہے میں امید کروں گی کہ اب ہم لوگ اپنے مسلم پڑوسیوں کے ساتھ مزید اچھی طرح اور رحمدلی سے پیش آئیں گے۔ ہیلسے نے کہا اسلاموفوبیا(اسلام سے نفرت یا اسلام مخالف جذبات) کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، یہ بہت خوفناک ہے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہیلسے نے اپنے تمام مسلمان چاہنے والوں کو کہا اگر آپ اس وقت اکیلا محسوس کررہے ہیں تو میں آپ کو کہنا چاہوں گی کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔

نامور امریکی ماڈل اور ٹی وی پرسنالٹی کائیلی جینر نے بھی انسٹاگرام پر نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونےو الے دہشتگردی کے اس واقعے نے میرا دل توڑ دیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے شہیدوں کے اہل خانہ اور پوری مسلم کمیونٹی کے لیے صبر کی دعا کی۔

امریکن گلوکار، کمپوزر، پروڈیوسر اور اداکار جون لیجنڈ نے بھی سوشل میڈیا پر کرائسٹ چرچ واقعے کو خوفناک قراردیتے ہوئے کہا کہ یہاں اور بیرون ممالک یہ سفید فاموں کی برتری کی دہشتگردانہ تحریک تباہ کن ہے ہمیں اس کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

ہالی وود کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر نے کرائسٹ چرچ شہداسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا میرا دل متاثرین ، اہل خانہ اور نیوزی لینڈ کی عوام کےساتھ ہے، یہ دہشتگردی کی خوفناک اور بدترین کارروائی تھی تاہم میں اور پوری دنیا آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Share this:
Quetta Gladiators
Previous Post کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو شکست دیکر پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
Next Post اضافی گیس بل کے 50 کروڑ روپے ایڈجسٹ کر دئیے، غلام سرور
Ghulam Sarwar

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.