geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

غزہ پٹی کے علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے، صورتحال کشیدہ

March 26, 2019 1 1 min read
Israeli Air Strike
Share this:

Israeli Air Strike

غزہ پٹی (جیوڈیسک) اسرائیل نے پیر کے روز فلسطینی علاقے غزہ پٹی پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق یہ اقدامات گزشتہ روز غزہ پٹی سے ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کیے گئے ہیں جس کی زد میں آ کر سات افراد زخمی ہوئے۔

پیر 25 مارچ کی صبح تل ابیب کے قریب گرنے والے ایک راکٹ کی زد میں آ کر سات لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ غزہ پٹی کے علاقے سے داغا گیا تھا۔ اس راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی کے علاقے میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جن میں حماس کا ایک دفتر بھی شامل ہے۔

فلسطینی حکام کی طرف سے پیر کی شب کہا گیا ہے کہ مصر نے ایک جنگ بندی معاہدہ کرایا ہے جس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے تاہم اسرائیل کے جنوبی حصے میں اس کے باوجود راکٹ سائرن کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے کم از کم 30 راکٹ اسرائیل کی جانب داغے گئے۔ ان میں سے تقریباﹰ تمام کو ہی فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا اور وہ کھلے علاقے میں گِرے۔

راکٹ فائر کیے جانے سے تھوڑی دیر قبل ہی حماس نے کہا تھا کہ ایک فائر بندی معاہدے پر مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے عمل شروع ہو گیا ہے۔

پیر کو قبل ازیں اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی کے علاقے میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جن میں حماس کے اُن رہنماؤں کا ایک دفتر بھی شامل ہے جو بظاہر روپوش ہیں۔

اسرائیل نے غزہ پٹی کے ساتھ ملنے والی سرحد پر اضافی زمینی فوج بھی تعینات کر دی ہے۔

حماس اور اسلامی جہاد نے فضائی حملوں کے جواب میں اسرائیل کے جنوبی حصے میں متعدد راکٹ داغے۔

جھڑپوں کا یہ سلسلہ تل ابیب کے قریب گرنے والے ایک راکٹ کے بعد شروع ہوا جس کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پٹی کے علاقے سے داغا گیا۔ اس کی زد میں آکر سات اسرائیلی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے، ’’اسرائیل اسے برداشت نہیں کرے گا۔ میں اسے برداشت نہیں کروں گا۔ اسرائیل اس بے ہودہ جارحیت کا طاقت سے جواب دے گا۔‘‘ اپنا امریکا کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچنے والے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کو کسی بھی بیرونی جارحیت سے تحفظ فراہم کرے گی۔

پیر 25 مارچ کی صبح تل ابیب کے قریب گرنے والے ایک راکٹ کی زد میں آ کر سات لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری طرف حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام ’’جھکیں گے نہیں‘‘ اور حماس ’’دشمن کا مقابلہ کرے گی اگر وہ سُرخ لکیر عبور کرتا ہے تو۔‘‘

پیر 25 مارچ کو شروع ہونے والا تناؤ اسرائیل میں عام انتخابات سے محض دو ہفتے قبل ہی سامنے آیا ہے جہاں اسرائیلی وزیر اعظم کو انتخابات میں کامیابی کے لیے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم پہلے ہی اس بات پر نہ صرف بائیں بلکہ دائیں بازو کے سیاستدانوں کی تنقید کی زد میں ہیں کہ وہ حماس کے معاملے میں نرمی برت رہے ہیں۔

فلسطینی تنظیم حماس سال 2007ء سے فلسطینی علاقے غزہ پٹی پر حکمران ہے۔ حماس کا سیاسی کے علاوہ مسلح دھڑا بھی ہے اور یہ گروپ یورپی یونین کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔ اسلامک جہاد تاہم ایک اور چھوٹا مذہبی گروپ ہے جو غزہ کے علاقے میں سرگرم ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کو کسی بھی بیرونی جارحیت سے تحفظ فراہم کرے گی۔

غزہ کے باسیوں نے گزشتہ ہفتے اس فلسطینی علاقے میں معاشی بحران کے تناظر میں حماس کے خلاف ایک مظاہرہ کیا تھا، جو ایک غیر معمولی بات ہے۔ غزہ پٹی میں حکمران حماس گروپ کو اسرائیل اور مصری پابندیوں کے سبب معیشت میں بہتری لانے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں حکمران اس کے مخالف گروپ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بھی کئی ایک پابندیاں عائد ہیں۔

Share this:
Pakistan Day Shooting Ball Tournament
Previous Post یوم پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ راشد منہاس شہید الیون نے جیت لیا
Next Post لورالائی: فورسز کے آپریشن میں دو خودکش حملہ آوروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Security Forces Operation

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.