geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: سادھوی کے اشتعال انگیز بیانات‘ مودی کی تائید

April 22, 2019 0 1 min read
Sadhvi Pragya
Share this:

Sadhvi Pragya

بھارت (جیوڈیسک) عام انتخابات میں حکمراں ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے مالیگاوں بم دھماکہ کی ملزم سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو اپنا امیدوار بنانے کے بعد سے ہی ان کے متنازعہ بیانات سے بھارتی سیاست میں شدت پائی جاتی ہے۔

دوسری طرف اپنی پارٹی کا امیدوار بنائے جانے پرسادھوی کا دفاع کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ یہ ہندووں کو دہشت گرد بتانے والوں کو ’’علامتی جواب ہے۔‘‘

سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر نے اپنے تازہ ترین بیان میں بابری مسجد کے انہدام میں اپنی شمولیت پر فخریہ لہجے میں کہا’’میں اسے توڑنے گئی تھی۔ میں نے ڈھانچہ(مسجد) پر چڑھ کراسے توڑا۔ مجھے انتہائی گرو(فخر) ہے کہ ایشور نے مجھے اوسر(موقع) دیا اور شکتی دی اور میں نے یہ کام کردیا۔ میں نے دیش کا کلنک مٹا دیا۔‘‘

اس سے قبل ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سادھوی نے 2008 میں ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے دوران حملہ آوروں سے لوہا لیتے ہوئے سینئر پولیس افسر اور انسداد دہشت گردی دستے کے سربراہ ہیمنت کرکرے کی موت کواپنی ’بددعا‘ کا نتیجہ قرار دیا تھا ۔ اس بیان پر پولیس افسران کی تنظیم‘ سابق فوجی افسران اور متعدد سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سخت اعتراض اور مذمت کے بعد سادھوی سے یہ کہا تھا کہ وہ اپنا بیان واپس لیں۔

اس مطالبے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’اگر میرے بیان سے دشمن کو فائدہ ہوتا ہے تو میں معافی مانگ لیتی ہوں۔‘‘ ہیمنت کرکرے نے ملک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی تفتیش کے دوران ہندو انتہاپسندوں کے بھارت اور اس کے باہر پھیلے ہوئے نیٹ ورک کو اجاگر کیا تھا ۔ اس نیٹ ورک میں آر ایس ایس کے اہلکار ، فوجی افسران، ڈاکٹراور سادھو وغیرہ شامل تھے۔

بابری مسجد انہدادم کے حوالے سے سادھوی کے تازہ بیان کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مدھیہ پردیش کے چیف الیکٹورل افسر نے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔ اس سے پہلے کرکرے کے حوالہ سے بیان دینے پر بھی انہیں نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا ابھی تک انہوں نے جواب نہیں دیا ہے۔

بی جے پی نے اڑتالیس سالہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو مدھیہ پردیش کے بھوپال سے کانگریس کے سینئر رہنما او ریاست کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کے خلاف اپنا امیدوار بنایا ہے۔ سادھوی کے خلاف مالیگاوں بم دھماکہ‘ جس میں چھ افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے تھے‘ سمیت کئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ وہ فی الحال صحت کی بنیاد پر ضمانت پر ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ موجودہ عام انتخابات میں حکمراں بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی ترقی کے اپنے دعووں سے رائے دہندگان کومتاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو پارہے ہیں، اس لئے انہوں نے ہندو ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے پہلے قوم پرستی اور اب شدت پسند ہندو ازم یعنی ’ہندوتوا‘ کارڈ کھیل دیا ہے۔

دریں اثنا سادھوی پرگیا سنگھ نے کہا کہ بابر ی مسجد کے حوالہ سے اپنے بیان پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا’’ہاں میں اجودھیا گئی تھی۔میں منع نہیں کررہی ہوں۔میں نے ڈھانچہ توڑا تھا۔میں وہاں جاکر رام مندر کی تعمیر میں بھی مدد کروں گی۔ ہمیں ایسا کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ رام راشٹر(قوم) ہیں ،راشٹر رام ہے۔‘‘

معروف صحافی برکھا دت نے اپنے مضمون میں لکھا ہے’’پرگیہ ٹھاکر کو امیدوار بناکر بی جے پی نے انتخابی مہم میں یقینی تبدیلی پیدا کی ہے اور اب ڈیمونیٹائزیشن کی وجہ سے پچھلے دو برسوں کے دوران پچاس لاکھ بھارتیوں کی نوکری چلے جانے کی رپورٹ پر کوئی بات نہیں کررہا ہے اور نہ ہی حکومت کے دیگر امورپر کوئی بول رہا ہے۔ اب ہر کوئی صرف بھوپال کے امیدوار کے انتخاب پر بی جے پی کی پسند، آئینی ضابطوں کی توہین اور خلاف ورزی کی باتوں میں الجھ کر رہ گیا ہے۔‘‘

Share this:
Sheikh Rasheed
Previous Post پی ٹی آئی گندے کپڑے گھر کے اندر دھوئے تو آدھے مسائل ختم ہو جائیں، شیخ رشید
Next Post عمران خان ایران پہنچ گئے
Hassan Rohani - Imran Khan

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.