geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت کا عوام کو بجٹ اور ٹیکس میں ریلیف دینے کا اعلان

May 5, 2019 1 1 min read
Budget - Tax
Share this:

Budget - Tax

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

ہر زمانے کے حکمران اپنی رعایا کو اپنا غلام بنائے رکھنا چاہتے ہیں، جو رعایا کو صحیح طرح جینے بھی نہیں دیتے اور مرنے بھی نہیں دیتے ہیں،جن کی کوشش ہوتی ہے کہ عوامی مسائل اور پریشانیوں کے حل کے دعوے اور وعدے تو بہت کئے جا ئیں۔ مگر کام ایک فیصد کیا جائے۔اِسی لئے حکمران رعایاکو مہنگائی، ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا، بھوک، عدم تحفظ، دہشت گردی، لوٹ مار ، غیر یقینی پن اور نااِنصافی کا شکار کئے رکھتے ہیں۔حکمران نہ کل عوام سے مخلص تھے نہ آج ہیں۔ اور نہ ہی آئندہ ہوں گے۔ حکمران سمجھتے ہیں کہ اگر عوام کے سارے مسئلے مسائل اور ساری پریشانیاں حل ہوگئیں؛ تو پھر یہ اپناسیاسی چورن کیسے بیچیں گے؟ اِن کی کون چوتیاں سیدھی کرے گا؟ سیاستدان کس کے پیچھے مہنگائی کا بم باندھیں گے؟ کون اِن کے لئے زندہ باد اور مخالف کے لئے مردہ باد کے نعرے لگائے گا؟ سوچیں، جب حکمران سارے عوامی مسائل حل کردیں گے؛ تو پھر کیا اِن کے ہاتھ ” گھنٹہ“ اور ’ کدو“ آئے گا ؟آج اِسی لئے تو حکمران عوام کی پریشانیاں اور مسائل حل نہیں کرتے ہیں ۔سو فیصد یقین ہے کہ حکمران چاہتے ہیں کہ عوام مسائل اور پریشانیوں میں ہی جکڑے رہیں۔ تاکہ ان کی حکمرانی اور سیاست کی دال دلیہ چلتی رہے۔ ہمارے دیس پاکستان میں حکمرانوں اور سیاستدانوں کا یہ طریقہ ہے کہ اپنا پیٹ پہلے بھرو بھلے سے عوام بھوک و افلاس سے مرتے ہیں؛تو مرتے رہیں۔ مگر اپنی توندیں بڑی رکھ کر حکمرانی کئے جاو ¿۔

مُلک میں مہنگائی اور تنخواہ دار طبقے پر نئے ٹیکسوں کا طوفان لئے اگلا بجٹ 2019-2020آنے کو ہے،مگراِس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پیٹرول 14.37روپے ، ڈیزل 4.89روپے ،مٹی کا تیل 7.46روپے اور لائٹ ڈیزل 6.40روپے بڑھانے اور مہنگی کرنے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ۔تاہم پیٹرولیم ڈویژن نے انتہائی غور و خوض کے بعدحکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔اَب عوامی کم مگر حکومتی مفادات کا خاص خیال رکھتے ہوئے، پیٹرولیم ڈویژن نے کچھ دِنوں تک پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا پروگرام موخر کردیا ہے ،ورنہ بجٹ سے پہلے مہنگائی کا ایک نہ تھمنے والا تباہ کن طوفان مُلک میں برپاہوگیاہوتا۔

جبکہ اُدھرحکومت کے نہ ، نہ کرنے کے باوجود بھی پاکستان ، آئی ایم ایف میں چھ ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام پر مذاکرات شروع ہیں،تو وہیں لگے ہاتھوں حکومت کوآئی ایم ایف نے چار ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا مشورہ بھی دے دیاہے۔جس پر حکومت نے تُرنت من وعن عمل کرنے اور اِسے عملی جامہ پہنانے کا آئی ایم ایف سے وعدہ کرلیاہے۔کیا پہلے ہی پاکستانی قوم پر مہنگائی اور ٹیکسوں کا عذاب کچھ کم ہے ؟جسے پھرمزید مہنگائی اور ٹیکسوں کے پہاڑکے بوجھ تلے دفن کرنے کے لئے آئی ایم ایف، حکومتِ پاکستان کو اضافی ٹیکسوں کا مشورہ دے رہاہے۔یقینا دس مئی سے حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین چھ ارب قرض کے لئے شروع ہونے والے مذاکرات پریشان حال پاکستانی عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہوں گے۔ایسا لگتاہے کہ جیسے پاکستان اور آئی ایم ایف میں چولی دامن کا ساتھ ہوگیاہے، اگرپاکستان، آئی ایم ایف کو یا کبھی آئی ایم ایف ،اِسے چھوڑنابھی چاہئے تو یہ دونوں کے لئے مشکل ترین عمل ہوگا،کیوں کہ آئی ایم ایف ، پاکستان کی مجبوری اور آئی ایم ایف کے کاروبار کے لئے پاکستان بڑی منڈی اور مارکیٹ کی حیثیت اختیارکرگیاہے۔

اگرچہ، حکومت کے دعوے اور وعدے تو بہت ہیں کہ اگلے بجٹ میں عوام کو مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ سے نجات دِلانے کے اقداما ت ترجیحات میں شامل ہیں،اِس کے ساتھ ہی ایک حکومتی توقع اوردعوی یہ بھی ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان آزادتجارتی معاہدوں سے اگلے پانچ سال میں چین کے لئے پاکستانی برآمدات ساڑھے چھ ارب ڈالرتک بڑھ جائیں گی۔جس سے قوی اُمید ہے کہ پاکستان میں مالیاتی خسارہ اور زرمبادلہ کے ذخائر پربڑی حد تک دباو ¿ کم اور ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور مُلکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہوگی۔

چلیں ، مان لیتے ہیں کہ پاکستان اور چین سے کاروباری مراسم بڑی حد تک استحکام بخش ہورہے ہیں۔ اور اِس سے آنے والے دِنوں، ہفتوں، مہینوں اور سالوں میں چین کے لئے پاکستانی برآمدات سے اربوں ڈالرآئیں گے۔جو کہ بیشک ، ہماری موجودہ بوسیدہ معیشت کو سہارا دینے کے لئے خوش آئند ہے۔ اگر ایسا ہی ہے جیسا کہ حکومت دعویٰ کررہی ہے تو پھر پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین چھ ارب ڈالر کے تین سال کے قرضہ پیکچ کے لئے دس مئی سے مذاکرات کاآغاز کس سلسلے کی کڑی ہے؟کیا حکومت قوم کو دیدہ دانستہ آئی ایم ایف کا غلام بنا ئے رکھنا چاہتی ہے ؟حکومت آئی ایم ایف سے جان کیوں نہیں چھڑالیتی ہے ؟کیوں آئی ایم ایف ٹیم نے من پسند ہمارے نئے وزارتِ خزانہ،ایف بی آر حکام سے ملاقات میں، ٹیکس ہدف میں 6کھرب روپے اضافے کا عندیہ دیاہے؟گیس اور بجلی کی قیمتیںبڑھانے کا حکومت کو کس لئے کہا ہے ؟جس پر وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر حکام نے اگلے مالی سال کے دوران ٹیکس ہدف حاصل کرنے اور بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کو یقین دہانی بھی کرادی ہے۔

آج حکومت کشکول اُٹھا کر قرضوں کی بھیک مانگنا بھی چاہتی ہے؛ اور اپنی خودداری پر آنچ بھی نہیں آنے دینا چاہتی ہے ،سوچیں کہ بے شرمی اور غیرت کی دوکشتیوں پر سوار حکومت عوام کو کیسے آنے والے بجٹ میں نئے ٹیکسوں سے نجات دِلاسکتی ہے ؟جب کہ یہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے چھ ارب ڈالرکے تین سال کے قرضہ پیکچ کے لئے 6کھرب روپے اضافی ٹیکس کے ہدف حاصل کرنے کا وعدہ بھی کرچکی ہے۔ہاں البتہ، حکومت ایسا کرسکتی ہے کہ مہنگائی اور بے جا ٹیکسوں کا طوفان لئے جو اگلابجٹ آئے گا ؛ اِس کے بعد جب غریب عوام بھوک و افلاس کے ہاتھ آغوش قبر میں جا سوئیں گے۔ تو حکومت اگلے بجٹ میں ٹیکس کی مدد میں بیری کے پتے، چٹائی ، چکنی مٹی اور مردے کے کان اور ناک میں لگائی جانے والی روئی کو ٹیکس سے اسثنی قرارٰ دے دے تو یہ بھی حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہوگا ورنہ ؟ آئی ایم ایف نے اِن پر بھی ٹیکس لگانے کا حکومت کو مشورہ دیاتو پھر یہ اشیابھی ٹیکس کے زمرے میں آجائیں گیں۔آج شاید میرے مُلک میں یہی اشیا ہیں۔ جن پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔مگرکب تک؟؟(ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post ن لیگ کا نواز شریف کی جیل منتقلی کے موقع پر سیاسی قوت کے مظاہرے کا فیصلہ
Next Post بجائے اس کے
Vote

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.