geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بحران زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خلاف عالمی قرارداد منظور

April 25, 2019 1 1 min read
Antonio Guterres - Amal Clooney
Share this:

 Antonio Guterres  - Amal Clooney

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگی اور بحران زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خلاف جرمنی کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔ اس قرارداد میں عالمی برادری سے ایسے تشدد کے خلاف بھرپور اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نیویارک میں مقامی وقت کے مطابق منگل تئیس اپریل کی شام منظور کردہ اس قرارداد کا تعلق بحران زدہ اور مسلح تنازعات کے شکار علاقوں میں جنسی تشدد اور جنسی زیادتیوں سے ہے اور عالمی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں کونسل کے رکن پندرہ میں سے تیرہ ممالک نے اس کی تائید کی۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک میں سے دو، روس اور چین نے اس مسودہ قرارداد پر اپنی رائے محفوظ رکھی۔

اس سے قبل کونسل کے ایک اور مستقل رکن ملک امریکا نے یہ دھمکی دے دی تھی کہ وہ اس قرارداد کو ویٹو کر سکتا تھا۔ اس پر ویٹو سے بچنے کے لیے مسودے کے متن میں کچھ ترامیم کر دی گئی تھیں۔ یہ مسودہ قرارداد جرمنی کی طرف سے پیش کیا گیا تھا، جس کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا تھا کہ بحران زدہ خطوں میں جنسی تشدد اور ریپ جیسے جرائم کی جلد از جلد اور مؤثر روک تھام کی جائے۔

اس قرارداد کی منظوری پر اقوام متحدہ میں جرمن سفیر کرسٹوف ہوئسگن نے مجموعی طور پر بہت اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ویٹو سے بچنے کے لیے مسودے میں کچھ ترمیم تو کی گئی تھی اور ’’ہم نے سب کچھ ہی تو حاصل نہیں کیا، مگر بہت کچھ حاصل کر لیا گیا ہے۔‘‘

جرمنی ان دنوں عالمی سلامتی کونسل کا صدر ملک ہے اور اس اجلاس کے لیے وفاقی جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس بھی خاص طور نہ صرف نیو یارک میں تھے بلکہ انہوں نے سکیورٹی کونسل کے اس اجلاس کی صدارت بھی کی۔ ماس نے قرارداد کی اکثریتی رائے سے اور بغیر کسی مخالفت کے منظوری کو ایک ’سنگ میل‘ قرار دیا۔

شروع میں اس قرارداد کی دستاویز میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ ایک ایسا مستقل بین الاقوامی طریقہ کار تشکیل دیا جائے، جس کی مدد سے بحران زدہ علاقوں میں جنسی تشدد اور ریپ جیسے جرائم کے مرتکب مجرموں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں سزائیں دی جا سکیں۔ اس پر نہ صرف امریکا کو اعتراض تھا بلکہ روس اور چین کی طرف سے متن کے اس حصے کی مخالفت کی گئی تھی۔ اس لیے قرارداد کی منظوری کو یقینی بنانے اور ویٹو سے بچنے کے لیے جو مسودہ منظور کیا گیا، اس میں سے یہ مطالبہ نکال دیا گیا تھا۔

انتیس سالہ اوکوالہ اوچنگ چام کو اپنے ملک ایتھوپیا سے جنوبی سوڈان پہنچنے کا خطرناک سفر طے کرنے میں دو سال کا عرصہ لگا۔ چام نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،’’ میرے پاس جنوبی سوڈان جانے کے لیے بس کا کرایہ نہیں تھا اس لیے میں نے پیدل ہی یہ سفر اختیار کیا۔‘‘ رواں برس اپریل میں چام بالآخر جنوبی سوڈان میں قائم گوروم مہاجر کیمپ پہنچا جہاں اس کی بیوی اور تین بچے پہلے سے موجود تھے۔

اس دستاویز میں اس امکان کا ذکر بھی ہے کہ بحرانوں اور مسلح تنازعات کے شکار جن علاقوں میں جنسی تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کیا جائے گا، ان خطوں کے خلاف اقوام متحدہ کی طرف سے خصوصی پابندیاں بھی عائد کی جا سکیں گی۔ مزید یہ کہ جن ممالک میں ایسے جرائم کا ارتکاب کیا جائے گا، وہاں کی حکومتوں کو آئندہ ایسے جرائم کا نشانہ بننے والے انسانوں کی مدد اور بحالی کے لیے اب تک کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور کافی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اس قرارداد کے تناظر سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں بہت سے بحران زدہ خطوں میں جنسی تشدد کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ گوٹیرش نے کہا، ’’ایسے زیادہ تر جرائم کبھی رپورٹ ہی نہیں ہوتے، نہ ان کی کبھی چھان بین کی جاتی ہے اور ایسے جرائم کے مرتکب مجرموں کو عدالتوں کے سامنے جواب دہ بنانے کا رجحان تو نہ ہونے کے برابر ہے۔‘‘

انٹونیو گوٹیرش نے کہا، ’’دنیا کے تمام ممالک کی حکومتوں کو جنگی اور بحران زدہ علاقوں میں خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے لیے زیادہ اقدامات کرنا چاہییں۔ اس لیے کہ بہت سے مسلح گروہ، شدت پسند اور دہشت گرد جس جنسی تشدد کا راستہ اپناتے ہیں، ان میں عورتوں اور لڑکیوں کو جنسی غلام بنا لینا اور ان کی جبری طور پر کرائی جانے والی شادیاں بھی شامل ہیں۔‘‘

Share this:
Rana Sanaullah
Previous Post دو نئے صوبوں کی قرارداد: سرائیکی قوم پرستوں کی مخالفت
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا
Indian Army

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.