geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بلاول بھٹو کا ٹرین مارچ یا پاکستانی اشرافیہ کا مخصوص جمہوریت فوبیا

March 26, 2019 0 1 min read
Bilawal Bhutto Train March
Share this:

Bilawal Bhutto Train March

تحریر: رشید احمد نعیم

زمانہِ طالب علمی میں پڑھا تھا کہ جمہوریت وہ نظامِ حکومت ہے جو عوام پر، عوام کے لیے ۔عوام کے ذریعے تشکیل پاتا ہے مگر جمہوریت کے نام پرپاکستان میں جو نظام چل رہا ہے وہ جمہوریت کم او ر’’ مجبوریت‘‘ زیادہ لگتا ہے ۔اس نام نہاد جمہوریت میں غریب اور امیر کے لیے الگ الگ پیمانے مقرر ہیں۔ معمولی نوعیت کے چوری کے واقعات و مقدمات میں ملوث چور تو جیل میں جاتا ہے مگر وطنِ عزیز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے بڑے بڑے ڈاکو اژدھا کی طرح پھنکارتے اور دندناتے پھر تے ہیں ۔ ان پر ہاتھ ڈالنے والا کوئی نہیں ہے۔ ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔ان پر قانونی گرفت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ جس کی لاٹھی ،اس کی بھینس والا فارمولہ چل رہا ہے۔ نیب جیسا ادارہ بھی ان کے سامنے بے بس ہے ۔ہر طرف لا قانونیت کا رقص جاری ہے۔

طاقتور کمزور کو دبائے ہوئے ہے،حاکم محکوم کی گردن کے گرد شکنجہ کسے ہوئے ہے ۔جاگیردار ،سرمایہ دار ،وڈیرا اپنے مزارعوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ظلم و بربریت کی ایک بھیانک تاریخ انتہائی ڈھٹائی سے رقم کی جا رہی ہے قیام پاکستان کے بعد جب وطنِ عزیز مخلص قیادت سے محروم ہو گیا تو اس خلا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مفاد پرست ٹولہ ملک پر غالب آگیا جو مختلف نام و اشکال کی صورت میں آج تک مسلط ہے ۔چند خاندانوں پر مشتمل اشرافیہ اس ملک کے وسائل پر مکمل طور پر قابض ہے جبکہ بیس کڑور مجبور ومحکوم عوام کے لیے کو ئی معیشت ہے نہ کاروبار۔ مال و جان کا تحفظ ہے، نہ حقوق کی پاسداری ۔جینے کا حق ہے ،نہ کسی کی عزت و آبرو محفوظ ۔یہ ملک صرف اورصرف چندگنے چنے لوگوں کی جاگیر بن کر رہ گیا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کا قیام کروڑوں افراد کے لیے تھا یا چند ہزار لوگوں کے لیے ؟؟؟ کیا مہنگائی ،بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف کڑھناہی عوام کا مقدر بن کر رہ گیا ہے ؟ ۔

درحقیقت یہ سارا نظام دجالی نظام ہے جسے ان افراد نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے بنایا ہے جو عوام کو اپنے استحصالی نظام میں جکڑکررکھناچاہتے ہیں اور حق حکمرانی اپنا استحقاق سمجھتے ہیں۔یہ سمجھتے ہیں کہ عوام صرف ہماری محکومی کے لیے جنم لے رہی ہے جس میں شریف اور کمزور کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ اسمبلی میں بیٹھا ہر شخص جھوٹ بولتا ،مکرو فریب سے کام لیتا،اپنے اقتدار کے دوام کے لیے ملک وقوم سے سیاست کرتا ہے۔ توجہ دلانے پر بجائے شرمندگی محسوس کرے،ہٹ دھرمی اورڈھٹائی کا مظاہرہ کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے ۔ غریب عوام کی زندگی مشکلات سے دو چارہے ،پٹرول پر بے شمار ٹیکس لگا کرعوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے ۔سی این جی ویسے ہی غائب رہتی ہے،لوڈ شیڈنگ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔اس وقت پاکستانی عوام مجبوری و مقہوری کی تصویر بنی نظر آتی ہے۔۔موجودہ حالات میں پاکستانی قوم کا حال یہ ہے کہ غریب کو اپنی جان اور روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں اوروہ اسی پریشانی میں ہی گھومتے پھر رہے ہیں۔ حکمرانو ں اور سیاستدانوں نے اس قوم کو روٹی روزی کے حصول کی جدوجہد میں اس حد تک پھانس کر رکھ دیا ہے کہ عوام کو کوئی دوسرا خیال آنے ہی نہیں دے رہے۔ فیکٹریوں ،کارخانوں میں کام کرنے والے مزدور 12سے 18گھنٹے کام کے بعد معاشی تنگدستی کا شکار ہیں۔

ان کو اپنے گھروالوں کے لیے روٹی روزی کے حصول کی کوششیں اور بھوک اور افلاس میں گھری صورتحال ہی سر اٹھانے نہیں دیتی۔بھوک وافلاس کی ماری قوم ذہنی غلام بن چکی ہے۔جس میں غلامی سے آزادی کی حس ہی نہیں رہی۔یہی وجہ ہے کہ اسی چیز کو دیکھتے ہوئے حکمران طبقہ تمام تر عوامی احتجاج اور سنگین صورتحال کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چین کی بانسری بجا رہاہے اور حلوہ کھانے میں مگن ہے۔انہیں اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ ہماری ذمہ داری کیا ہے اور رعایا ہم سے کیا چاہتی ہے؟۔آج پاکستان کو اغیار کی کالونی بنا دیا گیا ہے ،جہاں را،موساد،سی آئی اے،بلیک واٹرمختلف شکلوں اورصورتوں میں ملک کی بقاء اور سا لمیت سے کھیل رہی ہے۔پاکستان میں ملک دشمن عناصراس ارض وطن کونقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہیں،جن سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے ادارے پوری جانفشانی اور جرات سے کام کر رہے ہیں۔یہ ہے وہ جمہوریت جس کو بچانے کے لیے خورشید شاہ صاحب دن رات ہلکان ہو رہے ہیں۔اسی جمہوریت کا تحفظ کرتے کرتے پاکستان کی سب سے منظم جماعت ۔۔۔ جماعت اسلامی کھڈے لائین لگ کر چار دیوری کے اندرمحدود ہو گئی ہے۔جی ہاں !یہ ہی وہ جمہوریت ہے جس میں محمود اچکزئی جیسے لوگ مراعات بھی وطنِ عزیز سے حاصل کر رہے ہیں اور ہرزہ سرائی بھی پاکستان کے خلاف کر رہے ہیں۔

اس جمہوریت کا حُسن ملاحظہ فرمائیں کہ دھرتی ماں کو ناسور کہا جاتا ہے۔دہشت گردی کی آماجگاہ قرار دیا جاتا ہے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں او ر پھر اخبارات میں تین سطور کا عاق نامہ یا اعلانِ لاتعلقی کا بیان دے کر محبِ وطن ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا جاتا ہے۔اسی جمہوریت کی بدولت اسفند یار جیسے سیاستدان پہچان پاکستان سے حاصل کرتے ہیں مگر پاکستان کے خلاف بولنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔آیئے آئین کے تناظر میں جمہوریت جمہوریت کی رٹ لگانے والے مولانا ٖفضل الرحمن کو دیکھیے جو آج بھی کشمیر ی عوام پر ہونے والے مظالم یا پاکستان و بھارت کی موجودہ جنگی کشیدگی کے موقع پر وطن عزیز کے مفاد کی بجائے صرف جمہوریت بچاؤ مہم پر کام کر رہے ہیں یہ ہے وہ جمہوریت جس کی بقاء کی جنگ لڑنے کے لیے پرویز رشید، طلال چوہدری، راناثناء اللہ،دانیال عزیز،سعد رفیق،زعیم قادری،عابد شیر علی اور خواجہ آصف ہمہ وقت قوم کو جمہوریت کے ثمرات سے آگاہ کر نے میں مصروف ہیں۔مگر ان ثمرات سے کون کون مستفید ہو رہا ہے ؟ یہ کوئی نہیں بتاتا بلکہ سوال کرنے والے کو جمہوریت کا دشمن قرار دے دیا جاتا ہے۔

احتساب کی بات کرنے والے کو معیشت کا قاتل کہا جاتا ہے۔اس طرز حکومت پر بات کرنے اور حق و صداقت کی آواز بلند کرنے والوں کے سرپر سائبر کرائم بل کی تلوار لٹکا دی جاتی ہے۔ اسی جمہوریت کو بچانے کے لیے اب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو میدان میں نکلے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منگل کو خصوصی ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے، وہ راستے میں 25 مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔بلاول کے لیے خصوصی ٹرین کے لیے خصوصی سیلون کراچی پہنچ گیا ،اس خصوصی ٹرین کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی خصوصی کیے جائیں گے۔ریلوے حکام کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے لیے کراچی سے لاڑکانہ تک خصوصی ٹرین چلانے کی درخواست دی گئی تھی، جسے منظور کر لیا گیا۔بلاول بھٹو منگل کی صبح کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوں گے، خصوصی ٹرین 10 ڈبوں پر مشتمل ہو گی جس میں ایک خصوصی سیلون، ایک ایئرکنڈیشن سلیپر اور اکانومی کلاس کی 8 بوگیاں شامل ہیں۔بلاول بھٹو کے لیے ریلوے سیلون کراچی پہنچ گیا ، اس میں بلاول بھٹو زرداری اور ان کا اسٹاف سفر کرے گا، اس سلسلے میں ریلوے پولیس سمیت سندھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وی وی آئی پیز کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 50سے زائد افسران و اہلکار بلاول کے ساتھ سفر کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں، کارکنوں اور میڈیا کی ٹیم بھی خصوصی ٹرین میں سفر کرے گی۔بلاول ہاوس کے ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی سے لاڑکانہ کے سفر کے دوران 25 مقامات پر عوام سے خطاب کریں گے۔وہ 26 مارچ کی رات نوابشاہ میں قیام کریں گے، وہاں سے 27 مارچ کی صبح خصوصی ٹرین براستہ سکھر رات کو لاڑکانہ پہنچے گی، جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے۔جمہوریت کے ان پجاریوں سے میرا ایک سوال ہے کہ اگر یہ جمہوریت کا حُسن ہے اگر یہ جمہوریت کی خوبصورت تصویر ہے تو پھر جمہوریت کا بھیانک چہرہ کیسا ہو گا ؟8 مگر ایک تلخ سوال یہ بھی ہے کہ کیا اس صورت حال کے تمام تر ذمہ دار صرف حکمران ہی ہیں؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ ہم بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں؟ ان کو اقتدار تک پہنچانے کے لیے کندھے کون فراہم کرتا ہے؟ کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب قوم بنی اسرائیل جیسی بن جائے تو حکمران فرعون بن جاتے ہیں۔اس قوم کے مقدر کے لیے اس وقت تک انقلاب نہیں آسکتا ،جب تک عوام خود فرعونوں کے ٖخلاف کھڑی نہ ہوگی مگرمعلوم نہیں ہم بے حس ہو گئے ہیں یا سوچنے سمجھنے کی صلا حیت سے محروم۔آئیے ایک سبق آموز واقعہ پڑھیے اور فیصلہ کیجیے کہ کیا بندر جیسے جانورکی فہم و فراست ہم سے زیادہ نہیں؟کیا بندر ہم سے زیادہ عقل مند نہیں ؟ ایک شخص جنگل کے درمیان سے گزر رہا تھا کہ اس نے جھاڑیوں کے درمیان ایک سانپ پھنسا ہوا دیکھا ۔ سانپ نے اس سے مدد کی اپیل کی تو اس نے ایک لکڑی کی مدد سے سانپ کو وہاں سے نکالا۔ باہر آتے ہی سانپ نے کہا کہ’’ میں تمہیں ڈسوں گا‘‘۔ اس شخص نے کہا کہ’’ میں نے تمہارے ساتھ نیکی کی ہے تم میرے ساتھ بدی کرنا چاہتے ہو؟؟؟‘‘۔َ

سانپ نے کہا کہ’’ ہاں نیکی کا جواب بدی ہی ہے‘‘ ۔اس آدمی نے کہا کہ’’ چلو کسی سے فیصلہ کرالیتے ہیں‘‘ ۔چلتے چلتے ایک گائے کے پاس پہنچے اور اس کو سارا واقعہ بیان کرکے فیصلہ پوچھا تو اس نے کہا کہ’’ واقعی نیکی کا جواب بدی ہے کیونکہ جب میں جوان تھی اور دودھ دیتی تھی تو میرا مالک میرا خیال رکھتا تھا اور چارہ پانی وقت پہ دیتا تھا لیکن اب میں بوڑھی ہوگئی ہوں تو اس نے بھی خیال رکھنا چھوڑ دیا ہے‘‘۔یہ سن کرسانپ نے کہا کہ’’ اب تو میں ڈسوں گا ‘‘اس آدمی نے کہا کہ’’ ایک اور فیصلہ لے لیتے ہیں ‘‘۔ سانپ مان گیا اور انہوں نے ایک گدھے سے فیصلہ کروایا ۔ گدھے نے بھی یہی کہا کہ’’ نیکی کا جواب بدی ہے کیونکہ جب تک میرے اندر دم تھا میں اپنے مالک کے کام آتا رہا جونہی میں بوڑھا ہوا اس نے مجھے بھگا دیا‘‘۔سانپ اس شخص کو ڈسنے ہی لگا تھا کہ اس نے منت کرکے کہاکہ’’ ایک آخری موقع اور دو ‘‘، سانپ کے حق میں دو فیصلے ہوچکے تھے اس لیے وہ آخری فیصلہ لینے پہ مان گیا ، اب کی بار وہ دونوں ایک بندر کے پاس گئے اور اسے سارا واقعہ سناکرکہا کہ فیصلہ کرو۔اس نے آدمی سے کہا کہ’’ مجھے ان جھاڑیوں کے پاس لے چلو ۔سانپ کو اندر پھینکو اور پھر میرے سامنے باہر نکالو ۔ اس کے بعد میں فیصلہ کروں گا‘‘۔وہ تینوں واپس اسی جگہ گئے۔ آدمی نے سانپ کو جھاڑیوں کے اندر پھینک دیا اور پھر باہر نکالنے ہی لگا تھا کہ بندر نے منع کردیا اور کہا کہ’’ اس کے ساتھ نیکی مت کر ، یہ نیکی کے قابل ہی نہیں‘‘۔خدا کی قسم وہ بندر پاکستانی عوام سے زیادہ عقل مند تھا ، پاکستانیوں کو بار بار ایک ہی طرح کے سانپ مختلف ناموں اور طریقوں سے ڈستے ہیں لیکن ہمیں یہ خیال نہیں آتا کہ یہ سانپ ہیں ان کے ساتھ نیکی کرنا اپنے آپ کو مشکل میں ڈالنے کے برابر ہے۔۔۔!!!
Rashid Ahmed Naeem

تحریر: رشید احمد نعیم

Share this:
Imran Khan
Previous Post عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں: وزیراعظم کا نواز شریف کی ضمانت پر رد عمل
Next Post ترنول پریس کلب ۔۔۔۔۔ چمکتا ستارہ
Tarnol Press Club

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.