geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی اور صرف پاکستانی

March 21, 2019 0 1 min read
Muhammad Ali Jinnah
Share this:

Muhammad Ali Jinnah

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

اسلامی جموریہ پاکستان دنیا کے نقشہ پر نمودار ہونے سے پہلے اقلیتیں بلخصوص مسلمانوں کی زندگیاں کسی عذاب سے کم نہ تھیں۔ کانگریس جو اس وقت پہلی بار اقتدار میں آئی تھی۔کانگرس اقتدار کے نشے میں کچھ زیادہ ہی سرشار تھی، کانگریس نے کچھ ایسے اقدامات کیے جن سے مسلمانوں کے دلوں میں خدشات اور خطرات نے جنم لینا شروع کر دیا۔ مثلاً کانگریس نے ہندی کو قومی زبان قرار دے دیا، گائے کی قربانی تو دور گاؤ کشی پر پابندی عائد کر دی اور کانگریس کے ترنگے کو قومی پرچم کی حیثیت دی۔جس سے مسلم لیگ کی اقتدار سے محرومی کے ساتھ اس کی قیادت میں یہ احساس پیدا ہو رہا تھا کہ مسلم لیگ اقتدار سے اس بنا پر محروم کر دی گئی ہے کہ وہ اپنے آپ کو مسلمانوں کی نمائندہ جماعت کہلاتی ہے۔

یہی نقطہ آغاز تھا مسلم لیگ کی قیادت میں دو جدا قوموں کے احساس کی بیداری کا 23 مارچ 1940 کو قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر صدارت مسلم لیگ کا سالانہ اجلاس لاہور منٹو پارک میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کی قرار داد لاہور منظور ہوئی جوقرارداد پاکستان کے نام سے مقبول ہوئی۔ یہ مسلمانان پاک وہند کا دو قومی نظریے پریقین کاتاریخی اظہار تھا۔ قرارداد پاکستان شیر بنگال مولوی فضل حق نے پیش کی تھی۔قراردادمیں کہا گیا تھا کہ ہندوستان کے وہ علاقے جہاں مسلم اکثریت میں ہیں اور جو جغرافیائی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ان کی حد بندی اس طرح کی جائے کہ وہ خود مختارآزادمسلم ریاستوں کی شکل اختیار کرلیںاس قرارداد کا اردو ترجمہ مولانا ظفر علی خان نے پیش کیا۔ اس کی تائید میں خان اورنگ زیب خان، حاجی عبداللہ ہارون، بیگم مولانا محمد علی جوہر، آئی آئی چندریگر، مولانا عبدالحامد بدایونی اور دوسرے مسلم اکابر نے تقاریر کیں۔ بیگم محمد علی جوہر نے تقریر میں قرارداد کوپہلی بارقرارداد پاکستان کہا۔یہ قرارداد پاکستان کی نظریاتی بنیاد بن گئی اورصرف سات برس کے عرصہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کرہ ارض پرحقیقت بن کرسامنے آگیا۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے پہلی بار کہا کہ ہندوستان میں مسئلہ فرقہ ورارنہ نوعیت کا نہیں ہے بلکہ بین الاقوامی ہے یعنی یہ دو قوموں کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں فرق اتنا بڑا اور واضح ہے کہ ایک مرکزی حکومت کے تحت ان کا اتحاد خطرات سے بھر پور ہو گا۔قائداعظم محمد علی جناح نے کہا کہ اس صورت میں ایک ہی راہ ہے کہ ان کی الگ الگ مملکتیں ہوں۔دوسرے دن انہی خطوط پر 23 مارچ کو اس زمانہ کے بنگال کے وزیر اعلی مولوی فضل الحق نے قرارداد لاہور پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ اس وقت تک کوئی آئینی منصوبہ نہ تو قابل عمل ہوگا اور نہ مسلمانوں کو قبول ہوگا جب تک ایک دوسرے سے ملے ہوئے جغرافیائی یونٹوں کی جدا گانہ علاقوں میں حد بندی نہ ہو۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ ان علاقوں میں جہاں مسلمانوں کی عددی اکثریت ہے جیسے کہ ہندوستان کے شمال مغربی اور شمال مشرقی علاقے، انہیں یکجا کر کے ان میں آزاد مملکتیں قائم کی جائیں جن میں شامل یونٹوں کو خود مختاری اور حاکمیت اعلی حاصل ہو۔

مولانا ظفر علی خان اور قائد اعظم محمد علی جناح مولوی فضل الحق کی طرف سے پیش کردہ اس قرارداد کی تائید یوپی کے مسلم لیگی رہنما چودھری خلیق الزماں، پنجاب سے مولانا ظفر علی خان، سرحد سے سردار اورنگ زیب سندھ سے سر عبداللہ ہارون اور بلوچستان سے قاضی عیسی نے کی۔ قرارداد 23 مارچ کو اختتامی اجلاس میں منظور کی گئی۔
آزادی 1947 سے لیکر ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان منایا جاتا ہے۔ قرارداد پاکستان کے دن یہ عہد کیا جاتا ہے کہ ملک پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گئی تمام وسائل کو استعمال کیا جائے گا تاکہ اسلامی جموریہ پاکستان پر کوئی آنچ نہ آنے پائے۔یہ بات بڑی حیران کن ہے کہ بعض تاریخ دان قرار داد پاکستان جو مارچ 21،سے لیکر 23 مارچ1940 تک تین روزہ تھی اس کو 22مارچ 1940 سے لیکر تین روزہ 24 مارچ 1940 لکھ رہے ہیں ۔ حالانکہ قرادداد لاہو 21 مارچ سے شروع ہو کر 23 مارچ 1940 رات 2 بجے اختتام پزیر ہوئی۔ یا کچھ لکھتے ہیں 24 مارچ 1940 دن گیارہ بجے تک ۔ قصہ مختصر ۔ پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح سے1948 مارچ میں قرارداد لاہور کی سالگرہ منانے کے لے تاریخ کا پوچھا گیا تو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے 23 مارچ کی تاریخ مقرر کی ۔ اور 1948 سے لیکرآج تک قرارداد لاہور کو قرارداد پاکستان 23 مارچ کو نئے جوش جزبہ ولولے اور حُب الوطنی کے تحت منایا جاتا ہے۔

آج ہم 2019 کے مارچ کی 23 تاریخ کو یوم پاکستان منا رہے ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو جوش جذبہ 1940 میں ایک آزاد خودمختار ملک کے لئے تھا اور اللہ پاک نے سات سال کے قلیل ترین عرصہ میں 1947 میں اسلامی جموریہ پاکستان کی صورت میں نعمت سے سرفراز کیا۔ آج2019 میں وہ ہی جزبہ لگن جوش سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ اللہ پاک کی اس عظیم نعمت اسلامی جموریہ پاکستان کی حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینگے ۔آج 2019 میں ملک کی حفاظت کے لیے عہد کرنا ہوگا کہ ہم ایک قوم ” پاکستانی ” بننے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گئے تاکہ ہماری پہچان سندھی ، پٹھان ،بلوچی یا پنجابی نہ ہو بلکہ صرف اور صرف پاکستانی ہو۔
Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Mushal Khan
Previous Post مشال قتل کیس: تحریک انصاف کے سابق کونسلر سمیت مزید 2 ملزمان کو عمر قید
Next Post پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں
Water

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.