geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

٢٣ مارچ ٢٠١٩ء یوم آزادی اور نیا پاکستان

March 21, 2019 0 1 min read
23 March Pakistan Day
Share this:

23 March Pakistan Day

تحریر : میر افسر امان

٢٣ مارچ ١٩٤٠ء آل انڈیا مسلم لیگ کے تحت قائد اعظم کی ولولہ انگیز انتھک قیادت میں لاہور میں منعقد ہوا تھا۔ جس میں قراداد مقاصد پاس ہوئی تھی۔ جس نے مسلمانان برصغیر کو ایک صراط مستْقیم بتا دی تھی یعنی سیدھے راستے پر چلنے کا راستہ۔ وہ سیدھا راستہ کیا تھا۔ وہ یہ تھاکہ مسلمان ایک علیحدہ قوم ہے۔ اس کا اپنا مقصد حیات ہے ۔اس کی اپنی تہذیب، تمدن، ثقافت اور کلچر ہے۔ وہ اس مقصد زندگی پر آزادانہ چلنے کے لیے پاکستان کی مانگ کر رہی ہے۔ یہ وہ مانگ ہے جو شاعر اسلام علامہ شیخ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ جو اس کا بنیادی حق ہے ۔ اس وقت ا یک سوال یہ بھی تھا مسلمانوں نے برصغیر پر ایک ہزار سال سے زاہدحکومت کی تھی۔ قائد اعظم نے کہا تھا کہ برصغیر میں ہندوئوں کی ایک عرصہ سے کوئی بھی مرکزی حکومت نہیں رہی ۔مسلمانوں کو حکومت چلانے کا ہزار سالہ تجربہ تھا۔جبکہ ہندو اس سے نابلد تھے۔ انگریز نے برصغیر میں ہندوئوں سے حکومت چھینی تھی یا مسلمانوں سے؟۔ اس لیے پاکستان کی مانگ ایک حقیقی مانگ تھی۔ مگربرصغیر کی بڑی آبادی ہندوئوں نے پاکستان بننے کی مخالفت کی اور کہا کہ ہنددستان میں ایک ہی قوم رہتی ہے اور قومیں وطن سے بنتی ہیں۔ لہٰذ قائد اعظم کی علیحدہ ملک کی مانگ کا خیال درست نہیں۔ اس پر کافی بحث ہوتی رہی ۔ اللہ بھلا کرے مولانا سید ابو اعلیٰ مودودی کا کہ جس نے مسئلہ قومیت لکھ کر قائد اعظم کی آل انڈیا مسلم لیگ کی مدد کی۔مولانا نے ثابت کیا کہ قومیں وطن سے نہیں مشترکہ نظریات سے بنتی ہیں۔ ان مسئلہ کو آل انڈیا مسلم نے خوب پھیلایا۔ جیسے علامہ اقبال نے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے بہت پہلے فرمایا تھا:۔

اپنی ملت پہ قیاس اقوام مغرب سے نہ کر

خاص ہے ترکیب میں قومِ رسول ہاشمیۖ

پہلے پہل قائد اعظم بھی کانگریس میں شامل تھے۔پھر تنگ نظر ہندوئوں کو قائد اعظم، کانگریس میں راہ کر صحیح طرح سے سمجھ گئے تھے۔ لہٰذا اُن کی ہر چال کا بروقت توڑ کر کیا۔ پاکستان کلمے کی بنیاد پر حاصل کر لیا گیا۔ مسلمانان برصغیر نے ایک نعرہ مستانہ لگایا کہ پاکستان کا مطلب ”کیالا الہ الااللہ” ۔لے کے رہیں گے پاکستان اور بن کے رہے پاکستان۔مسلم ہے تو مسلم لیگ میں آ۔ جب یہ نعرہ قائد اعظم کی دلیلوں کے زور کے ساتھ عام ہو گیا۔ تو اس کے سامنے ہندو اور انگریز حکمران سرنگوں ہو گئے۔ اور دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اسلامی مملکت پاکستان قائم ہو گئی ۔
صاحبو! جس سیدھے جمہوری راستے پرچل کر بانی پاکستان قائد اعظمنے، پاکستان حاصل کیا تھا۔ اسی سیدھے راستے پر چل کر ہی پاکستان کے مقاصد حاصل کیے جا سکتے تھے۔

قائد اعظم نے اس کی بنیاد بھی رکھ دی تھی۔ اس کی روداد کچھ اس طرح ہے۔ وقت ٹی وی کے پروگرام میںایکر پرسن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اسرار احمد صاحب سربراہ تنظیم اسلامی( مرحوم) نے جنگ اخبار میں ڈاکٹر ریاض علی شاہ جو کہ قائد اعظم کے معالج تھے کی ڈائری کے حوالے سے کہا کہ موت کے آخری دنوں میں قائد اعظم بیماری سے بہت کمزور ہو چکے تھے اور زبان پر کچھ آتا تھا۔ مگر بول نہیں سکتے تھے ۔ہم نے اُن کو دوائی دی کہ کچھ نہ کچھ گفتگو کر لیں۔ جو کچھ بھی بولنا چاہتے ہیں وہ بول لیں۔ کیونکہ یہ قوم کی امانت ہے اور راہ جائے گی تو قومی نقصان ہو گا۔ ہم نے قائد اعظم کو اس مقصد کے لیے داوئی دی۔ اس کے استعمال کے بعد جو قائد اعظم نے جو جملے کہے وہ یہ ہیں۔ جواخبار جنگ کی ااستمبر ١٩٨٨ء کی اشاعتِ قائد اعظم کی چالیسویں برسی کے موقعہ پر مضمون شائع ہوا تھا میں بیان کئے گئے ہیں۔”ڈاکٹر پروفیسر ریاض علی شاہ کی ڈائری کا صفحہ” کے حوالے سے قائد اعظم کی گفتگو جو ڈاکٹر پروفیسر ریاض علی شاہ اور کرنل الہی بخش کی موجودگی میں قائد اعظم نے موت سے دو دن پہلے کہا تھا وہ یہ ہے”آپ کو اندازہ نہیں ہو سکتاکہ مجھے کتنا اطمینان ہے کہ پاکستان قائم ہو گیا اور یہ کام میں تنہا نہیں کر سکتا تھا جب تک رسول ۖ ِ خدا کا مقامی فیصلہ نہ ہوتا۔ اب جبکہ پاکستان بن گیا ہے۔ اب یہ لوگوں کا کام ہے کہ خلفائے راشدین کا نظام قائم کریں۔” مگر قائد اعظم کی زندگی نے وفا نہ کی اور جلد اپنے اللہ کے پاس چلے گئے۔

اس قبل جن کو قائد اعظم نے ایک موقعہ پر کھوٹے سکے کہا تھا وہ واقعی کھوٹے سکے ثابت ہوئے۔ اور وہ صراط مستقیم گم کر دی گئی۔ اس میں وہ تمام اسلام اور پاکستان مخالف عناصر شامل ہو گئے تھے۔ جو تحریک پاکستان کے دوران دھوکے سے مسلمانوں کے بناوٹی لیڈر بن گئے تھے۔ وہ قائد اعظم کی وفات کے بعد کھل کر سامنے آ گئے۔ کبھی کہا پاکستان مسلمانوں کی اقتصادی حالت سدھارنے کے لیے حاصل کیا گیا تھا ۔کیونکہ ہندو برصغیر کی تجارت پر قابض تھے۔ اورکبھی کہا گیا کہ سیکورلزم کی بنیاد پر پاکستان حاصل کیا گیا تھا وغیرہ ۔جھوٹ موٹ سے قائد اعظم کو سیکولر ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زرو لگا دیا اور پاکستان کی سیدھی راہ کو گم کرنے کی کوشش کی جو کوششیں اب بھی جاری ہے۔ مگر اب عمران خان کی حکومت نے قائد اعظم وژن کے مطابق پاکستان کے مدینے کی فلاحی اسلامی ریاست بنانے کو اعلان کر رکھا ہے بلکہ اس پر عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ پاکستان کی عوام نے انتھک کو شش کر کے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا۔ اگر اندرون ملک معاش نہ مل سکی تو دنیا کے ملکوں میں جا پہنچے اور کثیر زر مبادلہ کما کر پاکستان بھیجا ۔ جس سے پاکستان نے ترقی کی ۔پاکستان کی مسلح افواج نے بھی ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ہر مشکل اور قدرتی آفات کے موقعے پر عوام کی خدمت کی شامل ہوئے۔ وہ سیلاب ہو یا زلزلہ ہو۔ فوجیوں کی فلاح بہبود کے لیے لا تعداد ارے قائم کئے۔ جو آج بھی مسلح افواج کے ریٹائرڈ افراد کی مدد کر رہے ہیں۔ پاکستان کے سائنسدانوں نے کم وسائل اور دشمن قوتوں کی مخالفت کے باوجود پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں اعلانیہ ایٹمی قوت بنا دیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے چین کی مدد سے خود تھنڈر لڑاکا جہاز تیار کیے جو پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

بھارت کے جہازوں کو اسی تھنڈر جہاز نے مار گرایا ہے۔ میزائل ٹیکنالوجی میںترقی کے منازل طے کرتے ہوئے ۔پھر اس ملکِ پاکستان میں غوری میزائل بنا پھر شاہین میزائل کی سیریز حتف ون حتف ٹو اور پھر یہ سلسلہ جاری ہو گیا۔ سائنسدانوں نے ملک کو ناقابل شکست بنا دیا۔ اس سال بھی ٢٣ مارچ کو پاکستان اپنی قوت کامظاہرے کرے گا۔ اپنے دشمنوں کو خوف زدہ کرے گا۔ امریکانے افغانستان پر حملے کے لیے ہماری بزدل کمانڈومشرف کو ڈرا کر اس کو کہا یا تم ہمارے ساتھ ہو یا ہمارے دشمن کے ساتھ ہو۔ ایک چیز کا فیصلہ کرو ورنہ ہم تمیں پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے۔ بزدل کمانڈرنے نہ اپنی فوج اور نہ ہی اپنی قوم سے مشورہ کیا اورلا جسٹک سپورٹ کے بہانے ملک کی بندگاہیں، ہوائی اڈے اور سرحدیں امریکا کے حوالے کر دیں۔ پاکستان کی لاجسٹک سپورٹ سے ٤٨ ملکوں کی ناٹو فوجوں نے پڑوسی مسلمان ملک افغانستان کو تورا بورا بنا دیا۔ڈکٹیٹرمشرف نے ملک میں سے ٦٠٠ سے زائد مسلمانوں ، جس میں حافظ قرآن ڈاکٹر عافیہ صدیقی بھی شامل ہے کو امریکا سے ڈالر کے عوض فروخت کر دیا۔ لال مسجد اور اسلام کی بچیوں کے مدرسے حفصہ پر فوج سے حملہ کروا کراسے فاسفورس گیس سے جلا ڈالا۔ پاکستان کے ہمدرد، بلوچستان کے نواب اکبر بگٹی کو اعلانیہ میزائل سے ہٹ کر کے شہید کر دیا۔ پھریہ تمام لوگ پاکستان کی افواج کے خلاف ہو گئے تھے ۔اُس وقت افغانستان کے طالبان کہتے تھے پاکستان نے ناٹو فوجیوں کے ساتھ ملک کر ہمارے ملک پر جنگ مسلط کی ہے اور پاکستان نے ان ساتھ دیا ہے۔لہٰذا افغان طالبان پاکستان کے مخالف ہوگئے۔ طالبان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہم ناٹو کی طرح حالت جنگ میں ہیں۔

ہم ناٹو کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔ اس دوران افغان طالبان نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ ناٹو فوجیوں کی وجہ سے ہمارے ملک کا ١٥٠ ارب ڈالر سے زائدکا نقصان ہو چکا ہے ۔ ہمارے ٧٠ ہزار سے زائد شہری شہید ہوئے۔ ہماری افغانستان سے ملحقہ مغربی سرحد غیر محفوظ ہو چکی ہے۔ کچھ دن پہلے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھارت چھیڑ چھاڑ کے ساتھ پاکستان پر حملہ بھی کر دیا۔ ہماری بہادر فضائی فوج نے بھارت پر جوابی وار کر کے اس کے دو ہوائی جہاز مار گرائے۔ ایک پائلٹ کو گرفتار کر یا۔بھارت نے منہ کی کھائی۔ اب بھی دہشت گترد مودی پاکستان پر پھر حملے کی دھکمیاں دے رہا ہے۔ بھارت کی اپوزیشن کہتی ہے مودی الیکشن جیتنے کے لیے خود پلومہ کی طرز کا کوئی دہشتگردانہ کاروائی کرے گا۔ پاکستان دشمنی میں اپنی سیٹیںبڑھائے گا۔وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ اگر پھر حملہ کیا گیا تو اسی طرح جواب دیا جائے گا۔ اللہ کا شکر ہے اب فوج اور حکومت اور پوری قوم ایک پیج پر ہے۔ پاکستان نے امریکا سے بھی کہہ دیا گیا کہ ہم پرائی جنگ نہیں لڑیں گے۔ہم نے دنیا میں سب سے زیادہ قربانیوں دیں ہیں اب دنیا ڈو مور کرے۔ ٣٢ مارچ ٢٠١٩ء میں ملائیشیا ء کے وزیر اعظم بھی شریف لائیں گے۔ پاکستان اپنی فوجی طاقت کابھر پور مظاہرہ کرے گا۔ ٣٢ مارچ ٢٠١٩ کا یوم آزادی نیا پاکستان منا رہا۔ االلہ پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Water
Previous Post پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں
Next Post شیر خدا حضرت علی کرم اﷲ وجہ
Hazrat Ali (RA)

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.