geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    • Why Some Friends Overshare and Others Wait to Be Askedکیا آپ کی دوستی میں بھی گفتگو کا سارا بوجھ آپ اٹھاتے ہیں؟ ماہرین نے “رضاکار” اور “مہمان” طرزِ گفتگو کے راز کھول دیے
    • Six Autumn Escapes in France You Can Reach Without a Carفرانس میں بغیر گاڑی کے خزاں کی سیر: چھ خوبصورت مقامات جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے پہنچا جا سکتا ہے
    صحت و تندرستی
    • Two Wheels, New Worries: The Hidden Stress of the Urban Cycling Boomسائیکلنگ کی سہولت یا خوف؟ فرانسیسی شہروں میں سائیکل سواروں کی بڑھتی پریشانیاں
    • Beat the Yo-Yo Effect With Protein and Strength Trainingڈائٹ کے بعد وزن واپس بڑھنے سے بچنے کا مؤثر طریقہ: ہر کھانے میں پروٹین اور طاقت کی مشقیں
    • Black Market for Eli Lilly's Retatrutide Raises Alarmغیر منظور شدہ موٹاپا کش دوا ریٹاٹروٹائیڈ کی آن لائن غیر قانونی فروخت پر تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    • Drought and Heatwaves Halve Ardèche Chestnut Harvest as Europe Braces for Price Risesخشک سالی اور گرمی کی لہروں نے فرانس میں شاہ بلوط کی فصل کو تباہ کر دیا
    • Salt Stomping: TikTok's Viral Sleep Hack That Experts Say Doesn't Workسالٹ اسٹامپنگ: کیا نمک پر چلنا واقعی نیند کو بہتر بناتا ہے؟
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Mom Slams School for AI-Generating Adult Photo of 6-Year-Oldامریکی اسکول کا چھ سالہ بچی کی “بالغ شکل” بنانے پر تنازعہ: والدین کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال
    • Critical PHP Flaws Take Down Global Government Websitesپی ایچ پی میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں، دنیا بھر میں سرکاری ویب سائٹس آف لائن
    • Justice Takes the Wheel: French Electro Duo to Score GTA VI Soundtrackجسٹس فرانسیسی الیکٹرو جوڑی جی ٹی اے 6 کی ساؤنڈ ٹریک تیار کرے گی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: سادھوی کے اشتعال انگیز بیانات‘ مودی کی تائید

April 22, 2019 1 1 min read
Sadhvi Pragya
Share this:

Sadhvi Pragya

بھارت (جیوڈیسک) عام انتخابات میں حکمراں ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے مالیگاوں بم دھماکہ کی ملزم سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو اپنا امیدوار بنانے کے بعد سے ہی ان کے متنازعہ بیانات سے بھارتی سیاست میں شدت پائی جاتی ہے۔

دوسری طرف اپنی پارٹی کا امیدوار بنائے جانے پرسادھوی کا دفاع کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کا کہنا ہے کہ یہ ہندووں کو دہشت گرد بتانے والوں کو ’’علامتی جواب ہے۔‘‘

سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر نے اپنے تازہ ترین بیان میں بابری مسجد کے انہدام میں اپنی شمولیت پر فخریہ لہجے میں کہا’’میں اسے توڑنے گئی تھی۔ میں نے ڈھانچہ(مسجد) پر چڑھ کراسے توڑا۔ مجھے انتہائی گرو(فخر) ہے کہ ایشور نے مجھے اوسر(موقع) دیا اور شکتی دی اور میں نے یہ کام کردیا۔ میں نے دیش کا کلنک مٹا دیا۔‘‘

اس سے قبل ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سادھوی نے 2008 میں ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے دوران حملہ آوروں سے لوہا لیتے ہوئے سینئر پولیس افسر اور انسداد دہشت گردی دستے کے سربراہ ہیمنت کرکرے کی موت کواپنی ’بددعا‘ کا نتیجہ قرار دیا تھا ۔ اس بیان پر پولیس افسران کی تنظیم‘ سابق فوجی افسران اور متعدد سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سخت اعتراض اور مذمت کے بعد سادھوی سے یہ کہا تھا کہ وہ اپنا بیان واپس لیں۔

اس مطالبے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’اگر میرے بیان سے دشمن کو فائدہ ہوتا ہے تو میں معافی مانگ لیتی ہوں۔‘‘ ہیمنت کرکرے نے ملک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی تفتیش کے دوران ہندو انتہاپسندوں کے بھارت اور اس کے باہر پھیلے ہوئے نیٹ ورک کو اجاگر کیا تھا ۔ اس نیٹ ورک میں آر ایس ایس کے اہلکار ، فوجی افسران، ڈاکٹراور سادھو وغیرہ شامل تھے۔

بابری مسجد انہدادم کے حوالے سے سادھوی کے تازہ بیان کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مدھیہ پردیش کے چیف الیکٹورل افسر نے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔ اس سے پہلے کرکرے کے حوالہ سے بیان دینے پر بھی انہیں نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا ابھی تک انہوں نے جواب نہیں دیا ہے۔

بی جے پی نے اڑتالیس سالہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو مدھیہ پردیش کے بھوپال سے کانگریس کے سینئر رہنما او ریاست کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کے خلاف اپنا امیدوار بنایا ہے۔ سادھوی کے خلاف مالیگاوں بم دھماکہ‘ جس میں چھ افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے تھے‘ سمیت کئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ وہ فی الحال صحت کی بنیاد پر ضمانت پر ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ موجودہ عام انتخابات میں حکمراں بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی ترقی کے اپنے دعووں سے رائے دہندگان کومتاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو پارہے ہیں، اس لئے انہوں نے ہندو ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے پہلے قوم پرستی اور اب شدت پسند ہندو ازم یعنی ’ہندوتوا‘ کارڈ کھیل دیا ہے۔

دریں اثنا سادھوی پرگیا سنگھ نے کہا کہ بابر ی مسجد کے حوالہ سے اپنے بیان پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا’’ہاں میں اجودھیا گئی تھی۔میں منع نہیں کررہی ہوں۔میں نے ڈھانچہ توڑا تھا۔میں وہاں جاکر رام مندر کی تعمیر میں بھی مدد کروں گی۔ ہمیں ایسا کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ رام راشٹر(قوم) ہیں ،راشٹر رام ہے۔‘‘

معروف صحافی برکھا دت نے اپنے مضمون میں لکھا ہے’’پرگیہ ٹھاکر کو امیدوار بناکر بی جے پی نے انتخابی مہم میں یقینی تبدیلی پیدا کی ہے اور اب ڈیمونیٹائزیشن کی وجہ سے پچھلے دو برسوں کے دوران پچاس لاکھ بھارتیوں کی نوکری چلے جانے کی رپورٹ پر کوئی بات نہیں کررہا ہے اور نہ ہی حکومت کے دیگر امورپر کوئی بول رہا ہے۔ اب ہر کوئی صرف بھوپال کے امیدوار کے انتخاب پر بی جے پی کی پسند، آئینی ضابطوں کی توہین اور خلاف ورزی کی باتوں میں الجھ کر رہ گیا ہے۔‘‘

Share this:
Sheikh Rasheed
Previous Post پی ٹی آئی گندے کپڑے گھر کے اندر دھوئے تو آدھے مسائل ختم ہو جائیں، شیخ رشید
Next Post عمران خان ایران پہنچ گئے
Hassan Rohani - Imran Khan

Related Posts

Bardella's New Book "Gouverner" Puts His Pull With Readers to the Test

بارڈیلا کی نئی کتاب “گورنر”: کیا یہ پہلی کتاب کی مقبولیت کو چھو سکے گی؟

November 6, 2026
French Business Lobbies to Put Presidential Hopefuls Through Their Paces at Paris's Grand Rex

فرانسیسی صدارتی انتخابات 2027: کاروباری اداروں کا امیدواروں کا معاشی ایجنڈا جانچنے کا فیصلہ

November 6, 2026
France Erupts: 575,000 March as Students and Workers Unite for Higher Wages

فرانس میں اجرتوں اور قوتِ خرید کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج، 575,000 افراد سڑکوں پر

November 6, 2026
Garonne at Historic Lows: A November Drought Unlike Any in 30 Years

دریائے گارون نومبر میں تاریخی طور پر خشک، پانی کے اخراج میں توسیع

November 6, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.