geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تلخ سچ

May 19, 2019 0 1 min read
Aftari
Share this:

Aftari

جمیلہ نے پکوڑوں کے لیے تیل کڑاہی میں ڈالا اور تیل کے گرم ہونے تک کچن میں ہی سانس لینے کو بیٹھ گئی.. آج بیگم صاحبہ کی طرف سے ان کے سب رشتہ داروں کو افطار ڈنر تھا..اس لیے جمیلہ دوپہر سے تیاریوں میں مصروف تھی…ابھی درد سے چور ہوتے جسم اور تھکے ماندے ذہن کے ساتھ لمحہ بھر کو سانس لینے کے لیے بیٹھی تھی..
تب ہی رخسانہ بیگم انتظامات دیکھنے کو باورچی خانہ میں داخل ہوئیں اور جمیلہ کو وہاں بیٹھے دیکھ کر ان کے ماتھے پہ بل پڑ گئے..چیختی ہوئیں بولیں افطار کا وقت ہو گیا,مہمان آنے والے ھیں اور تم یہاں سکون سے بیٹھی ہو
جمیلہ نے ڈرتے ڈرتے کہا:

جی جی!!!!! بیگم صاحبہ بس سب انتظام ہو گیا ھے میں بس ذرا سستانے کو بیٹھی تھی بس یہ پکوڑے رہتے میں ابھی پکوڑے نکال لیتی..

اف یہ تم جیسے ملازموں کے چونچلے. اچھا یہ بتاؤ کیا کیا بنا لیا ھے.؟ رخسانہ بیگم نے غصے سے کہا..
جی بیگم صاحبہ بریانی اور کھانا تیار ھے.. فروٹ ٹرائفل اور دہی بڑے بھی فریج میں رکھ دیے ھیں.. .مشروبات بھی تیار ھیں… بس یہ پکوڑے رہ گئے اور فروٹ رہ گئے وہ چھوٹی بیگم صاحبہ کاٹ رہی ھیں. انہوں نے کہا تھا کہ وہ کاٹ لیں گی می باقی کام کروں..

ہیںںںں.!!! کیا کہا… رمشا کا تو روزہ ھے…میری بیٹی روزے میں کام کر رہی ھے.. میں اس سے واپس لیتی ہوں تم ہی کاٹنا.. رخسانہ بیگم چیختے ہوئے کچن سے چلی گئیں..

پکوڑے تلتے ہوئے لمحہ بھر کو جمیلہ نے سوچا کہ روزہ تو اس کا بھی ھے?. وہ بھی دوپہر سے روزے کے ساتھ ہی تپتے ہوئے کچن میں تھیں.? لیکن پھر جلدی سے سر جھٹک کر کام میں مصروف ہو گئی..

اذان ہونے سے ذرا پہلے دستر خوان پہ سب کچھ سجا کر جمیلہ نے بیگم صاحبہ سے اجازت مانگی جو میک اپ کر سجی سنوری مہمانوں کے انتظار میں تھیں..

“ہائے یہ سب برتن کون دھوئے گا… ؟ ابھی جانا ھے تو جاؤ رات کو برتن دھونے کے لیے لازمی آ جانا” رخسانہ بیگم نے بے دلی سے اجازت دے دی.

جمیلہ تھکے ہوئے وجود کے ساتھ یہ سوچتے ہوئے کہ اس کے بچے افطاری کے لیے اس کی راہ دیکھ رہیں? ہو گے جلدی سے اپنے گھر کو چل دی…

دو کمروں اور صحن کے بوسیدہ مکان میں جیسے ہی جمیلہ داخل ہوئی اس کے بچے اس کو خالی ہاتھ دیکھ کر حیران ہو گئے ?..امّاں تو نے کہا تھا آج بیگم صاحبہ نے بڑی افطاری کرانی ھے ?اس لیے ہم خوش تھے آج ہم بھی اچھی افطاری کریں گے..پر اماں تو خالی ہاتھ آ گئی ھے.. اب ہم کیا کھائیں گے… ؟?؟

جمیلہ نے بچوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کچھ کجھوریں پڑی ھیں..پانی لے آؤ ہم روزہ کھول لیں گے. چلو جلدی کرو اذان ہونے والی ھے..

جمیلہ کا بڑا بیٹا کرب سے بولا پر اماں افطاری صرف امیروں کے لیے ہوتی ھے کیا؟؟افطاری تو روزہ داروں کے لیے ہوتی ھے. ہمارا بھی تو روزہ تھا بیگم صاحبہ کچھ ہمارے لیے بھی بھیج دیتی تو کیا ہو جاتا؟؟

صبر کا دامن چھوٹ گیا ….
آخر کار جمیلہ بھی رو پڑی..?

ہاں بیٹا یہ افطاری امیروں کے لیے ہی ہوتی ھے وہی صرف کچھ دنوں کے لیے بھوکا رہتے.. غریب تو سارا سال ہی بھوکے رہتے ھیں. غریبوں کی کیا سحری اور کیا افطاری.. ??

Share this:
Inflation
Previous Post مہنگائی میں ہوشربا اضافہ
Next Post مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے خلاف نئی عالمی سازش
Kashmir Freedom

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.