geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تنظیم اساتذہ

April 27, 2019 0 1 min read
Organization Teachers Pakistan
Share this:

Organization Teachers Pakistan

تحریر : وقار احمد اعوان

میرے پیارے نبی احمد مجتبیٰ محمد مصطفیۖ کا ارشاد مبارک ہے کہ” جس نے یتیم کی کفالت کی وہ روز قیامت میرے ساتھ ایسے ہوگا”،آپ ۖ نے اپنی دونوں انگلیوں کو ایک ساتھ کرتے صحابہ کرام کو اشارہ کیا۔یقینا امت محمدی ۖ کے لئے اس سے بڑھ کو اور کیا خوشخبری ہو سکتی ہے کہ جب اللہ کے آخری نبی ۖ انہیں اپنی رفاقت کا آسان راستہ بتا دیں اب یہ ہم پہ منحصر ہے کہ ہم اللہ کے پیارے نبیۖ کی رفاقت حاصل کرنے کے لئے کتنی تگ ودو کرتے ہیں۔تاہم ہمارے اردگرد سینکڑوں ایسے خداترس افراد موجود ہیں جو نہ صرف یتیموں کی کفالت کرتے نظرآتے ہیں بلکہ اپنے اردگر د کے لوگوں کو بھی اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست اور سعی کرتے ہیں۔

انہی خداترس افراد میں ایک تنظیم ”تنظیم اساتذہ پاکستان ”کی بھی ہے،جو ہمہ وقت تعلیم عام کرنے کے علاوہ یتیموں ،غریبوں اور بیوائو ں کی مدد کرنے میں کسی قسم کی کوئی کسر نہ اٹھا رکھتے ہیں۔بنیادی طور پر تنظیم اساتذہ سرکاری سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیز میں پڑھانے والے معلمین کی ہے جو اپنی استطاعت کے مطابق معاشرہ کے بے سہار ا افراد کی مدد کرنے میں کوشاں نظرآتے ہیں۔

تنظیم اساتذہ جیسا کہ ذکرہوا کہ پاکستان بھر کے اساتذہ کی تنظیم ہے اس لئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ تنظیم اساتذہ کی بدولت ملک بھرمیں معیار تعلیم بھی بہتر ہوا،تنظیم کی جانب سے شرح خواندگی کے لئے اقدامات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں،نہ صرف یہ بلکہ کسی بھی قدرتی آفات میں تنظیم اساتذہ نے اپنا بھرپور کردار اداکرکے ملک خداداد کے ذمہ دار شہری ہونے کا بین ثبوت دیا ہے۔

اسی تنظیم کے زیراہتمام گزشتہ روز پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور کے سینکڑوں بچوں ،بچیوں کو میرٹ پر سکول یونیفارم وسٹیشنری وغیرہ دیے گئے تاکہ معاشرے یہ بچے بھی اپنے آپ کو اکیلے نہ سمجھیں اور اپنی تعلیم کو جاری رکھ کر ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار اداکریں۔تقریب پشاور کے ایک ہال میں منعقد کی گئی تھی،جس میں سرکاری سکولوںکے بچوں بچیوں سمیت اساتذہ کی بھی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقع پر آئے ہوئے اساتذہ نے بچوں بچیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ دراصل تعلیم ہی کی بدولت ترقی ممکن ہے۔

آج تنظیم اساتذہ نے آپ کی تھوڑی بہت مالی معاونت کردی ہے تاکہ آپ لوگ بھی اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے ملکی ترقی میںاپنا مثبت کردار اداکرسکیں۔اسکے علاوہ آپ خود کو اکیلا نہ سمجھیں بلکہ اسی معاشرے کا حصہ سمجھ کر دیگر عام بچوں بچیوں کی طرح معاشرے میں علم کی روشنی پھیلائیں۔بہرکیف تنظیم اساتذہ نہ صرف تعلیمی شرح خواندگی کے لئے کوشاں نظرآتی ہے بلکہ ساتھ اسی تنظیم نے ہر پلیٹ فارم سے اساتذہ کے حقوق کی بھی بھرپور جنگ لڑی ہے،جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہو گی۔
Waqar Ahmad

تحریر : وقار احمد اعوان

Share this:
North Waziristan Blast
Previous Post شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 3 لیویز اہلکار شہید
Next Post ہماری پی ٹی آئی
PTI

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.