geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تعلقات ضروری، مگر بچ کے

April 25, 2019 1 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : ملک شفقت اللہ

عمران خان ترجیحی بنیادوں پر پاکستان کے اقتصادی اور معاشی بحرانوں پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔ماضی کی ناکام خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا میں تنہا ہو گیا تھا جس کی ایک بڑی وجہ حکمرانوں کی انجمن ترقی نسل کو ملکی سالمیت کے معاملات پر ترجیح دینا تھا۔ ابھی بھی جو لوگ کرپشن کے بعد قانون و احتساب کے شکنجے میں ہیں وہ ملکی سالمیت سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ حالانکہ عمران خان حکومتی معاملات چلانے کیلئے نابلد تھے لیکن انہوں نے بہت جلد ان معاملات کے پیچ و خم کو نزدیکی سے جان لیا ہے۔ وہ جان گئے ہیں کہ جب تک اشرافیہ کی اصلیت عوام کو نہیں دکھائی جائے گی اور انہیں آنے والی غیر ملکی امداد بند نہیں کی جائے گی تب تک احتساب کا عمل انجام پذیر نہیں ہو پائے گا۔ حال ہی میں وزیر اعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کیا ہے جہاں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی اور دونوں ممالک کی سالمیت کو تقویت دینے پر توجہ دی گئی ہے۔اس سے پہلے کہ اس پر ہم مزید بات کریں ذرا پاک ایران تعلقات کا مبہم سا جائزہ لے لیتے ہیں۔

عمران خان اکثر ڈاکٹر علی شریعتی کے اس کو قول کو دوہراتے رہتے ہیں’’عزت،ذؒ لت ، زندگی ، موت اور رزق و تنگدستی کا ماخذ صرف اللہ پاک ہے ‘‘۔ایرانی علما اور ماہرین فنون نے ہمارے ہاں علمی سطح پر اپنے گہرے نقو ش چھوڑے ہیں۔ دونوں ممالک میں بسنے والے بلوچوں کی آپس میں رشتہ داریاں ہیں۔ ایران اور پاکستان نے مختلف سیاسی تنازعات کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل اپنایا۔ ایران اور برطانیہ کے درمیان اینگلو ایران آئل کمپنی کو قومیانے کے فیصلے کی وجہ سے تنازع پیدا ہوا تو وزیر اعظم لیاقت علی خان نے ایرانی اقدام کو قومی تقاضوں سے ہم آہنگ قرار دیا اور برطانیہ کی قطعاََ پرواہ نہ کی۔ 1965 اور 1971 کی جنگوں میں ایران نے پاکستان کی بھرپور مدد کی اور اقوام متحدہ کے فورم میں بھی ایران نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ 1971 میں شاہِ ایران نے سقوطِ ڈھاکہ کے بعد پاکستان کا دورہ کر کے پاکستانی قوم کے دکھوں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی۔

بنگلہ دیش کو بھی ایران نے اس وقت تسلیم کیا جب پاکستان نے اس کو تسلیم کیا اور اسکے علاوہ کشمیر کا مسئلہ جب بھی اقوام متحدہ میں پیش ہوا ایران نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی۔شاہِ ایران جب بھی پاکستان کا دورہ کرتے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مشترکہ اعلامیہ شامل کرواتے۔ایرانی دفتر خارجہ بھی بار بار اس بات کا اعادہ کرتا کہ کشمیریوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا اختیار ملنا چاہئے۔ایران نے پاکستان میں صنعتی اداروں کے قیام کیلئے وقتاََ فوقتاََ پاکستان کی مالی امداد کی اور کئی سال تک کم قیمت پر روزانہ بیس ہزار بیرل تیل فراہم کرتا رہا جبکہ 1982 میں پاکستان نے ایران کو سات لاکھ ٹن سالانہ گندم کی ترسیل کا سلسلہ شروع کیا جو کافی مدت تک جاری رہا۔ 1964 میں استنبول میں ایران ، ترکی اور پاکستان کے سربراہان علاقائی تعاون برائے ترقی (R.S.D )کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی اور تینوں ممالک کے درمیان آر سی ڈی شاہراہ بنائی گئی جو کراچی سے شروع ہو کر ترکی کے شہر اڑیسہ تک تعمیر کی گئی ہے۔ اس کی ایک شاخ ایران میں بندر گاہ عباس تک اور دوسری زاہدان سے بازرگان تک پھیلی ہوئی ہے۔

اگرچہ شروع میں اس تنظیم کی کارکردگی بہتر رہی مگر ایران میں انقلاب کے بعد اس تنظیم کی کارکردگی ختم ہو گئی۔پاک ایران تعلقات بگاڑنے میں را نے بلوچ قومیت پرستی کو ہوا دی اور گریٹر بلوچستان کے قیام میں ایران کی دلچسپی پیدا کی ، جس کا بڑا مہرا اس وقت کلبھوشن یادیو اور حاجی بلوچ کی صورت میں پاکستان کے قبضے میں ہے۔ 1971میں جب بنگلہ دیش وجود میں آیا تو شہنشاہ ایران سے ایک بیان منسوب کیا گیا کہ اگر پاکستان مزید ٹوٹا تو ایران اپنے پڑوسی علاقے بلوچستان کو اپنی تحویل میں لے لے گا۔ تاہم بعد میں شہشاہ ایران نے ان خدشات کو کم کرنے کی کوشش کی اسکے علاوہ 1979میں جب نام نہاداسلامی انقلاب آیا تو ایران نے امریکہ اور مغربی ممالک سے اپنے سفارتی اورسیاسی رابطے ختم کر دئیے ۔اس انقلاب کے بعد ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں گرم جوشی نہ رہی اور زاہدان ریڈیو سے پاکستان کے خلاف امریکہ ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا جا تا رہا مگر اس کے بعد ایرانی حکومت کو پاکستان کی اہمیت کا احساس ہونے لگا ۔ اکبر ولایتی کے دورہِ ء پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی ترویج اور معاشی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے، مگر بعد میں ایرانی انقلاب کو پاکستان ایکسپورٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو دوسری طرف مشرقِ وسطیٰ کے ممالک سے اسکو روکنے کی کوشش میں پاکستان مذہبی فرقہ بندی کی وجہ سے فرقہ پرستی کی دہشت گردی کا ایسا شکار ہوا ہے جس کا سلسلہ آج تک کم نہ ہو سکا۔

آج پاکستان اس فرقہ واریت اور نسلی تعصب کی غنڈہ گردی پر بہت حد تک قابو پا چکا ہے ، لیکن پاکستان میں موجود موسوی، لوائے زینبیون اور فاطمیون کی روک تھام بھی بے حد ضروری ہو چکی ہے۔ اسی لئے پاکستان نے کالعدم تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کی بات کی اور اس کے بعد سے ان تنظیموں پر مسلسل کڑی نگاہیں ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ایران کی موجودہ ہٹ دھرمی، پاکستان میں بھارتی مداخلت کی اجازت دینے ، او ر گوادر پورٹ منصوبے کو ثبوتاژ کرنے کیلئے چاہ بہار پورٹ میں بھارتی انویسٹمنٹ کا یقین ہونے کے باوجود ایران کے ساتھ مذاکرات اور مشترکہ فورس بنانے کے پیچھے کا پسِ منظر یہ ہو سکتا ہے کہ پاکستان میں موجود منی ایران نے یہ شرط دی ہو کہ ایران کو پاکستان خوش کر لے تو داخلی سطح پر وہ پاکستان کی سالمیت کیلئے نقصان دہ ثابت نہیں ہوں گے۔خیر یہ ایک بات ہو سکتی ہے لیکن عمران خان نہ بھولیں کہ ایرانی اپنے سپریم لیڈر اور ا س کے انقلاب کے زیادہ وفادار ہیں بانسبت کسی بھی طرح کی سرمایہ کاری کے۔ کیونکہ امریکہ اور ایران تعلقات سب کے سامنے ہیں۔نام نہاد اسلامی انقلا ب کے بعد ایران کیلئے سب سے اہم تمام مسلم ممالک میں اپنا اسلام پھیلانا ہے اس کے علاوہ سب دوہری پالیسیاں ہیں۔
Malik Shafqat Ullah

تحریر : ملک شفقت اللہ

Share this:
Mistake
Previous Post بڑی غلطی
Next Post بلدیہ کورنگی مرکزی آفس ملیر ماڈل زون میں مسجد کی تزئن و آرائش چیئرمین سید نیئر رضا نے افتتاح کر دیا
DMC Korangi Karachi

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.