geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سستا رمضان بازار۔۔۔تجربہ کار سٹاف

May 12, 2019 1 1 min read
Ramadan Sasta Bazaar
Share this:

Ramadan Sasta Bazaar

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

انسان اپنے عزیزوں، رشتے داروں، تعلق داروں اور دوست احباب سے تو حْسن سلوک کرتا ہے، مگر اپنے کسی مخالف اور جانیں دشمن سے تو شاید ہی کوئی حسن سلوک کرے۔ مگر جن کا ہم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئے ہیں اور جن کی غلامی پر ہم کو ناز ہے، وہ ہمارے پیارے نبی پاک صاحب لولاک اللہ کے محبوب کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کا حسن سلوک مخالفین اور ظالم دشمنوں تک کے لیے بھی اس قدر وسیع اور عام ہے کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔

رمضان المبارک تو غم خواری، ہم دردی، بھائی چارے، سخاوت، ضرورت مندوں کے ساتھ احسان کرنے، مالک حقیقی کے لیے سب کچھ قربان کرنے، ایک دوسرے کا درد سمجھنے اور بانٹنے کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں حضور اکرم ﷺ سب سے زیادہ صدقات دیا کرتے تھے۔آج ہمیں اس بات پر فخر ہونا چاہئے کہ ہمارے وطن عزیز میں ہر اچھے کا م کا آغا اللہ تعالیٰ کے نام سے شروع کیا جاتا ہے۔حکومت کی جانب سے ہر سال رمضان المبار ک میں عوام کی سہولت کے کئی اہم اقداما ت کئے جاتے ہیں جس میں ”سستارمضان بازاروں“ کا اہتمام بہت اہمیت کا حامل ہے تاکہ عوام کو اشیاء خوردونوش مارکیٹ سے کم ریٹ پر ہی دستیاب ہوں۔”سستارمضان بازار“حکومت کا خوش آئنداقدام ہے۔ جس میں سبزیاں، گوشت و دیگر اشیا منگوا کر سٹال پرسجادی جاتی ہیں۔ جس کی نگرانی پنجاب حکومت، انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں کرتے ہیں۔ساتھ ہی دکانداروں کو حکومت کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی لسٹیں فراہم کی جاتیں ہیں۔اور دکانداروں حکومت کی جانب سے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں تاکہ شہری ٹماٹرر، کدو، آلو، پیاز، بھنڈی، بیسن، کریلہ،خوبانی، آم،کھجوریں دیگر اشیا کی آسانی سے خرید سکیں۔

اگربات کی جائے گزشتہ سالوں کی تو شہریوں کا شکوہ تھا کہ رمضان بازار صرف نام کا ہی سستا بازار ہے جس میں اشیاء خوردونوش مارکیٹ کے ریٹ پر ہی دستیاب ہیں کڑوروں روپے لگانے کے بعد بھی صارفین کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا رمضان بازار چند دوکانوں پر قائم تو کیا گیا لیکن صارفین کو ریلیف نہ ملنے کی وجہ سے فلاپ بازار میں تبدیل ہو کر رہ ہے ہمیں مارکیٹ کے ریٹ اور رمضان بازار کے ریٹس میں کچھ فرق نہیں ہے،احترام رمضان کہاں گیا؟ سستے رمضان بازاروں میں مہنگائی کا راج۔ ناقص، ملاوٹ شدہ، گلی سڑی اشیاء، سبزیاں اور پھل سستے رمضان بازاروں میں فروخت ہو تیں ہیں۔ملک میں مہنگائی کا جن بے قابواشیا کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں۔ مہنگائی نے سفید پوش طبقے کا جینا محال کردیا۔منافع خور مافیا رمضان المبارک میں بھی باز نہ آیا۔ بازار سے کم ریٹ کے دعوے بھی غلط ثابت۔ رمضان بازاروں میں گلے سڑے ٹماٹر، چینی کے کھلے پیکٹ سٹالز پر فروخت ہونے لگے۔ جن اشیا پر سب سڈی دی گئی وہ بازار میں دستیاب ہی نہیں۔

لیکن اس سال صورت حال کچھ یوں ہے تحریک انصاف حکومت اقدامات پہلے حکومتوں سے بہت بہتر ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روزڈی سی لاہور صالحہ سعیدنے برکت مارکیٹ رمضان بازار کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہورنے فئیر پرائس شاپ پر آٹا اور چینی کے کاؤنٹرز کوچیک کیااوراشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور معیارکو بھی چیک کیا۔ بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا۔بہتر انتظامات کرنے پر برکت مارکیٹ رمضان بازار انچارج کو شاباش دیاور انکے کا م کو سراہا۔ڈی سی نے غالب مارکیٹ رمضان بازار کا دورہ کیا۔ڈی سی نے سستی چینی اور سستا آٹا کی آویزاں فلیکسز کو بازار میں چیک کیا۔اعوام الناس سے بازار میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔علاوہ ازیں ڈی سی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک نے سنگھ پورہ رمضان بازار کا دورہ کیا۔

یہ خبرپڑھ کر ہمارے ایک دوست سنیئر صحافی نے سنگھ پورہ سستا رمضان بازار میں جائز ہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ اور افسروں سے ملا۔موقع پر موجو د سستارمضان بازار انچار ج کا حسن سلوک قابل ذکر ہے۔ اس سے پہلے شہریوں کی گفتگو کا ذکر نہ کیے جائے تو بات مکمل نہیں ہو گی۔ گفتگو کے دوران بابر علی،عا مر علی،حارث،نواز،منور،خر م بٹ، واصف، راشد،نعیم،ند یم،طاہر،محسن،زاہد اور ساجد نے سنگھ پورہ رمضان بازار میں صار فین نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔رمضان بازارو ں میں در جہ اول کی سبزیا ں اور پھل شہر یو ں کے لئے خوا ب بن گئے ہیں۔۔کہ سنگھ پورہ رمضان بازار میں اکثر سبزیا ں اور پھل دستیاب نہیں ہیں جبکہ فیئر پرائس شاپس کا بھی صرف ایک ہی سٹال لگایا گیا ہے، چینی بھی من پسند افراد کو زیادہ تعداد میں دی جا رہی ہے جبکہ عا م شہر یو ں کو صرف 1کلو ہی دی جا رہی ہے حکو مت کو چاہیے کہ اس کی مقدار میں اضا فہ کر ے کیو نکہ بڑی فیملیو ں کو 1کلو چینی کے حساب سے بار بار چینی لینے کے لئے آ نا پڑتا ہے کم از کم چینی 5کلو ضرور دینی چاہیے۔

ماہر ین، مبصرین، شہریوں کا کہنا ہے کہ ”سستا رمضان بازار،تجربہ کارسٹاف“ اپنی اہلیت سے مافیاکو بھی نوازتا ہے اور حکومت وقت کو بھی بدنام کرنے میں اہم کرداراداکرتاہے جس طر ح آج لاہور میں سنگھ پورہ سستارمضان بازار میں تعینات انچارج سمیت دیگر عملے کی صارفین کے ساتھ بدسلوکی ذکر زدعام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت تمام ذمہ دارحکام کو شہریوں سے بدتمیزی کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف فوری نوٹس لینے چاہیے تاکہ رمضان المبار ک کا پرسکون ماحول اور حکومت اقدامات کا ثمر صارفین کا مل سکے۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Commissnioer Karachi Merathon
Previous Post دوسری کمشنر کراچی میراتھن بین الاقوامی سطح شہر قائد میں 5 جنوری 2020ء کو منعقد ہو گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا اعلان
Next Post پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا دن منایا جا رہا ہے
Mother Day

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.