geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

منی لانڈرنگ کیس: زرداری، بلاول نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرا دیا

March 20, 2019 0 1 min read
Bilawal Bhutto - Asif Ali Zardari
Share this:

Bilawal Bhutto - Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم ( سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دیا۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ اور پارک لین کمپنی سے متعلق تفتیش کے لیے دونوں کو آج طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے تفتیش کے لیے الگ الگ کمرے مختص تھے تاہم دونوں سے 11 کے قریب تفتیشی افسران نے ایک ہی کمرے میں پوچھ گچھ کی اور مشترکہ سوالات بھی کیے گئے۔

نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم ( سی آئی ٹی) نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو مشترکہ سوالنامہ بھی جاری کیا اور انہیں ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر سابق صدر نے درخواست کی کہ سوالوں کے جوابات کے لیے دس سے پندرہ دن کا وقت دیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم کی جانب سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو 40 کے قریب سوالات دیے گئے ہیں جس میں 3 مختلف کیسز کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی تفتیشی ٹیم کے نگران ہیں جو آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے تفتیش کے دوران کمرے میں آتے جاتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے ساتھ نیب آفس آنے والی خاتون رخسانہ بنگش اور ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو الگ کمرے میں بٹھایا گیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی آئی ٹی نے تقریباً 2 گھنٹے تک متعلقہ ڈی جی کی سربراہی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹؤ سے فی الحال 3 مقدمات سے متعلق سوالات پوچھے اور ایک تحریری سوالنامہ بھی دیا جس کے جوابات 10 روز کے اندر فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول کے آج دیے گئے جوابات اور سوالنامے کے جوابات موصول ہونے کے بعد قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا جس کی روشنی میں انہیں دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر نیب ہیڈ کوارٹرز کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

نیب آفس جانے والے تمام راستوں کی بندش کے باوجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے تمام رکاوٹیں ہٹائیں اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے نیب ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

جیالوں نے وفاقی حکومت اور شیخ رشید کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور نیب دفتر کے سامنے وفاقی وزیر عامر کیانی کی گاڑی کو روک لیا۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی دس دن کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی اور اس سے قبل ان کے کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

Share this:
New Zealand Masjid Firing
Previous Post سانحہ نیوزی لینڈ، عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کا عزم
Next Post حامل القرآن
Quran

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.