geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی بدر کیے جانے والے افغان شہریوں پر جرمن پولیس کا تشدد

May 9, 2019 1 1 min read
Charter Plane
Share this:

Charter Plane

جرمنی (جیوڈیسک) یورپی کونسل نے جرمنی بدر کیے جانے والے افغان مہاجرین کے ساتھ ملکی پولیس کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس کونسل کے مطابق پولیس نے ملک بدر کیے جانے والے ایک افغان شہری کے ’عضو تناسل‘ کو شدید انداز میں دبایا تھا۔

یہ بات 15 اگست 2018ء کی ہے، جب جرمن صوبے باویریا کے دارالحکومت میونخ سے ایک چارٹر جہاز کے ذریعے 46 افغان شہریوں کو کابل بھجیا جا رہا تھا۔ ان تمام افغانوں کی سیاسی پناہ کی درخواستیں رد کی جا چکی تھیں۔ اس موقع پر ان مہاجرین کی نگرانی کے لیے تقریباً ایک سو پولیس اہلکار جہاز پر موجود تھے جبکہ ملک بدری کے اس عمل کا جائزہ لینے کے لیے یوریی یونین کے انسداد تشدد کی کونسل کے تین ارکان بھی کابل تک کا سفر کر رہے تھے۔

بظاہر اس پورے عمل کی تیاری بہت ہی پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی تھی، جس پر اس کمیٹی نے جرمن حکام کی تعریف بھی کی تاہم ساتھ ہی انہوں نے ایک نامناسب رویے کی جانب حکام کی توجہ بھی مبذول کرائی۔

’سی پی ٹی‘ نامی اس کونسل کے ارکان نے بتایا کہ جرمنی کے مختلف صوبوں سے ان افغان شہریوں کو میونخ لایا گیا تھا۔ میونخ تک کے سفر اور جہاز میں سوار ہونے کے دوران زیادہ تر افغان شہریوں کا رویہ انتہائی پرسکون تھا اور انہوں نے تمام تر احکامات پر خاموشی کے ساتھ عمل کیا۔

رپورٹ کے مطابق تاہم صرف دو افغان شہریوں نے شدید مزاحمت کی۔ ان کے ہاتھ اور پیر ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے تھے اور انہیں کئی پولیس اہلکاروں نے زبردستی جہاز میں سوار کرایا تھا۔ ایک افغان مہاجر نے تو جہاز میں بھی اپنی مزاحمت جاری رکھی اور اپنا سر سیٹ پر مارا۔ اس موقع پر ایک اہلکار نے اپنے بازو کے ذریعے پوری طرح سے ٹیپ میں جکڑے ہوئے اس افغان شہری کے گلے کو دبایا، جس کی وجہ سے اس کی سانس رکنے لگی۔ جبکہ ایک اور اہلکار نے متعدد مرتبہ اس شخص کے عضو تناسل کو شدید انداز میں دبایا۔

رواں برس مئی میں کابل میں جرمن سفارت خانے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد پہلی مرتبہ بارہ ستمبر کو پندرہ ایسے افغان تارکین وطن کی ایک پرواز کابل روانہ ہوئی جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں۔ جرمن سیاسی جماعتوں ’دی لنکے‘ اور ’گرین‘ نے ملک بدری کے سلسلے کے دوبارہ آغاز پر حکومت کو تنقيد کا نشانہ بنايا ہے۔

اس رپورٹ میں ماہرین نے تنقید کی ہے کہ واضح طور پر یہ طریقہ شدید تکلیف پہنچانے کے لیے اختیار کیا گیا تھا، ’’یہ طریقہ ’غیر معقول اور انتہائی نامناسب‘ ہے اور جرمنی کو چاہیے کہ وہ اس کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے۔‘‘ جواب میں جرمن وزارت انصاف نے کہا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں پولیس سے رابطہ کیا ہے اور ان تک یہ تجاویز پہنچا دی ہیں۔

’سی پی ٹی‘ کی رپورٹ میں یہ تنقید بھی کی گئی ہے کہ جرمن حکام سیاسی پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کو آخری لمحات میں ہی ان کی ملک بدری کی خبر سناتے ہیں،’’ اگر ان افراد کو مناسب وقت پر یہ بتا دیا جائے کہ انہیں جرمنی سے نکالا جا رہا ہے تو نفسیاتی طور پر حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے انہیں تیار ہونے کا وقت مل جائے گا۔‘

Share this:
Hazrat Fatima Zahra(RA)
Previous Post سیدہ کائنات
Next Post تجاوزات آپریشن: سعید غنی کو عدالتی احکامات نہ ماننے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری
Saeed Ghani

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.