geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیب اور نیب زدہ

May 5, 2019 2 1 min read
NAB
Share this:

NAB

تحریر : ایم سرور صدیقی

ملک کے بیشتر سیاستدان نیب کے خلاف ہیں حالانکہ ماضی کی حکومتوں نے لوگوں کے پر زورمطالبہ پر بھی نیب کا ادارہ ختم کرنے سے انکارکردیا تھا شنیڈہے سب سے پہلے نیب کو میاںنوازشریف نے آصف علی زرداری ور ان کی شہیداہلیہ کے خلاف استعمال کیا پھر چل سو چل ہوگئی ۔کہاجاتاہے کہ انہوںنے نیب کو سیاسی مخالفین کو مزاچکھانے کیلئے ا ستعمال کیا آج وزیر اعظم عمران خان وضاختیں کررہے ہیں کہ ہم نے آصف علی زرداری اور شریف فیملی کے خلاف کوئی نیامقدمہ نہیں بنایا یہ لوگ ایک دوسرے کے دور ِ حکومت میں بنائے گئے مقدمات کو فیس کررہے ہیں جبکہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے وہ غلط کہتے ہیں، نیب اور معیشت ساتھ چل سکتے ہیں لیکن نیب اورکرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، کوئی طاقت نیب کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی، بدعنوانی نہ ہوتی تو پاکستان کو قرض نہیں لینا پڑتا، واحد خواہش کرپشن سے پاک پاکستان ہے۔

بدعنوان عناصر کے خلاف قانون ضرور حرکت میں آئے گا اور جو لوٹ مار کرے گا اسے نیب کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان دنوں بہت سے سقراط اور بقراط پیدا ہوگئے ہیں جنہوں نے نیب کا قانون ہی نہیں پڑھا، نیب کالا قانون ہوتا تو سپریم کورٹ اسے ختم کردیتی، یہ ان لوگوں کے لئے کالا قانون ضرور ہے جو ڈکیتیوں میں مصروف ہیں، کالک ان ہاتھوں میں ہوتی ہے جو قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ نیب قانون کسی اور پر لاگو ہو تو ٹھیک اور جب آپ پر آئے تو یہ کالا قانون ہو جاتا ہے، جب تک نیب موجود ہے وہ اس قانون کے مطابق فرائض انجام دیتا رہے گا۔ چند دن پہلے ایک صاحب نے کہا کہ نیب منی لانڈرنگ کا ادارہ ہے، نیب اگر منی لانڈرنگ کرے گا تو وہ عوام کے لیے ہوگی، پیرس میں جائیداد بنانے کے لیے نہیں۔ وہ دور گزر گیا جب بدعنوانی اور کرپشن کی چشم پوشی کی جاتی تھی، نیب جو بھی قدم اٹھائے گا قانون اور آئین کے مطابق اٹھائے گا۔

نیب کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، کسی کے ذہن میں یہ نہ رہے کہ نیب چوری پر آنکھیں بند کر لے گا، اب لوگ ڈاکہ زنی کرنے سے پہلے ایک دفعہ سوچتے ضرور ہیں کہ کہیں نیب کو پتہ نہ چل جائے، بدعنوانی نہ ہوتی تو پاکستان کو قرض نہیں لینا پڑتا۔ نیب پر الزام لگایا جاتا ہے کہ سب سے زیادہ پنجاب میں ایکشن لیا جاتا ہے، پنجاب میں لوگ سالہا سال سے برسر اقتدار رہے اور یہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور سب سے زیادہ منصوبوں پر یہیں کام ہوا ہے وفاق اور پنجاب کی بیورو کریسی نیب کے خلاف کوئی کیس نہیں لاسکی، نیب پر تنقید ضرور کریں لیکن وہ مثبت ہونی چاہیے، نیب کے پلی بارگین قانون میں اصلاح کی گنجائش موجود ہے، نہ پہلے کبھی شوق سے ہتھکڑی لگائی ہے نہ آئندہ لگائیں گے، ہماری واحد خواہش کرپشن سے پاک پاکستان ہے۔ چیئرمین نیب نے عوام کو تاکید کی کہ وہ ہائوسنگ سکیم میں سرمایہ کاری سے پہلے چھان بین کرلیا کریں، تمام ہائوسنگ سوسائٹیز کو خبردار کرتا ہوں کہ لوگوں کا لوٹا ہوا مال واپس کردیں۔ نیب کی کسی کے ساتھ دشمنی اور دوستی نہیں ہے جو بھی حکومت میں آئے اگر وہ لوٹ مار کرے گا تو نیب کی مزاحمت ہو گی۔ تمام بڑی پارٹیاں برسراقتدار آئیں اگر نیب میں کوئی برائی تھی تو اس کو تبدیل کیوں نہیں کیا۔

میں نے بھی سپریم کورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سکیم میں پیسہ لگایا مگر مجھے آج تک نہیں ملا جب میں نیب کا چیئرمین بنا تو مجھے چیک دیا گیا مگر میں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ جب تک آخری متاثرہ شخص کے پیسے واپس نہیں ہونگے میں اپنے واپس نہیں لوں گا۔ ملک اس وقت 95ارب ڈالر کا مقروض ہے۔ کیاآپ کو ملک میں 95ارب ڈالر کہیں خرچ ہوئے دکھائی دیتے ہیں؟ لیکن پانامہ جیسی چیزیں اور دبئی میں ٹاور ضرور نظرآتے ہیں۔ اگر یہ 95 ارب روپیہ پاکستان میں خرچ ہوتا تو ہم اس طرح دنیا میں کشکول لیکر دربدر نہ پھر رہے ہوتے اور نہ ہی اپنی معیشت کو سہارا دینے کیلئے دیگر ممالک سے قرض لیتے۔ نیب کے حوالے سے بہت تواتر کے ساتھ جھوٹ بولا گیا نیب کو بدنام کیا گیا۔

شہباز شریف فیملی، نوازشریف خاندان ہو یاپھر آصف علی زرداری،محترمہ فریال تالپور یا مولانا فضل الرحمن ، خواجہ آصف ،خواجہ سعدرفیق سمیت نہ جانے کتنے سیاستدان اوربیورو کریٹ قطار اندر قطار میں لگے ہوئے ہیں جن کی دلی خواہش ہے کہ حکومت ان سے مک مکا کرنے پر مجبور کر ہوجائے تاکہ وہ نیب کی بند گلی سے باہر آسکیں صرف انہی پر موقوف نہیں نہ جائے کتنے نیب زدہ آج بھی اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں شنیدہے کہ چوہدری برادران کے خلاف بھی نیب نے انکوائری بندکردی ہے اور تو اور فردوس عاشق اعوان کے مشیربنتے ہی ان کی فائل کو الماری میں مقیدکردیاگیاہے یہ باتیں اگردرست ہیں تو پھر نیب کے ارباب ِ اختیارکو سوچنا چاہیے چیئرمین نیب کے دعوئوںاور مخالفین کے الزامات میں کیا تال میل ہے؟۔ انصاف کا مفہوم کیاہے؟ اور نیب زد ہ لوگوںسے قومی سرمایہ کیسے واپس لیا جا سکتاہے؟۔انصاف کا مطلب ہوتاہے بلا امتیاز بے رحم احتساب۔۔ نیب کے دعوئوں اور عملی اقدامات میں جو فرق ہے چیئرمین نیب اس کے بارے میں بھی سوچناہوگا اس کے بغیرانصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جا سکتے۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Vote
Previous Post بجائے اس کے
Next Post مدارس میں دینی و عصری تعلیم۔ چند گذارشات
Madrassas

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.