geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاہور اک بار پھر لہولہان

May 9, 2019 1 1 min read
Lahore Blast
Share this:

Lahore Blast

تحریر : محمد عبداللہ گل

امن کے دشمن رمضان کے بابرکت مہینہ میں بھی قتل و غارت گری سے باز نہ آئے اور پنجاب کے دل لاہور کو تڑپا دیا،بدھ کے روز آٹھ بجے کے بعد اتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب جو داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے پاس کھڑی تھیحملہ کر دیا، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ داتا دربار کے قریب ہونے والے دھماکے میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکار اور شہری شہید ہوئے. دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور دربار کے تمام دروزاے بند کر دئیے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میں سمجھتا ہوں اس حملے کے پیچھے دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے بالخصوص ہندوستان کا جو ہمیں پر امن نہیں دیکھنا چاہتا وہ بس اسی سوچ میں رہتا ہے کہ کسی طریقے سے پاکستان کا امن خراب ہو۔جب پاکستان نے بھارت کو فضائی ایریا میں بھی شکست دے دی۔ اس کے بعد اس کے جھوٹے جنگی دعووں کو ناکام بنا دیاتو دشمن ممالک نے پاکستان کے امن کو برباد کرنے کے لیے ایک نئی چال چلی۔جب پاکستان کا قیام عمل میں آیا تو بھارت نے اور برطانیہ نے مل کر وہ علاقہ دیا جو ہر لحاظ سے کمزور تھا۔یہ بھارت کی چال تھی کہ پاکستان جلد ہی ناکام ہو جائے اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے لیکن قائداعظم کی صدارت میں پاکستان مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا گیا۔اس کے بعد بھارت نے 1965ء کی جنگ میں شکست دے دی تو دشمن کو یہ شکست ناگوار ہوئی۔ اس کے بعد تخریب کاری شروع کر دی گئی پاکستان میں۔لاہور حملہ بھی انھی سانحات میں سے ایک ہے۔ لاہور میں داتا دربار پر حملہ یقینا تمام مسلمانوں اور اہل پاکستان کے لیے دکھ کا مقام ہے۔اس واقعہ کی وجہ سے تمام مسلمانوں کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ پاکستان کے امن کو برباد کرنے کے لیے دشمن کی چال ہے۔

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کاشغر*
علامہ اقبال نے ایک نظریہ بیان کیا ہے کہ تمام مسلمان بھائی کی طرح ہے۔اتحاد امت میں ہی سب کچھ ہے
حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم:
مسلمان ایک جسم کی مانند ہے

جسم کے ایک حصے میں درد ہو تو پورا جسم تکلیف میں ہوتا ہے۔اس حدیث پاک سے واضح ہوتا ہے کہ جب کوئی مسلمان تکلیف میں ہو تو اس کی مدد کرنا دوسرے مسلمانوں کا اول فرض ہے۔اللہ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمان کی خوشی میں خوش اور غمی میں غمگین ہونے کا حکم دیا ہے۔یہ کل پاکستان کے لیے دکھ کا مقام ہے۔اس کے بعد ہماری کچھ ذمہ داریاں ہیں۔یعنی کے ہم فرقہ واریت سے نکل آئے۔یہ شیہ سنی کے جھگڑے سے باہر آجائے۔حکمران اپنے سیاسی مقاصد کے لیے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ہمیں ان سیاسی جھگڑوں سے بھی نکلنا ہو گا اور دشمن کی چال کا خاتمہ کرنا ہو گا جو کہ صرف و صرف اتحاد ہی میں ممکن ہے۔اس میں کچھ ذمہ داریاں ہیں وہ یہ ہے کہ اس تخریب کاری کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جائے۔

سانحہ لاہور پر وزیر اعظم سمیت دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تمام مصروفیات ترک کرکے اجلاس طلب کرلیا۔ وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہشتگرد قوم کا حوصلہ پست کرنے کیلئے معصوم افراد کو نشانہ بناتے ہیں، دہشتگردوں نے بے گناہ عوام کیخلاف بزدلانہ کارروائی کی ہے، دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں،ہمارا عزم ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلیے کوشاں ہیں۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ لاہور شہر میں نو شہیدوں نے جان ملک پر قربان کی، اللہ تعالیٰ شہیدوں کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ہماری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جو اس حادثے کا شکار ہوئے، پانچ شدید زخمی ہیں، سولہ زخمی بہتر ہیں.
Lahore Suicide Attack

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں دہشت گردی کرنے والے درندے ہیں. ڈاکٹرز،پروفیسر اور ریسکیو کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دہشت گرد بزدل،قوم، اسلام کے دشمن ہیں لیکن ہمارا عہد ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے، عوام، افواج،پولیس اکٹھے ملکر دہشت گردوں کو شکست دیں گے،دہشت گردوں کا ٹارگٹ کیا تھا اس پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے. بلاول نے مطالبہ کیاہے کہ داتا دربار دھماکے میں ملوث درندوں کوقانون کی گرفت میں لایا جائے اوردھماکے کے زخمیوں کے لیے بہترعلاج معالجے کویقینی بنایا جائے،بلاول زرداری نے مزید کہا کہ بربریت کے بیوپاریوں کومرکزی دھاریمیں لانے کی نہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ افسوس ہے، دائیں بازو کی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کو سرد خانے سے باہرنکالنا نہیں چاہتیں،انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پولیس کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں. میں تمام اہل پاکستان کی جانب سے دشمن کو جواب دیتا ہوں کہ یہ خودکش تمہارے دھماکے ہمارے عزم و استقلال کو ختم نہی کر سکتے اور اللہ اپنے ان شہداء سے کتنا خوش ہوگا جو روزے کی حالت میں اپنے مالک کائنات سے ملاقات کریں گے ویسے بھی اللہ کے نبی ﷺ نے کہا روزہ دار صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہوگا ان کا تو پھر دہرا اجر ہوا جو روزہ دار بھی ہونگے اور شہداء بھی جنہوں نے دھرتی کے لئے جاں بھی وار دی
شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی

تحریر : محمد عبداللہ گل

Share this:
Asif Zardari and Faryal Talpur
Previous Post جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی
Next Post سپریم کورٹ نے کراچی سے تجاوزات کے خاتمے کا ٹاسک وزیراعلیٰ کو سونپ دیا
Extensions

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.