geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں

March 21, 2019 0 1 min read
Water
Share this:

Water

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

کرہ ارض پر بسنے والوں کے لیے آکسیجن کے بعد پانی قدرت الٰہی کی سب سے اہم اور انمول نعمت ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں۔ یوں تو اس خطہ عرض کا تین چوتھائی حصہ پانی پر مشتمل ہے، لیکن صاف پانی کے بے جا اصراف کی وجہ سے آج تمام لوگوں تک معیاری پانی کا پہنچنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ اور بہت سے لوگ صاف پانی کی عظیم نعمت سے محروم رہ جاتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے ہسپتالوں میں غیر معیاری و گندے پانی کے استعمال کے سبب بیمار ہونے والے مریضوں کی کمی نہیں۔ پانی کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر ہر سال 22مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن ”ورلڈ واٹر ڈے” منایا جاتا ہے، جس کا آغاز 1992 ء میںاقوام متحدہ کی منعقدہ کانفرنس کی سفارش پر ہوا تھا۔ اس دن کے منانے کا مقصد پانی کی انسانی زندگی وصحت کیلئے اہمیت اور افادیت کے بارے میں آگاہی کے ساتھ ساتھ پانی کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب اور اسے محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دینا ہے، اسی مناسبت سے سماجی و فلاحی تنظیموں کے زیراہتمام مختلف سمینارز اور آگاہی واک کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

پانی کی مختلف صورتیں ہیں ، باران رحمت کی صورت میں بادلوں کے برسنے سے جہاں زمینوں کو سیراب کرتا وہیں انسانی پیاس بجھانے کے بھی کام آتا ہے۔ اسی طرح سرد علاقوں میں جب گرمی کی شدت سے گلیشیئر پگھلتے ہیں اور وہ پانی بلندی سے میدانی علاقوں کی طرف بہتا آتا ہے تو اس سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے۔ قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ”ہم نے ہر چیز پانی سے پیدا کی ہے” ۔ بہترین پانی بے رنگ بے بوہوتا ہے، پانی کی مختلف شکلوں کو مختلف نام دیئے جاتے ہیں ، پانی اوپر اٹھے تو بھاپ ، نیچے گرے تو بارش، جم کر گرے تو اولا، گر کر جمے تو برف، پھول پر گرے تو شبنم ، پھول سے نکلے تو عرق، آنکھ سے نکلے تو آنسو ، بہے تو دریا ، قدم اسماعیل علیہ السلام سے نکلے تو زم زم ، اور رسول پاک صلی اللہ علیہ و سلم کی انگلی مبارک سے نکلے تو آب کوثر کہلاتا ہے۔

پانی نہ صرف انسانی حیات بلکہ جانور ، پودے ،پھل پھول، فصلوں، اور زمینوں کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے، پانی کی بدولت جسم کے ان گنت نظام کام کرتے ہیں۔ غذا کے بغیر انسان کئی ہفتے زندہ رہ سکتا ہے، مگر پانی کے بغیر زیادہ عرصے زندہ نہیں رہا جا سکتا۔ ماہرین صحت کے مطابق ایک صحت مند انسان کو روزانہ آٹھ سے د س گلاس پانی ضرور پینا چاہیے ۔ پانی کاشتکاری کے لیے بھی بنیادکی حیثیت رکھتا ہے۔ لیکن ہمارے حکمرانوں کی عدم توجہی کے باعث ملک میں بسنے والوں کو کہیں پینے کا پانی تک میسر نہیں اور کہیں قوم کو سیلاب کا دکھ جھیلنا پڑتاہے۔ ماضی میںپانی کی فراوانی کی وجہ سے ہی پانچ دریاؤں کی دھرتی پنجاب کو خصوصی اہمیت حاصل تھی، مگر بد قسمتی سے دریائے راوی ، ستلج اوربیاس تو بھارت نے پہلے خشک کردیئے ، اور اب چناب جہلم اور سندھ کے پانی کے درپے ہے جس کا اعلان بھارتی وزیراعظم کئی بار کرچکے ہیںکہ ”پاکستان پانی کی بوند بوند کو ترسے گا۔”اس وقت صورت حال یہ ہے کہ پنجاب کا 75 فیصد علاقہ دریائی پانی میسر نہ ہونے کی بنا پر اپنی ذرخیزی تیزی سے کھو رہا ہے جبکہ پاکستانی حکمران کبھی امریکہ کی طرف تو کبھی ورلڈ بنک کی طرف دیکھتے نظر آتے ہیں، جبکہ بھارت دریائے چناب ، جہلم ، نیلم اور سندھ پر بھی ڈیموں کی تعمیر شروع کرچکا ہے۔

جیسے جیسے دنیا کی آبادی بڑھ رہی ہے پانی کی اہمیت بھی بڑھتی چلی جا رہی ہے یہی جہ ہے کہ دنیا بھر میں پانی کو ذخیرہ کرنے کے اقدامات بھی ہوتے چلے آ رہے ہیں، مگر کالا باغ ڈیم جس سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جڑی ہوئی ہے ، بدقسمتی سے اس منصوبے کو عاقبت نااندیشی اور موہوم خدشات کے باعث متنازعہ اور پیچیدہ بنا دیا گیاہے۔ پانی کے محاذ پر ہماری لاپروائی اور خاموشی مجرمانہ حد تک پہنچ چکی ہے۔اگر یہ کہاجائے تو غلط نہ ہوگا کہ صرف پنجاب ہی نہیں صوبہ سندھ کا 50 ہزار مربع کلومیٹر علاقہ خشک سالی کا شکار ہوچکا ہے۔ مون سون کے موسم میں جب بارشیں ہوتی ہیں تو وہ سیلاب کی شکل اختیار کرکے کھڑی فصلوں کو بہاکر لے جاتے ہیں، موسم برسات میں لاکھوں کیوسک پانی سمندر میں گر کر ضائع ہوجاتا ہے جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت ایک کھرب سے زائد بنتی ہے۔

دریا ستلج جس میں پانی صرف موسم برسات میں آتا ہے اس دریا کے صحرائی علاقوں میں اگر تین چار ڈیم تعمیر کرلیے جائیں توبرسات کا پانی ان ڈیموںمیں محفوظ کرکے اس پانی کو ٹریٹ منٹ پلانٹ کے ذریعے مقامی آبادی کے لیے پینے کے قابل بنایاجاسکتا ہے۔ واضع رہے کہ کالا باغ ڈیم کی جن سیاست دانوںنے مخالفت کی تھی اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ سب پاکستان کے بدترین دشمن اور بھارت کے مفادات کے لیے کام کررہے تھے، اس طرح پانی کی جنگ بھارت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کے اندر لڑ تا رہا ہے۔ بھارت کے بہی خواہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں کوئی بڑا ڈیم بنے ، اس مقصد کیلئے انڈین لابی کالا باغ ڈیم کے خلاف ہر حربہ استعمال کرتی رہی ہے۔ ملک میں بڑے آبی ذخائر کی ضرورت و اہمیت کے پیش نظر سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے ڈیم تعمیر مہم قابل ستائش ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حکومت کو کالا باغ ڈیم سمیت دیگر بڑے ڈیم بنانے کا آغاز کردینا چاہیے، بطور خاص ان علاقوں میں جہاں موسم برسات میں شدید ترین سیلاب آتا ہے اور بستیاں اور کھیتوںمیں کھڑی فصلیں برباد ہوجاتی ہیں۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Muhammad Ali Jinnah
Previous Post پاکستانی اور صرف پاکستانی
Next Post ٢٣ مارچ ٢٠١٩ء یوم آزادی اور نیا پاکستان
23 March Pakistan Day

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.