geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کھیل کھلاڑی اور میدان

April 27, 2019 0 1 min read
Pakistan Cricket Team
Share this:

Pakistan Cricket Team

تحریر : اصغر علی جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئی، گرین شرٹ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم سے پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ ہونے سے قبل بڑا دھچکا لگا جب ٹیم کے ٹرمپ کارڈ نوجوان لیگ سپنر شاداب خان میڈیکل وجوہات کی بنا پر ٹیم سے باہر ہوگئے،وہ ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا ہونے کی بناء پر ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہ ہوسکے ،ڈاکٹرز نے انہیں چارہفتے آرام کرنے کا کہاہے،ٹیم روانگی سے قبل ٹیم کے غیر ملکی کوچ مکی آرتھر نے قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ ان کی اولین ترجیح ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر نا ہے ہیڈ کوچ سابق کپتان انضمام الحق نے کہاکہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو انکی کارکردگی کی بناء پرمیرٹ پر منتخب کی گئی ہے اور ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ٹیم کے کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کی بناء پر وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کریں گے۔

انضمام الحق کا کہناہے کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں ہوگا اور وہ صحت یاب ہو کر ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل ٹیم کا حصہ بن جائیں گے،جبکہ ان کی جگہ ٹیم میں یاسر شاہ کو شامل کرلیا گیا ، ٹیم کے کپتان سرفراز کا کہناہے کہ تقریبا ً ایک سال سے تقریبا ً یہی کھلاڑی تمام ٹورنامنٹ اور میچز کھیل رہے ہیں اسی کارکردگی کی بناء پر ٹیم منتخب کی گئی ہے ،انہوں نے میڈیکل وجوہات کی بناء پر شاداب خان کے ٹیم سے باہر ہونے پر کہاکہ ان کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کرلیا گیا ہے امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل فٹ ہو جائیں گے اور سکواڈ کا حصہ ہونگے ،کپتان سرفراز نے کہاکہ کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی ان کیلئے ٹرمپ کارڈ ہیں۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ٹیم کی بہترین کارکردگی اور کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے دعا کریں، ایک طرف تو ورلڈ کپ کھیلنے والے دنیائے کرکٹ کے ممالک ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل اپنی ٹیمیں فائنل کرنے کے بعد حتمی اعلان کر رہے تھے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ کے ممبران نے بورڈ چئیرمین احسان مانی کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے ایم ڈی بورڈ وسیم خان کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے کر مسترد کردیا،اور ان ارکان نے بورڈ کا اجلاس 30اپریل کو لاہور میں بلانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ڈومیسٹک کی تشکیل نو اور آئین میں ترامیم پر فیصلہ کرنے کے لیے چاروں ریجنزاور چاروں محکموں کے نمائندوں پر مشتمل نئی کمیٹی تشکیل دی جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنڈے کو مسترد کرنے پر چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور باغی ارکان میں تلخی پیدا ہو گئی اور اجلاس مزید کاروائی کے بغیر ملتوی کردیا گیا اس کے بعدچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی تعیناتی بورڈ آف گورنر کا فیصلہ تھاطے کئے گئے فیصلے اب تبدیل نہیں ہوں گے کوئی بورڈ کا اجلاس ہائی جیک نہیں کر سکتا۔

کرکٹ بورڈ کے ڈھانچے میں نئی تبدیلیوں کا مقصد صوبائی اور ریجینل کرکٹ کو مضبوط کرنا ہے پہلے منصوبہ یہ تھا کہ چھہ یا آخری دن کھیلے گے اور اب بھی چھ صوبے اور ریجن کھیلے گے کرکٹ کے ڈھانچے میں زیادہ فرق نہیں آئے گالیکن لوگوں کے ذاتی مفادات ختم ہو جائے گے بعد ازاں بورڈ کے چار ممبران کے ہمراہ محمد نعمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی غلط بیانی کر رہے ہیں گذشتہ اجلاس میں جس کی آج کے اجلاس میں صرف ایم ڈی کی تقرری کی تجویز رکھی گئی تھی جس کی آج کے اجلاس میں منظوری دی جانی تھی مگر ہم نے ایسا نہیں ہونے دیا،ہم محکمہ جاتی اور ریجن کی کرکٹ ختم نہیں کرنے دیں گے یہ کرکٹرز کے مستقبل کو تباہ کرنے کے مترادف ہو گا ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت چئیرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کی اجلاس میں پی سی بی گورننگ بورڈ کے نو میں سے سات ممبران نے شرکت کرنا تھی۔

جبکہ بورڈ ممبر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید ضیا اور لیفٹیننٹ جنرل( ر) مزمل حسین نے شرکت نہیں جبکہ اس موقع پر ممبران کی اکثریت نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ بائیکاٹ کریں گے ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے ممبر ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں بھی کچھ معلوم نہیں ہے اور اس بات کا پوری دنیا میں غلط تاثر جارہا ہے اب یہ دیکھنا ہوگا وزیراعظم عمران خان جوکہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف ہیں ان کا اس پر کیا ردعمل آتاہے ان کا کہناہے کہ وسیم خان نوجوان ہیں ان میں ٹیلنٹ موجود ہے ان کو ایک موقع ضرور دینا چاہیے کہیں ایسا نہ ہو کہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے بھی دوبارہ سکواڈ کا حصہ بن جائیں، سابق کپتان نے کرکٹ کمیٹی پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں ہے کہ یہاں کوئی کرکٹ کمیٹی ہے،جبکہ پی سی بی گورننگ باڈی ممبران کی بغاوت کے بعد چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے بھی ایم ڈی وسیم خان کی تعیناتی کو قانون حثیت دلوانے کے لیے بھرپور بھر پور طریقے سے تیاری شروع کر دی ہے،اس پر سابق چیئرمین پی سی بی جنرل ر توقیر ضیاء نے کہاکہ اس مسئلے پر چیئرمین احسان مانی کو احسن طریقہ سے حل کرنا چاہیے ،انہوں نے بطور چئیرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے سرانجام دیں اس مسئلے کو بھی ممبران سے مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے اور اس سلسلہ میں تمام ممبران کو افہام و تفہیم کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
Ashgar Javed

تحریر : اصغر علی جاوید

Share this:
Imran Khan - Xi Jinping
Previous Post بیجنگ: وزیراعظم کی دوسری بیلٹ اینڈ روڈ گول میز کانفرنس میں شرکت
Next Post کیا عمران خان کی جدوجہد خاک میں مل جائے گی
Imran Khan

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.