geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایام رمضان کو قیمتی بنائیے …!

May 22, 2019 0 1 min read
Ramadan
Share this:

Ramadan

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

امت مسلمہ کے لیے ماہ رمضان انمول نعمت اور رحمتوں، برکتوں اور بخشش کا خزینہ ہے۔ اس نیکیوں کے موسم بہار میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے نیکی کا اجر ستر درجے تک بڑھا دیا جاتا ہے، شیاطین قید کر دیے جاتے ہیں، اور لوگوں میں جذبہ ایمان بڑھ جاتا ہے جس سے مساجد آباد ہوتی ہیں۔ یہ مہینہ جہاں اہل ایمان کے لئے جنت کی نوید ہے وہاں گنہگاروں کے لیے اپنے گناہ بخشوانے کا ذریعہ ہے۔ ہمارے لئے انتہائی سعادت کی بات ہے کہ اللہ ربّ العزت نے ایک بار پھر ہمیں ماہ رمضان اور اس کی مبارک ساعتیں نصیب فرمائیں، نیکیوں کا یہ سیزن تیزی کے ساتھ گزر رہا ہے ، ہمیں چاہیے کہ ہم اس ماہ مبارک سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اس کے باقی ماندہ ایام کو قیمتی بنانے کے لیے پلاننگ کریں، روزہ کی پابندی ، نماز باجماعت کا اہتمام، تراویح میں قرآن کریم کا سننا ، نوافل کی کثرت ، مسنون اعمال اور قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ نیکیوں کا حصول ممکن ہو سکے۔ اور بری عادات سے بچیں، حسد ، کینہ ، بغض سمیت تمام برائیوں کو ترک کرنے پر خوب غور و فکرکریں۔ اس مہینے کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اس کے دن بھی بابرکت ہیں اور اس کی راتیں بھی پرنور ہیں، اس لیے اس مہینے کے داخل ہوتے ہی ایمان والوں پر ایک خاص کیفیت طاری ہوجاتی ہے، انسان ہر طرح کے شرور و فتن سے آزاد ہو کر خالصتاً عبادت الٰہی میں مشغول ہوجاتا ہے۔اور روزہ کی حالت میں خوف الٰہی کے باعث بھوک و پیاس میں بھی کھانے پینے کی چیزوں(جو کہ عام ایام میں حلال بھی ہیں) کے پاس جانے سے باز و ممنوع رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک مہینے میں قرآن مجید جیسی عظیم المرتبت کتاب نازل فرمائی جو تمام بنی نوع انسان کے لئے آسمانی ہدایت و رہنمائی کاذریعہ ہے۔ اس مہینے کو گزارنے میں ہمیںیہ طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے کہ دن کو روزہ رکھا جائے اور رات کو قیام لیل کیا جائے، سحر وافطار میں دوسروں کو بھی شریک کیا جائے، صدقہ وخیرات میں کثرت کی جائے۔ اور ہر مسلمان عہد کر لے کہ اپنی زبان سے نہ جھوٹ بولے گا ، نہ چغلی اور نہ غیبت کرے گا ، کسی کو گالی نہیں دے گا اور نہ ہی کسی کو دکھ درد پہنچائے گا۔

جبکہ غریبوں کے کام آئے گا اور مسکینوں کا ولی بنے گا۔ اس ماہ مبارک کے روزے رکھنا تمام مسلمان عاقل اور بالغ مسلمانوں پر فرض ہیں، جس کا بدلہ اللہ تعالیٰ نے خود اپنے زمہ لے رکھا ہے۔روزے کی فرضیت کا بنیادی مقصد تقوی کا حصول ہے۔انسانی جبلت میں بھوک کا انتہائی اہم مقام ہے اگر انسان اپنی صنفی خواہشات پر قابوپانے میں کامیاب ہوجائے تو انسان اپنی تمام خواہشات پر قابو پاسکتا ہے۔امت مسلمہ کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے بھوک اورپیاس برداشت کرنے کے عوض دنیا و آخرت کی بے شمار روحانی اور مادی نعمتوں سے نوازا جاتا ہے۔ہمارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے ، آپ رمضان کے مہینے میں کثرت کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت ،دعا ،استغفار ،صدقہ وخیرات ،اعتکاف اور لیلة القدر کو پانے کی جستجو کرتے تھے۔ رمضان المبارک کا مقصد قرآن نے یہ بیان کیاہے کہ اس کے روزوں سے انسان متقی بن جائے۔

متقی انسان وہ ہوتا ہے جو حقوق اللہ کو بھی پوری نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ ادا کرتا ہے اور حقوق العباد کی ادائیگی میں کبھی کوتاہی نہیں کرتا۔ اس مبارک مہینے میں نیکو کاروں کے لیے سانس لینا بھی تسبیح اور سونا بھی عبادت ہے، اس مہینے میں کئے جانے والے اعمال مقبول اور دعائیں مستجاب ہیں لہٰذاہم سب کو اس مہینے میں سچی نیتوں اور پاک دلوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے سوال کرنا چاہئے کہ ہمیں اس مہینے کے باقی روزے رکھنے اور قرآن پاک کی کثرت سے تلاوت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے ، کیونکہ بڑا بدبخت ہے وہ شخص جو اس بابرکت مہینے میں غفران الٰہی سے محروم رہا۔ اس مہینے میں روزے کی وجہ سے جو پیاس اور بھوک لگتی ہے ، اس سے قیامت کے دن کی پیاس اور بھوک کو یاد کرنا چاہیے ، غریب اور تنگ دست لوگوں کو صدقہ دینا بزرگوں کا احترام کرنا، چھوٹوں پر رحم کرنا اور رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرنا، اپنی زبانوں کو ہر قسم کی برائی سے بچانا، اور اپنی نگاہوں کو ان چیزوںکی طرف دیکھنے سے بچانا چاہیے جنہیں دیکھنا جائز نہیں ،اور اپنے کانوں کو ایسی آوازوں سے بچاناکہ جنہیں سننا حرام ہے، اور لوگوں کے یتیم بچوں سے ہمدردی اور مہربانی کا برتاؤ کرنا چاہیے۔

اس ماہ مبارک میں روزہ دار کو افطارکروانے کی بہت فضیلت بیان ہوئی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ ” اے لوگو! اگر تم میں سے کوئی اس مہینے میں کسی مو من روزہ دار کو افطار دے تو خدا وند تعالیٰ اس کو اپنی راہ میں ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ، اور اس کے تمام گذشتہ گناہوں کو بخش دیتا ہے۔اور فرمایا کہ تم میں سے جو کوئی اس مہینے میں اپنے اخلاق کو اچھا اور نیک کرے گا تو وہ آسانی سے پل صراط عبور کرے گا ۔اور جو کوئی اس مہینے میں اپنے ماتحت سے نرمی کرے گا تو خدا وند تعالیٰ قیامت کے دن اس کے حساب میں نرمی فرمائے گا اوراگر کوئی اس مہینے میں دوسروں کو اپنی اذیت سے بچاتا رہے گا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کو اپنے غیض وغضب سے محفوظ رکھے گا۔ اور اگر کوئی اس مہینے میں کسی یتیم پر احسان کرے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس پر احسان کرے گا۔ اور جو کوئی اس مہینے میں اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو اپنی رحمت سے متصل کرے گا ، جو کوئی اس مہینے میں مستحب نماز بجالائے گا تواللہ تعالیٰ اس کو جہنم سے نجات دے گا اور جو کوئی اس مہینے میں ایک واجب نماز پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دوسرے مہینوں میں سترنمازیں پڑھنے کا ثواب دے گا۔

اے لوگو یقینا اس مہینے میں جنت کے دروازے کھول دئے گئے ہیں اپنے پرودگار سے درخواست کرو کہ ان کو تمہارے اوپر بند نہ کرے ، اور جہنم کے دروازے اس مہینے میں بند کردئے گئے ہیں اپنے پرودگار سے درخواست کرو کہ تمہارے لئے ان کو نہ کھولے، اور شیاطین اس مہینے میں باندھے گئے ہیں اپنے ربّ سے درخواست کرو کہ ان کو تمہارے اوپر مسلط نہ کرے۔” ہمیں ان مبارک ایام میں فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوافل اور مسنون اذکار و تسبیحات کا بھی خوب اہتمام کرنا چاہیے، لا الٰہ الاللہ اوراستغفار کی کثرت کرنا چاہیے۔ اور تیزی سے گزرتے ان ایام کو قیمتی بنانا چاہئے ان میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں اور رحمتوں کو سمیٹنا چاہئے ۔ بارگاہ الٰہی میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نیک اعمال کی توفیق عطاء فرمائے ، اور ہمارا شمار اپنے مقرب بندوں میں فرماکر ہمیں دونوں جہانوں کی کامیابی عطاء فرمائے، آمین۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Khursheed Jamali
Previous Post نیب نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی کو گرفتار کر لیا
Next Post شہادت علی رضی اللہ عنہ
Hazrat Ali RA

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.