geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا اسلام اور مسیحیت میں قربت پیدا ہو رہی ہے؟

April 1, 2019 0 1 min read
Pope Francis
Share this:

 Pope Francis

مراکش (جیوڈیسک) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مراکش کی کیتھولک کمیونٹی سے مسلمانوں کو عیسائیت کی تبلیغ نہ کرنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے مسلمان اور مسیحی برادری کے درمیان مزید بھائی چارے کے فروغ دینے کا اظہار بھی کیا ہے۔

مسلم ملک مراکش کے دورے پر گئے ہوئے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے مسیحی پیروکاروں کو تمام مذاہب کے افراد سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی تلقین کی ہے۔ اپنے دورے کے دوسرے روز پوپ فرانسس نے مراکش کی طرف سے اسلام کے ’اعتدال پسندانہ نقطہ نظر‘ کو فروغ دینے کی بھی حمایت کی ہے۔

اسی طرح پوپ فرانسس اور مراکش کے شاہ محمد ششم نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے یروشلم کو عیسائیوں، یہودیوں اور مسلمانوں کے لیے ’امن اور ہم آہنگی‘ کی علامت قرار دیا ہے۔ جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’یروشلم انسانیت اور خاص طور پر توحید پرستانہ تین مذاہب کے پیروکاروں کی میراث ہے۔‘‘

اسی طرح پوپ فرانسس اور مراکش کے شاہ محمد ششم نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے یروشلم کو عیسائیوں، یہودیوں اور مسلمانوں کے لیے ’امن اور ہم آہنگی‘ کی علامت قرار دیا ہے.

تجزیہ کاروں کے مطابق مسیحیوں کے روحانی پیشوا بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مسلم ممالک کے دورے کر رہے ہیں۔ پاپائے روم نے بروز اتوار مراکش کے دارالحکومت رباط میں موجود کیتھولک رہنماؤں سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ ملک کی اکثریتی مسلم آبادی کے ساتھ مل کر ہی انتہاپسندی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

پوپ فرانسس نے ہفتے کے روز اس شمالی افریقی ملک کی چھتیس ملین مسلم آبادی کو بھی بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام دیا تھا جبکہ اپنے دورے کے دوسرے اور آخری روز مراکش کی مسیحی برادری کو نفرت اور اختلافات کو نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ امن اور بھائی چارہ قائم کرنے کا کہا ہے۔ گزشتہ چونتیس برسوں میں کسی پوپ کا مراکش کا یہ پہلا دورہ ہے۔

رواں برس فروری میں پوپ فرانسس نے متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا تھا، جہاں مصر اور اسلامی دنیا کے مشہور ادارے جامعہ الازہر کے امام نے ایک ایسے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے تھے، جس کا مقصد کیتھولک مسیحیوں اور مسلمانوں کے مابین برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دینا تھا۔ پوپ فرانسس مراکش جانے سے پہلے ترکی، بوسنیا ہیرزیگووینا، اردن، فلسطینی علاقوں، آذربائیجان اور مصر کے دورے بھی کر چکے ہیں۔

Share this:
Zuzana Caputova
Previous Post سوزانہ چاپوتووا سلوواکیہ کی پہلی خاتون صدر منتخب
Next Post سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آج سے آغاز
Exams

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.