geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مزدور تیری عظمت کو سلام

May 2, 2019 1 1 min read
Labor Day
Share this:

Labor Day

تحریر : اجمل بھٹی

یکم مئی دنیا بھر میں یومِ مزدور(لیبر ڈے) کی حیثیت سے منایا جاتا ہے کہیں اس دن کی مناسبت سے سیمینارز منعقد کیے جاتے ہیں تو کہیں ریلیاں نکالی جاتی ہیںاس دن کو دنیا کی مختلف مزدور تنظیمیں اپنے اپنے انداز میں مناتی ہیں لیکن مقصود مزدور کی عظمت کو دنیا بھر میں اُجاگر کرنا اورشگاگو کے شہدا سے یکجہتی ہی ہوتا ہے شگاگو کے مزدور کیا چاہتے تھے؟ صرف اپنا انسانی حق ((Duty Hoursاوقات کار کا تعین ۔کہ جب وہ ڈیوٹی پر آتے تو واپسی مالک،صنعت کار یا سرمایہ دار کی مرضی پرمنحصر ہوتی تھی۔

چاہے 12،14یا 16گھنٹے گزر جائیں ڈیو ٹی ختم ہونے کا کوئی تصور ہی نہیں۔ اس ظالمانہ اور غلامانہ طرزِ عمل کا خاتمہ اور چند مراعات،بس یہی مطالبہ تھا Haymarket میںجمع ہونے والے ان مزدوروںکا مگر دولت کو تجوریوںمیں بندرکھنے والے قارو ن بھلا کب چاہتے تھے کہ ان کے خزانوں سے کچھ رقم مزدوروں کی جھولی میں چلی جائے یاانھیںکوئی ریلیف ملے اسی لیے تو انھوں نے اپنے گماشتوں ،ہر دور میں ریاستی جبر کے کارگر اور آزمودہ ہتھیار پولیس کے ذریعے نہتے اور پرامن مزدوروںپر اندھا دھند فائرنگ کرائی اور الزام یہ لگایا گیا کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پارٹی پربم پھینکا گیا تھا اس وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے یا مارے گئے۔

صحیح تعداد کبھی بھی معلوم نہ ہو سکی ۔بعد ازاں گرفتا ریوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو ااور نامور مزدور رہنما August Spies ،Albert Parsons اورSamuel Fielden بھی گرفتار کر لیے گئے 21جون 1886ء کو تینوں مذکورہ رہنمائوں سمیت کل آٹھ افراد کا ٹرائل شروع ہواملزمان کے خلاف پولیس پارٹی پر بم پھینکنے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملاحتیٰ کہ ٹرائل کے دوران مئیر Carter Harrison نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ مظاہرین کی جانب سے کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی کا کوئی ثبوت نہیں مل سکاجبکہ دوسری جانب سٹیٹ اٹارنی Julius Grinnellاس بات پر اَڑے رہے کہ یہی لیڈرز ہیں اور تمام تر معاملات کے ذمہ دار یہی آٹھ افراد ہیںانھوں نے گرینڈجیوری پر زور دیاکہ انہیں عبرت ناک مثال بناکراداروں اور سوسائیٹی کو بچایا جائے اور انہیںپھانسی کی سزا دی جائے۔

لہذا 19اگستکو7 رہنمائوں کو سزائے موت جبکہ ایک رہنما Neebeکو15سال قید کی سزا سنائی گئی دنیا بھر میں اس جانبدارانہ اور غیر منصفانہ فیصلے کی نا صرف مذمت کی گئی بلکہ ان مزدور رہنمائوں کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر ایک بھرپور مہم بھی چلائی گئی جس کے نتیجے میںاسٹیٹ نے مجبور ہو کرSchwab اورFielden کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی جبکہ Lingg نے اپنے سیل میں خودکشی کر لی پھانسی کی سزاسن کر August Spies نے عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پھانسی دینے سے مزدور تحریک ختم ہو جائے گی ایسا کبھی نہیں ہو گا۔” لاکھوں لوگ جو غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اور خوشحالی چاہتے ہیں اس تحریک کے پیچھے ہیں ادھر آپ شعلہ جلائیں گے ادھر آپ کے سامنے،پیچھے اور ہرجگہ یہ آگ بڑھک اٹھے گی اور آپ اسے بھجا نہیں پائیں گے۔”
11نومبر1887ء کو Engel Parson, Fischer,اورSpies کو پھانسی دے دی گئی۔
Labor Day

تقریباً چھ لاکھ افراد نے شگاگو کے ان جانبازوں کی آخری رسومات میں شرکت کی جبکہ Schwab، NeebeاورFieldenکی رہائی کی عالمی مہم شدو مدسے جاری رہی بالآخر 26جون 1893ء کو ان مزدوررہنمائوں کی رہائی عمل میں آئی سچ بھی آخرکار دیر سے سہی مگر سامنے آہی گیا کہ پولیس پارٹی پر جو بم پھینکا گیا تھا وہ سرمایہ داروں اور پولیس کیپٹنJohn Bonfield کی ملی بھگت سے ان ہی کے ایک آلہ کارنے پھینکا تھاجس کا واحد مقصد مزدوروںکی اس پرامن تحریک کو کمزور کرنا تھا بلاشبہAugust Spies جیسے عظیم مزدور رہنما پھانسی کے پھندے پر لٹک کر دنیا کی تاریخ میں امر ہوگئے انھوں نے جہاں دنیا بھر کے مزدوروں کو یکجہتی،صبر و تحمل اورجہدمسلسل کا پیغام دیا وہیں دنیائے عالم کے سرمایہ داروں کو بھی باور کرادیا کہ مزدور تحریک کوکسی بھی قسم کی دھونس ،دھاندلی،غنڈہ گردی، ریاستی جبراور سازش کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا سلام۔۔ شگاگو کے مزدوروں کی عظمت کو سلام۔

تحریر : اجمل بھٹی

Share this:
Polio Vaccine
Previous Post پولیو کیا ہے؟
Next Post مزدور کا دن، مزدور کے بن
Child labor

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.