geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پنجاب کے کسان۔۔تبدیلی کے منتظر

May 19, 2019 1 1 min read
Punjab Farmers
Share this:

Punjab Farmers

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

خوب صورت، حسن فطرت، پرسکون ماحول، صحت مندانہ ماحول،محبت کرنے والے لوگ 80 فیصد دیہاتوں میں آباد ہیں۔ حسن فطرت کی فراوانی ہوتی ہیں فطرت کو اپنے اصلی روپ میں دیکھنا ہوتو گاؤں سے بہتر اور کوئی جگہ نہیں انگریزی کا مقولہ ہے کہ ”دیہات خدا نے بنائے اور شہر انسان نے“خاص طور پر صبح وشام کے مناظر قابل دید ہیں صبح کا منظر دلفر یب ہوتا ہے مگر شام کا منظر بھی اپنے اندر کچھ کم کشش نہیں ہوتی یہ مناظراس قدر دلفر یب ہوتے ہیں کہ دل چاہتا ہے کہ دیکھتا ہی چلا جائے۔لہلہاتے ہوئے کھیت ہرے بھرے سایہ دار درخت،کھلی فضا اور تازہ ہوا گاؤں والوں کے لیے قدرت کا بہت بڑا عطیہ ہیں۔

ماحول بہت پر سکون ہوتا ہے۔ یہ خداداد چیز ہے شہر کے لوگ شہر کی ہنگامہ پرور زندگی سے اکتا کر قلب کی تلاش میں بالعموم دیہات کا رخ کرتے ہیں۔ ماحول صاف ستھرا ہوتا اور صحت مندانہ ہے دیہاتی لوگ کھلی فضا اور سادہ مکانات میں رہتے ہیں محنت مشقت کرتے ہیں تازہ ہوااورخالص غزا کھاتے ہیں یہی وجہ ہے کی وہ شہری لوگوں کی نسبت زیادہ توانا اورصحت مند ہوتے ہیں کسی کا بلڈ پریشر کی بیماری نہیں نہ کوئی شوگرکا مر یض ہے نہ دل کے والو بند ہونے کا۔
لوگ بہت سادہ اور مخلص ہوتے ہیں ان کی زندگی میں تکلف، بناوٹ، ریاکاری،مکروفریب،اور دکھاوا نہیں ہوتا وہ خلوص اور صاف دلی کا پیکر ہوتے ہیں وہ بالکل صاف نیت اور سیدھے سادے ہوتے ہیں اور ان کی زندگی میں کوئی ایچ پیچ نہیں ہوتا۔لوگ قناعت پسند ہوتے ہیں وہ طمع،لالچ،اور حرص اورحرص سے دور ہوتے ہیں وہ اپنی قسمت پر صابر شاکر رہتے ہیں اور اس لیے اطمینان کی زندگی بسر کرتے ہیں۔

گاؤں کے لوگ اخوت و محبت کے نمونے ہوتے ہیں وہ ایک دوسرے سے دلی محبت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر شریک ہو تے ہیں پورا گاؤں گویا ایک خاندان ہوتا ہے گاؤں کی زندگی میں ایک شخص کے غم اور ایک شخص کی خوشی کو سب کی خوشی سمجھتاہے۔گاؤں کے لوگ بہت ملنسار اور مہمان نواز ہوتے ہیں جب ان کے ہاں کوئی مہمان آتا ہیں تو بیحد خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور اپنی بساط سے بڑھ کراس کی خاطر مدارت کرتے ہیں۔دیہاتی لوگ سستی اور کاہلی سے کوسوں دور ہوتے ہیں وہ سخت محنت اور مشقت کے عادی ہوتے ہیں چنانچہ کسان کی محنت ضرب المثل ہے وہ محنت اور مشقت سے اناج لگاتے ہیں اور وہی دنیا کی خوارک بنتا ہے۔

شہروں اور قصبوں میں یہ بحث زدعام ہے کہ ملک کے ہر شعبہ کی حالت دگر گوں ہے، تعلیم، صحت، روزگار، پینے کا صاف پانی، گورننس الغرض مجھے تو کوئی بھی ایسا شعبہ نظر نہیں آتا جو عوام کی بنیادی ضروریات سے وابستہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا رہا ہو۔ جس طرف دیکھو بے حسی ہے، اداروں پر عوام کا اعتبار نہیں رہا، سرکاری اہلکار عام لوگوں کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں، اداروں اور لوگوں کی رابطہ کاری کا تصور ہی دم توڑ چکا ہے، اختیارات کا نا جائز استعمال ہر ادارے میں بڑی دیدہ دلیری اور چسکے کے طور پر ہو رہا ہے۔

لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ شہرکے بڑھے لکھے لوگ اپنے مرضی کی زندگی جینا چاہتے ہے اور دیہات کے لوگ خداکی نعمتوں کا شکر اداکرتے ہیں۔ ان کو کسی بھی بحث کی کوئی ضرورت پیش نہیں آتی۔دوسری جانب دیہاتی لوگوں کوجوبات پریشان کرتی ہے وہ یہ ہے کہ کسان سخت محنت اور مشقت سے فیصل کی حفاظت کرتے ہیں۔جب فائدہ کا موقع آتا ہے تو اپنی نااہلی چھپانے والے سرکاری اہلکار کسانوں سے فیصل چھین لیتے ہیں اور بد نام حکومت وقت کو کرتے ہیں۔اس حوالے پنجاب حکومت نے گندم خریدنے کے لیے جو ہدف مقررکیے اور اسلسلے میں جو اقدامات کئے وہ قابل تحسین ہیں۔وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔اس کے ساتھ افسوس کی خبر یہ بھی ہے چند کرپٹ اہلکار حکومت وقت کے احسن اقدامات کے برعکس کام کررہے ہیں۔

احکام کو اس کا نوٹس لینا چائے۔گزشتہ روزایک ایسا ہی واقعہ ضلع نارووال کے نواحی شہرقلعہ احمد آباد میں پیش آیا کہ گاؤں چند بویاں گندم کی ٹریکٹرٹرالی پر رکھے تین،چار کسانوں فروخت کرنے کے لئے قلعہ احمد آباد شہر آئے۔اس دوران محکمہ خوراک نارووال کے فوڈ انسپکٹر محمد شفیق کی نظر ٹریکٹرٹرالی پرپڑی تو اس نے روک لیا۔کسانوں کا بغیر موقف لیے فوڈ انسپکٹر محمد شفیق نے پولیس کی مددسے گندم کی ٹرالی اپنے قبضے میں لے لی۔اور کہا کہ یہ لوگ بہت بڑے گندم کے سمگلر ہیں۔ان کیخلاف قانونی کاروائی کرنا ہمارا حق ہے۔اس حوالے سے قومی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر یں،اہل علاقہ اور کسانوں کا احتجاج محکمہ خوراک نارووال کے فوڈ انسپکٹر محمد شفیق کے موقف کی نفی کرتی ہیں۔ خبر کے مطابق کاروائی کے دوران فوڈ انسپکٹر محمد شفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں وزیراعلیٰ، وزیرخوراک پنجاب نے زبانی حکم دیا کہ ضلع بندی کرکے پولیس کی مددسے کسانوں سے زبردستی گندم سرکاری گوداموں میں لے کر جائیں۔

پنجاب میں زبانی حکم نامے اور فوڈانسپکٹرمحمدشفیق کی کاروائی سے لگتا ہے کہ پنجاب کو چند کرپٹ لوگ سند ھ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ سندھ کے دیہاتوں میں دو یا تین سردار خاندان عام طور پر دو سو مربعے سے لے کر 4 سو مربع تک زمین کے مالک ہوتے ہیں. دیہاتوں کی تقریباََ 75 فیصد آبادی سرداروں اور وڈیروں کی ان زمینوں پر بطور ہاری کام کرتی ہے۔ اور یہ ہاری اپنی عورتوں اور بچوں سمیت کھیتوں میں کام کاج میں مصروف رہتے ہیں.

کہنے کو تو یہ دیہات سرکاری قانون کے تحت ہیں لیکن حقیقت میں دیہاتوں کا سارا نظام وڈیروں کے ہاتھ میں ہے۔اور گاؤں میں رہنا ایک طرح سے وڈیرے کی رضا مندی کے ساتھ مشروط ہے. دیہاتی لوگ کچے مکانوں اور جھونپڑیوں میں رہتے ہیں. صفائی کی صورتِ حال انتہائی خراب ہے. گاؤں کے سکولوں میں کتے بھونکتے ہیں. دیہات کے آدھے سے زیادہ بچے کھیتوں میں کام کاج کے علاوہ آوارہ گردی کرتے ہیں جبکہ بقیہ آدھوں کو گاؤں کے مدرسے میں جانے کی توفیق ہے. سو میں سے 30 مرد اور سو میں سے 10 عورتیں اپنا نام وغیرہ لکھ سکتی ہیں.ملیریا، ہیپاٹائٹس، پیٹ اور سانس کی بیماریاں عام ہیں.

ضرورت اس امر کی ہے حکومت پنجاب جعلی حکم نامے پر کاروائی کرنے والے کرپٹ افسروں کے خلاف نوٹس لیں تاکہ سابق روایت ختم ہوں اور تحریک انصاف حکومت کے قابل تحسین اقدامات کو ثمر کسانوں کو مل سکے اورپنجاب میں کسان خوشحالی سے زندگی بسر کر سکیں۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Opposition Parties
Previous Post اپوزیشن جماعتیں سیاسی حکمت عملی کیلئے آج افطار ڈنر پر اکٹھی ہوں گی
Next Post مہنگائی میں ہوشربا اضافہ
Inflation

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.