geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سندھ میں ہسپتالوں کی تباہی کا آنکھوں دیکھا حال

May 18, 2019 1 1 min read
Sindh Hospitals
Share this:

Sindh Hospitals

تحریر : محمود مولوی

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ صوبہ سندھ میں محکمہ صحت انتہا سے زیادہ ناقص اور تباہ حال ہے، سال 2018 بجٹ کا 1;46;4ٹریلین پاکستانی روپے تھا جس میں سے 13فیصد شعبہ صحت کے لیے مختص کیا گیا تھا،بجٹ پیش کرتے وقت چیف منسٹر سندھ نے اچھی اچھی باتیں کیں کہ تمام ہسپتالوں کو بہتر کریں گے کراچی کے لیئے 200ایمبولینسز کا پروجیکٹ ہوگا، نیو رینٹل کیئر ہوگی ، پاپولیشن ویلفئیر کے لیئے کام ہوگا، لیکن آج افسوس ہم دوسرے بجٹ کے قریب پہنچ چکے ہیں کوئی بھی چیز positiveنہیں ہو رہی ہے،آخر وجہ کیا ہے;238; ۔ اس کی سیدھی وجہ حکمرانوں کی عدم توجہہ ہے جن کے لیے وعدہ کرنا آسان مگر نبھانا اتنا ہی مشکل ہوتاہے ،یہ سب جب اپنی آنکھوں سے دیکھا تو احساس ہوا کہ پاکستان بھر کے لوگ سندھ میں صحت کی ناقص صورتحال پر کیوں تنقید کرتے ہیں ،اس میں سے ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ کی جتنی بھی ہسپتالوں میں بھرتیاں ہیں وہ تما م کمزور اور من پسند افراد پر مشتمل ہیں ، ہم چاہیں ٹنڈو الہیار کی بات کریں۔

سانگھڑ، بدین ، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، کراچی ، جامشورو، سجاول، ٹھٹھہ، ماتلی، شہدادکوٹ یا پھر کسی بھی ضلع کی سب ہی ہستپالوں کا بہت برا حال ہے ، سب سے چھوٹا جو اس شعبے کا یونٹ ہے وہ ہے بی ایچ یو، بنیادی صحت مرکز، جہاں ایک بیسک ڈاکٹرہوتاہے، ایک نرس ، ایک گائناکالوجسٹ ہوتی ہے، اور روز مرہ کی دوائیں ہوتی ہیں جو کہ روٹین میں ہونے والی بیماریاں جیسے ڈائریا ہوگیا بچے کو، بزرگوں کا کوئی علاج ،وغیرہ روزانہ کی بنیادوں پر چیک ہوتے ہیں ، اس کے بعد آتا ہے ان کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ یونٹ جو اس سے بڑا ہوتا ہے اس میں زیادہ ڈاکٹر ہوتے ہیں اسٹاف زیادہ ہوتا ہے اس کے بعد آتا ہے ان کا تعلقہ ہسپتال ، اور تعلقہ ہسپتال ہوتا جو مکمل سہولیات سے آراستہ ہسپتال ہوتا ہے جس میں بیڈ لگے ہوتے ہیں ، ڈسٹرکٹ ہسپتا ل میں بھی بیڈ ہوتے ہیں مگر کم ہوتے ہیں ، جیسا کہ پچیس یا تیس جبکہ تعلقہ ہسپتا ل جو اس میں تقریبا 80یا 100بیڈ ہوتے ہیں جو ہر ضلع میں ہوتا ہے اور اس میں سرکار کی طرف سے تمام طبی سہولیات بھی میسر ہوتی ہیں جیسا کہ سینے کے امراض ، دانتوں ، آنکھوں ، دل کا اور ہر شعبے کا ڈاکٹر میسر ہوتاہے جو تمام شعبوں کو کور کرتا ہے اور آپریشن کی سہولیات بھی وہاں ہوتی ہیں ، کنسلٹنی ، سرجری ، او پی ڈی، آءوٹ پیشنٹ، ان پیشنٹ، تما م چیزیں تعلقہ ہسپتال کے زمرے میں آتی ہیں مگر در حقیقت ہر ہسپتال میں جب ہم جاتے ہیں تووہ 80 بیڈ کا ہسپتال ہے ، سیکشن ڈاکٹر پچاس ہیں اور بھرتی جو ہیں وہ پندرہ سے بیس ہیں یعنی جتنے سلیکٹڈ ہوتے ہیں اس کے تیس فیصد بھرتی ہوتے ہیں اور اس تیس فیصد میں سے آدھے سے بھی کم جو ہیں وہ حاضر ہوتے ہیں اور باقی ڈاکٹرز ہیں ان کی ایک بڑی تعداد ان لوگوں کی ہوتی ہے اپنے اپنے علاقوں میں بیٹھ کر پرائیویٹ کلینک کھول کر پیسہ کما رہے ہوتے ہیں ، اور سرکاری ہسپتالوں میں وہ کبھی کبھی چکر لگالیتے ہیں اور ان کی سرکار کی جانب سے تنخواہ باقائدگی سے آ رہی ہوتی ،یہاں تک کے جو صفائی ستھرائی کا ساما ن ہے اس میں بھی ڈنڈی ماری جاتی ہے۔

مثال کے طور پر صفائی کی 500بوتلیں ماہانہ اسٹاک میں دی جا رہی ہیں تو ان کے اسٹاک میں 10یا 11تاریخ کو کوئی فنائل کی پچیس یا تیس بوتلیں پڑی ہوئی ہوتی ہیں ، تو ظاہر سی بات ہے وہ ہسپتال میں آرہی ہیں مگر وہ مارکیٹ میں دوبارہ بیچ دی جاتی ہونگی،پورے ہسپتال میں صرف ایک ایم ایس کاکمرہ ہوگا جو صاف ستھرا ہوگا، وہاں اے سی لگا ہوگا ، ٹی وی چل رہا ہوگا، خبریں آرہی ہونگی اور مگر ایم ایس صاحب سکون سے بیٹھے ہونگے ، کوئی مریض آجاتاہے تو اس کو کوئی درد کی گولی دے کر کہتے ہیں کہ آپ کراچی چلے جائیں ، میرپورخاص چلے جائیں ، یا آپ حیدرآباد جائیں ، ان تین شہروں کے نام لے کر ان تمام اضلاع میں مریضو ں کو کنارے پر لگا دیا جاتا ہے کہ آپ یہاں چلے جائیں ، دوائیں جو لوگوں کو فری ملنا چاہیے ان میں بے انتہا کی کرپشن ہے کوئی کمپیوٹرائزڈ سسٹم نہیں ہے اس کو ڈاکومنٹ کرنے کاکوئی سسٹم نہیں ہے ، اسٹاک انچارج کی وہی کھاتے داری چل رہی ہوتی ہے دوا کتنی آ رہی ہے جتنے مریضو ں کو دی گئی کیوں نہیں دی گئی ، اور اسٹاک کتنا ہے وہ سب ان کی من مرضی اور منشا پر چل رہا ہے اس کی کوئی ریکارڈ نہیں ہے ، اس کاکوئی ہ میں وہ آڈٹ نہیں دکھا سکے ، کہ اگر ایک سال میں ہ میں اتنی دوائیں دی گئی تھیں تو یہ ہے ان مریضوں کی تفصیل جنہوں نے یہاں سے فیض حاصل کیا اور یہ دوائیں ان کو دی گئیں ، جس ہسپتال میں کم سے کم دو سو یا تین سو ایس کے یو استعما ل ہونے چاہیں فارمیسی اسٹا ک کے وہاں پندرہ سے بیس ایس کے یو رکھے ہوئے ہیں ایک الماری ہوتی ہے تالہ بند اور ایک چھوٹا سا کمرہ ہوتاہے واش روم کی طرح وہاں پر سب کچھ پڑ ا ہوتا ہے ، آکسیجن کی سہولت کہیں نظر نہیں آئی یا تو بہت کم ہے یا پھر نہ ہونے کے برابر ہے، اور ایک اور اہم بات تقریبا ہر ہسپتال میں ہ میں ایک قبرستان نظر آیا وہ قبرستان کس کا ہے وہ وہاں کی ایمبولینسز کا ہے ہر ہسپتال میں دو سے تین سیکشن ایمبولینسز ہوتی ہیں کسی بھی لحاظ سے چلنے کے قابل تو نہیں ہونگی لیکن ان کا اسٹریکچر ضرور کھڑا ہوگا ، ۔ یہاں تک کہ ابھی جو آخری بدین کے تعلقہ ہسپتال میں ہم نے وزٹ کیا وہاں ایک مریض کولگی ہوئی ڈرپ وہی بیڈ پر لٹک رہی ہے مریض چلا گیا ہے اوروہی آدھی نمکیات والی ڈرپ اور وہی سرنج دوسرے مریض کو لگا کر اسکا علاج شروع کر دیا جائے گا، یہ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ کر آئے ہیں ایک خاتو ن مریض کی ڈرپ ختم ہوئے وے تین گھنٹے ہوگئے تھے مگر کوئی نکالنے والا نہیں تھا۔

ایک تعلقہ ہسپتال میں ہم گئے دیکھا کہ زینٹیکس کا ان کے پاس اسٹا ک تھا ، اور ہم نے مریضوں کے فائلیں دیکھیں تو ہر مریض کی فائل پر زینٹیک لکھی ہوئی تھی ہم نے جب پوچھا کہ بھائی ہر مریض کو زینٹیک کیوں دی گئی تو ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا یہ جرم کے زمرے میں آتا ہے کہ کسی مریض کو دوا کی ضرورت نہیں ہے اور آپ صرف اسٹاک کلیئر کرنے کے لیئے اس کو اندھا دھند مریضو ں کو لگا رہے ہیں ،حتی کہ لیاقت یونیورسٹی آف سائنسز کا لینگز کا ہسپتال مراد علی شاہ کے حلقے میں ہے اس کا افتتاح 2014 میں ہوا ہے کچھ سال پہلے اور کچھ ہی سالوں میں اس کی چھتیں اور دیواریں خستہ حال ہو چکی ہیں ، انتہا کی کرپشن ہے کوئی لاءٹ ٹھیک نہیں ہے۔

دیواریں رس رہی ہیں ، جبکہ ہر جگہ پر جو میڈیکل سپریٹنڈنٹ موجود ہیں وہ سیاسی بھرتیاں والے ہیں ان کو اپنی ذمہ داریاں کا پتہ ہی نہیں ہے،سانگھڑ کے تعلقہ ہسپتال میں ایک نیو بورن بچوں کا آئی سی یو یونٹ تھا جب اندر جا کہ دیکھا تو ایک معصوم بچہ جس بے بی کوٹ میں تھا جس میں نیو بورن بے بی کو رکھا ہوا تھا وہ تین اینٹوں پر ٹکا ہوا تھا، نیو رینٹل میں کوئی ایکوویٹر نہیں تھا، گارنٹی کے ساتھ یہ کہا جا سکتا ہے کہ سندھ کے جو ہسپتال ان میں بچوں کو پیدائشی ٹیکے بھی صیح سے نہیں لگائے جا رہے ہونگے،جب سرکاری ہسپتالوں کا یہ حال تو عوام تو مجبو ر ہے پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے کے لیئے کیونکہ علاج تو آخرکروانا ہے نہ اب وہ بھینس بیچیں یا موٹر سائیکل بیچیں ، جانا پڑتا ہے، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن جس کے دو مینڈیٹ ہیں لیکن افسوس کے ساتھ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اپنی ذمہ داریوں میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

اس کمیشن کا یہ حال ہے کہ ان کے پاس کوئی جامع لسٹ نہیں ہے جس میں یہ تفصیلات ہوں کہ اتنے ہسپتال ، اتنے بلڈ بینک، کتنے پرائیویٹ کلینکس ہیں جب آپ کو پتہ ہی نہیں ہے کہ کہاں پر کیا کیا ہے تو آپ کیا دیکھیں گے کہ کیا ہے اچھا ہے یا برا ہے تو پہلے قدم پر شدید طریقے سے ناکام ہیں کراچی میں دارالصحت کاواقعہ سب کو پتہ ہے اتنے بڑے شہر میں یہ واقعہ ہوا کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، اس کے بعد کورنگی میں ایک خاتون کو غلط انجیکشن لگا دیا جو ایک ڈینٹل کے پاس علاج کے لیے گئی تھی ، المیہ تو یہ ہے کہ کسی بھی پرائیویٹ کلینک پر یا ہسپتال میں کوئی واقعہ یا سانحہ ہو جاتا ہے تو کوئی ون ونڈو سروس نہیں ہے، کوئی شکایت سیل نہیں ہے آج کے جدید دور میں بھی کوئی ایسا سسٹم نہیں ہے جس کے تحت کم ازکم ایک آدمی اپنی شکایت ہی در ج کروا سکے۔
Mahmood Moulvi

تحریر : محمود مولوی

Share this:
Hazrat Khadija
Previous Post زوجہ رسول ۖ
Next Post ڈالر کی اونچی اُڑان، ملک میں مہنگائی کا طوفان
Dollar

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.