geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات پر تیار

May 22, 2019 1 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران قدم بڑھاتا ہے تو واشنگٹن کی طرف سے ’یقینی طور پر جواب‘ دیا جائے گا۔ ٹرمپ کے اس تازہ بیان سے واضح ہوتا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی تازہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نیا بیان دیا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کوئی قدم بڑھائے گا تو امریکا کی طرف سے مثبت جواب دیا جائے گا۔ تاہم ایرانی صدر حسن روحانی کے مطابق فی الحال وقت مناسب نہیں کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔

امریکی صدر نے پیر کے دن عہد ظاہر کیا کہ ایران کی طرف سے لاحق ممکنہ خطرات کا بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ کوئی مسلح تنازعہ شروع نہیں ہو گا۔ قبل ازیں ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے جنگ شروع کی تو ’ایران کا سرکاری طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا‘۔ ان کے اس بیان سے ایک مسلح تنازعہ کا خدشہ بڑھ گیا تھا تاہم پیر کو انہوں نے عندیہ دیا کہ ایران مذاکرات میں پہل کرے گا تو امریکا بھی قدم بڑھا دے گا۔

اس پیشرفت پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ تنازعات کے خاتمے کی خاطر مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن فی الحال امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے ابھی حالات سازگار نہیں ہیں۔ ایرانی نیوز ایجسنی ارنا نے روحانی کے حوالے سے بتایا، ’’آج حالات سازگار نہیں کہ مذاکرات کیے جائیں اور ہمارا انتخاب ہے کہ مزاحمت دکھائی جائے‘‘۔

یہ امر اہم ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی عسکری موجودگی بڑھا دی ہے۔ واشنگٹن کے مطابق خطے میں ایران کی طرف سے لاحق ممکنہ خطرات کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ دوسری طرف سعودی عرب نے ایران پر الزام عائد کر دیا ہے کہ وہ سعودی سرزمین پر ہوئے ایک مبینہ ڈرون حملے میں ملوث ہے۔ ریاض حکومت کے مطابق اس حملے میں سعودی عرب میں خام تیل کی پائپ لائنوں اور آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

Share this:
Dr Firdous Ashiq Awan - Maryam Nawaz
Previous Post چیئرمین نیب کے انٹرویو پر مریم نواز اور فردوس عاشق اعوان کا ردعمل
Next Post امریکہ ۔ ایران کشیدگی باعثِ تشویش ہے، یورپی یونین و اقوام متحدہ
America - Iran

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.