geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زوجہ رسول ۖ

May 18, 2019 1 1 min read
Hazrat Khadija
Share this:

Hazrat Khadija

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

عرب کی سب سے امیر اور باوقار خاتون آرام فرما رہیں تھیں خواب میں ایک روح پرور نظارہ دیکھتی ہیں کہ آسمان سے آفتاب ان کے گھر کے آنگن میں اتر آیا ہے اس کے نور سے گھر روشن ہے روشنی اور نور اتنا زیادہ ہو تا ہے کہ مکہ مکرمہ کا کوئی گھر ایسا نہ تھا جو اِس نور کی روشنی سے روشن نہ ہوا ہو ۔ اِس خوبصورت خواب سے جب وہ بیدار ہوتی ہیں تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو تی ہیں کہ بہت اچھا اور عجیب و غریب خواب تھا انہوں نے اپنے طور پر اِس خواب کی تعبیر نکالنے کی بہت کوشش کی مگر وہ کوئی بھی نتیجہ نہ نکال سکیں پھر انہیں اپنے چچا زاد بھائی نو فل بن ورقہ کا خیال آیا جو اس دور کا مشہور عالم تھا ۔ اپنے خواب کی تعبیر کے سلسلے میں آپ اپنے اِس چچا زاد عالم فاضل شخص کے پاس گئیں اور اپنا خواب سنایا ۔ ورقہ بن نوفل نے توجہ سے خواب سنا تو اس کا چہرہ خوشی سے روشن ہو گیا ۔ وہ بولا یہ بہت ہی مبارک خواب ہے اور کہا تم نبی آخر الزماں سے شادی کروں گی معزز خاتون کا بلکل یقین نہ آیا کہ کیا آخری نبی مجھے اپنی زوجیت میں لے لیں گے ان کا ظہور کب ہوگا تو ورقہ بولا آسمانی کتب کے مطابق آخری نبی کے ظہور کا زمانہ یہی ہے خواب کی تعبیر سن کر آپ واپس آگئیں خواب کی تعبیر سن کر آپ کے اندر خوشی و انسباط کی لہریں اٹھ رہی تھیں کیو نکہ وہ اتنی بڑی سعادت کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھیں کائنات کی اِس عظیم خاتون کا نام خدیجہ بنت خو یلد تھا جو سر زمین عرب کی ارب پتی خاتون تھیں۔

آپ حسین و جمیل عالی نسب اور سر زمین عرب کی بہت بڑی رئیسہ تھیں قریش کے اکابرین و اشراف آپ کو کئی بارنکاح کی درخواست کر چکے تھے لیکن آپ ہر بار انکار کر دیتیں ۔ آپ کی ولادت پندرہ سال قبل عام الفیل قبیلہ بنو اسد میں ہوئی جو قریش کی ایک نہایت معزز شاخ تھی ان کے والد خویلدین اسد ۔ عرب کے امیر ترین انسانوں میں سے ایک تھے انہی دنوں میں جنگ حرب الفجار شروع ہوئی اِس جنگ میں حضرت خدیجہ کے والد شریک ہوئے اور داعی اجل کو لبیک کہا اور جہاں سے رخصت ہو گئے ۔ خاندانی پیشہ تجارت تھا باپ کے مرنے کے بعد سیدہ خدیجہ نے کاروبار میں دل چسپی لینی شروع کر دی ۔ ان دنوں محمد بن عبداللہ ۖ کے پاکیزہ اخلاق کی گواہی مکہ کی ہر گلی و کو چہ دے رہا تھا آپ ۖ کو امین کے لقب سے پکارا جا تا حضرت خدیجہ کی عقیدت نواز نگاہیں بھی کسی ایسے ہی اعلی فرد مقدس کی جستجومیں تھیں ۔ بصد ادب سامان تجارت ملک شام لے جانے کے لیے درخواست کی آپ ۖ کے چچا ابو طالب کے ذریعے معاملہ طے پا گیا ۔ حضرت خدیجہ کا غلام میسرہ ساتھ بھیجا ۔ اِس تجارت سے پہلے کی نسبت دو گنا منافع ہوا ۔ واپسی پر غلام میسرہ کے کہنے پر نبی کریم ۖ حضرت خدیجہ کو ملنے گئے تاکہ نفع کے بارے میں بتا سکیں ۔ظہر کا وقت تھا سیدہ خدیجہ دوسری عورتوں کے ہمراہ بالا خانے میں بیٹھی تھیں دیکھا کہ محمد بن عبداللہ ۖ اپنے اونٹ پر تشریف لا رہے ہیں اور دو فرشتے اِدھر ادھر سایہ کئے ہو ئے ہیں یہ مسحور کن منظر دیکھ کر حضرت خدیجہ حیران رہ گئیں آپ کے ساتھی عورتیں بھی حیران تھیں کہ اِس چلچلاتی دھوپ میں سوائے آپ ۖ کے اوپر سایہ کے اور کہیں نہیں تھا۔

جب آپ ۖ آئے تو حضرت خدیجہ نے دروازے پر استقبال کیا اور خوش آمدید کہا تو نبی کریم ۖ نے سفر شام اور تجارتی منافع سے متعلق گفتگو کی حضرت خدیجہ آپ ۖ کی ایمانداری اور اخلاق سے بہت متاثر ہو ئیں اور طے شدہ منافع سے دو گنا منافع آپ ۖ کو پیش کیا جب میسرہ آیا تو حضرت خدیجہ نے بڑی حیرانگی سے کہا کہ محمد بن عبداللہ ۖ کے اوپر سایہ تھا تو وہ بولا میں نے شام کے سفر میں بہت کچھ دیکھا اور سنا جب بھی ہمارا قافلہ چلتا اور دھوپ تیز ہوتی تو دو فرشتے آپ ۖ پر سایہ کر دیتے ۔ میسرہ نے دوران سفر بہت سارے روح پرور واقعات کا ذکر کیا تو حضرت خدیجہ کو اپنا وہ خواب یا د آگیا اور سوچنے لگیں کیا محمد بن عبداللہ ۖ نبی آخر الزمان ہیں پھر حضرت خدیجہ نے اپنی سہیلی نفیسہ کے ذریعے آپ ۖ کا شادی کا پیغام بھیجا اور پھر آپ ۖ کی ایما پاکر اکابرین خاندان کی موجودگی میں آپ ۖ سے نکاح ہو گیا اور اپنا سارا مال نبی کریم ۖ کے قدموں میں ڈال دیا کہ آپ ۖ جس طرح چاہیں استعمال فرمائیں ۔ حضرت خدیجہ کے پاس بے شمار باندیا ں اور غلام تھے لیکن آپ ۖ کی محبت نے یہ گوارا نہ کیا کہ کوئی اور آپ ۖ کی خدمت کرے اِس سعادت کو وہ خود سمیٹنا چاہتی تھیں آپ ۖ کا سارا کام وہ خود کرتیں امارت کا مزاج دوسروں سے خدمت و ادب کروانا اور دوسروں سے ایثار و قربانی طلب کرنا لیکن جب کسی سے دلی محبت ہو جائے تو معاملہ الٹ ہو جاتا ہے۔ اور جب شہنشاہِ دو عالم ۖ نے نزول وحی کے بارے میں اپنی محبوب زوجہ کو بتایا تو انہوں نے کہا بے شک آپ ۖ سچ کہتے ہیں اور جب اعلانِ نبوت فرمایا تو آپ فورا ایمان کے آئیں۔

اعلان نبوت کے بعد کفار مکہ نبی کریم ۖ کی جان کے دشمن بن گئے تو آپ اپنے محبوب خاوند کے بارے میں بہت فکر مند رہتی تھیں اگر آپ ۖ کو گھر آنے میں دیر ہوجاتی تو طرح طرح کے وساوس دل و دماغ کو گھیر لیتے اور آپ اپنے محبوب خاوند کی تلاش میں ایک رات نکل پڑئیں تو راستے میں ایک شخص ملا تو اس سے حضوراکر م ۖ کے بارے میں پوچھا اور آپ ڈر بھی گئیں کہ کہیں کوئی بد خواہ نہ ہو جو آپ ۖ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہو۔ اِس بات کا ذکر نبی کریم ۖ سے کیا تو پیارے آقا ۖ نے فرمایا جبرائیل تھے اور مجھ سے کہہ گئے میں تم کو سلام پہنچا دوں اور جنت میں ایسا گھر ملنے کی بشارت سنا دو جو موتیوں سے بنا ہو گا ۔ ام المومنین سیدہ حضرت خدیجہ فطری طور پر شرافت پاکیزگی و طہارت کا مجسمہ تھیں ۔ نبی کریم ۖ کی قربت نے ان کی سیرت و محاسن کو چار چاند لگا دئیے ۔ انہوں نے اپنی ذات کو رحمت ِ مجسم ۖ کی ذات میں فنا کر دیا تھا ۔ ساقی کوثر ۖ سے شادی کے وقت حضرت خدیجہ کی عمر چالیس سال تھی لیکن آپ کی سیرت خدمت گزاری دل پسند عادات وفا کش طرزِ عمل حب ِرسول ۖ سے آپ ۖ کے دل میں ان کی انسیت و محبت پیدا ہو گئی تھی کہ کسی اور خاتون سے شادی کا خیال تک نہیں آیا حالانکہ اس معاشرے میں دوسری شادی کر نا عام بات تھی۔ قریش کے مظالم سے تنگ آکر ابو طالب مجبورا خاندان بنو ہاشم کے ساتھ شعب ابی طالب میں پناہ گزین ہوئے ۔ یہاں محصوری کے عرصہ میں حضرت خدیجہ کی صحت بہت متاثر ہو ئی کیونکہ آپ نے ساری عمر آرام و راحت میں ملکہ کی طرح گزاری تھی یہاں کی مشکلات نازک جسم برداشت نہ کر سکا شدید بیمار پڑ گئیں۔

پیارے آقا ۖ نے علاج دل جوئی میں کو ئی کسر نہ اٹھا رکھی مگر وقت معین آگیا تھا رمضان المبارک دس سال نبوت میں آپ ۖ کی محبوب بیوی نے اِس دنیا سے منہ موڑ لیا اور اپنے رحیم کریم شوہر اور کملی والی سرکا ر ۖ کے سامنے دم توڑ دیا اس وقت سیدہ خدیجہ کی عمر پینسٹھ سال تھی ربع صدی اپنے محبوب شوہر کی رفاقت اور خدمت گزاری میں بسر کی حضور ۖ نے اس سال کو عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیا ۔ نبی کریم ۖ اپنے محبوب بیوی کو قبر مبارک میں اتارنے کے لیے خود قبر اترے اور اپنے ہا تھوں سے اپنی غم گسار اور محبوب بیوی کو سپر د خاک کیا نبی کریم ۖ کو اپنی محبوب بیوی سے اس قدر محبت تھی کہ ساری عمر ان کے رشتہ داروں اور ان کی سہلیوں کے ساتھ ہمیشہ حسن سلوک سے پیش آتے تھے چنانچہ جب بھی قربانی کر تے تو سب سے پہلے سیدہ خدیجہ کی سہیلیوں کو گوشت بھجواتے اور بعد میں کسی اور کو دیتے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Terrorist
Previous Post کیا مسلمان ہی دہشت گرد ہے؟
Next Post سندھ میں ہسپتالوں کی تباہی کا آنکھوں دیکھا حال
Sindh Hospitals

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.