geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں جاری احتساب کا عمل: اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟

April 10, 2019 0 1 min read
NAB
Share this:

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں ایک طرف بد عنوانی کے انسداد کے نام پر کی جانے والی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے درميان فاصلے کم ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹياں کسی مشترکہ احتجاجی لائحہ عمل پر بھی غور کر رہی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد جمعیت العلمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا منگل کو کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف کسی ممکنہ مشترکہ لائحہ عمل کے حوالے سے تمام جماعتوں کی سوچ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے ميں حتمی فیصلہ يہ جماعتیں اپنے اپنے فورم پر کریں گی کہ وہ کب حکومت کے خلاف متفقہ جدوجہد اور تحریک کا حصہ بنیں گی۔ مولانا فضل الرحمان اگلے ایک سے دو دنوں میں آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔

اس سے پہلے لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پر سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کی طرف جانے والے ایک نالے کی تعمیر پر سرکاری خزانے سے اکيس کروڑ روپے خرچ کيے گئے۔ بعد ازاں عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی۔ تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ اس مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ پہلے ہی شہباز شریف کو ضمانت پر رہا کر چکی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار طاہر ملک کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوس ناک بات ہے کہ پاکستان میں سیاسی معاملات عدالتوں کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف جاری کارروائیوں کے سیاسی اثرات ضرور ہوں گے۔

طاہر ملک نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف، زرداری اور حمزہ شہباز جیسے لیڈروں پر جن معاملات یں مقدمات بنائے جا رہے ہیں، وہ کافی پرانے ہیں ۔ ’’اصل بات تو یہ ہے کہ جب یہ لوگ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری یا کرپشن کر رہے تھے، اس وقت قانون نافذ کرنے والے تمام متعلقہ ادارے کہاں تھے؟ میرے خیال میں ان مقدمات کی ٹائمنگ سے لگ رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ کیا یہ بات عجیب نہیں کہ صرف چند مہینے پہلے جب نواز شریف ان مقدمات کی زد میں تھے، تو اس وقت زرداری اداروں کی نظر میں نیٹ اینڈ کلین تھے۔ دراصل ان مقدمات کی ٹائمنگ کئی سوال پیدا کر رہی ہے۔‘‘

اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے زیادہ تر احتساب سیاسی شخصیات کا ہی کیوں ہوتا ہے، دوسرے اداروں کے لوگ سیاستدانوں کی طرح احتسابی شکنجے کی زد میں کیوں نہیں آتے، طاہر ملک کا کہنا تھا کہ اس خطے کی تاریخ ہی کچھ اس طرح کی رہی ہے۔ ان کے بقول، ’’ایسٹ انڈیا کمپنی نے جب بہادر شاہ ظفر کی حکومت ختم کی، تو ان پر ناقص حکمرانی، نا اہلی اور بد عنوانی کے الزامات لگائے گئے۔ ادھر پاکستان میں ہم نے جنرل ایوب خان کے زمانے میں بھی سیاست دانوں کی کرپشن کا ذکر سنا۔ پھر جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کے دور میں بھی اسی اسکرپٹ سے کام لیا گیا۔ اور تو اور نواز شریف نے بھی کسی کے کہنے پر بے نظیر کے خلاف یہی ماڈل اپنایا اور بعد ازاں بے نظیر نے بھی نواز شریف کے خلاف کرپشن کیسز بنائے۔‘‘

طاہر ملک کے نزدیک اصل مسئلہ افراد کی کرپشن نہیں بلکہ نظام کی کرپشن کا ہے، ’’ہم ستر سالوں سے دائروں میں گھوم رہے ہیں۔ کبھی ہم فوج کی طرف دیکھتے ہیں، کبھی پیپلز پارٹی کو مسائل کا حل سمجھنے لگ جاتے ہیں اور کبھی سمجھتے ہیں کہ کاروباری پس منظر والے سیاست دان ہمارے مسائل حل کر ديں گے۔‘‘ ان کے بقول یہ سب عارضی اقدامات ہیں۔ اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے موثر اصلاحات کے ذریعے ایسا ریاستی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے جس سے کرپشن کی طرف جانے والے راستوں کا خاتمہ ہو اور لوگوں کو ایسا شعور، ایسی تعلیم اور ایسی سوچ دی جائے جس کے نتیجے میں ملک نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ترقی کر سکے۔ انہوں نے کہا، ’’بدقسمتی سے اس پر کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔‘‘

روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر ایاز خان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ پاکستان میں اس وقت الجھن عروج پر ہے۔ ’’کبھی اچانک کوئی پکڑا جاتا ہے اور کبھی اچانک چھٹی والے دن کسی کو ضمانت مل جاتی ہے۔ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اس کھیل کے پیچھے کون ہے اور وہ حتمی طور پر کیا چاہتا ہے۔ شیٖخ رشید تو کھلم کھلا بتاتے ہیں کہ شہباز شریف طاقتور حلقوں سے این آر او مانگتے دیکھے گئے ہیں۔ اگر یہ بات درست مان لی جائے، تو اس کا امکان ہو سکتا ہے کہ تازہ پیش رفت کے ذریعے مریم نواز کی جگہ حمزہ شہباز کو لیڈر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہوں۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں ایاز خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت تک سیاسی احتجاجی تحریکوں کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہوتا جب تک ان تحریکوں کے پیچھے بالادست طاقتیں نہ ہوں۔ اس لیے فوری طور پر تو اپوزیشن کی طرف سے چلائی جانے والی کسی احتجاجی تحریک کی کامیابی کے امکانات دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔‘‘

ایک اور سوال کے جواب میں ایاز خان کا کہنا تھا کہ فی الحال پاکستان کے حالات میں فوری تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ان کے بقول اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں وسیع پیمانے پر کرپشن کی گئی لیکن اگر احتساب کے ادارے اس کرپشن کو عدالتوں میں ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور لوٹی گئی رقوم واپس نہیں ملتیں، تو پھر احتسابی عمل پر خرچ کيے جانے والے وسائل کا ضیاع ہو گا۔‘‘

Share this:
Imran Khan
Previous Post بھارتی اور اسرائیلی عوام کو غصہ نہیں آتا ؟
Next Post جرمنی میں سکھوں اور کشمیریوں کی جاسوسی، بھارتی جوڑا پھنس گیا
Spying

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.