geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کرے گا: آیت اللہ علی خامنہ ای

May 30, 2019 1 1 min read
Ayatollah Ali Khamenei
Share this:

 Ayatollah Ali Khamenei

تہران (جیوڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ان سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ اگر امریکا ایران پر عاید پابندیاں ختم کردے تواس کے ساتھ بات چیت ممکن ہے۔

علی خامنہ ای کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انھوں نے کہا:’’ہم یہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں،ہم امریکا سے مذاکرات نہیں کریں گے کیونکہ ان مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ الٹا نقصان ہوا ہے‘‘۔

انھوں نے مزید کہا :’’ ہم انقلاب کی بنیادی اقدار پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے ۔ہم اپنی فوجی صلاحیتوں پر بھی کوئی بات چیت نہیں کریں گے‘‘۔

ان کے برعکس ایرانی صدر حسن روحانی نے قبل ازیں قدرے مفاہمانہ لب و لہجہ اختیار کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر امریکا ان کے ملک پر عاید پابندیاں ختم کردے تو اس کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں۔ان سے دو روز پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسی قسم کا مفاہمتی بیان دیا تھا کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر ڈیل ہوسکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوموار کو کہا تھا:’’ مجھے اس بات میں یقین ہے کہ ایران ایک ڈیل کرنا چاہے گا اور میرے خیال میں یہ ان ( ایرانیوں ) کے لیے بہتر رہے گی اور اس کا امکان بھی ہے‘‘۔

ایرا ن کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے نشر کیے گئے بیان کے مطابق حسن روحانی نے کہا کہ ’’ وہ ( امریکی) جب بھی غیر منصفانہ پابندیاں ہٹا دیتے ہیں ، اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں اور مذاکرات کی میز پر لوٹ آتے ہیں ،جس کو وہ خود ہی چھوڑ کر گئے تھے ، تو پھر دروازے بند نہیں ہوئے ہیں‘‘۔انھوں نے مزید کہا :’’ ہمارے لوگ آپ کی آپ کے عملی اقدامات سے جانچ کریں گے محض زبانی جمع خرچ سے نہیں‘‘۔

ایرانی وزارت ِ خارجہ کے ترجمان عباس موساوی نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے ضمن میں کوئی پیش رفت ہوتی نظر نہیں آتی ۔

اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔ امریکا نے مشرقِ اوسط میں اپنے مفادات کو لاحق خطرات کے دفاع کے لیے مزید ڈیڑھ ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے پہلے اس نے اپنا ایک طیارہ بردار بحری بیڑا اور بی 52 بمبار لڑاکا طیارے خطے میں بھیجے تھے۔اس کا پانچواں بحری بیڑا پہلے ہی بحرین میں لنگر انداز ہے۔امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شناہن کا کہنا ہے کہ خطے میں ان پیشگی تیاریوں سے ایران کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ کرنےمیں مدد ملی ہے ۔

دریں اثناء امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے کے نزدیک چار بحری جہازوں پر تخریبی حملہ بحری بارودی سرنگوں سے کیا گیا تھا اور یہ بات قریب قریب یقینی ہے کہ یہ حملہ ایران ہی نے کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کا سعودی عرب کی مشرقی ، مغربی پائپ لائن پر واقع دو پمپنگ اسٹیشنوں پر ڈرون حملے سے تعلق تھا اور عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے گرین زون پر برسائے گئے راکٹ کا تعلق بھی اسی مربوط حملے سے تھا مگر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان موساوی نے ان کے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

Share this:
Maya Ali
Previous Post مایا علی نے ایک فلم کامیاب ہونے پر معاوضے میں اضافہ کر دیا
Next Post ایران پر پابندیوں کے اثرات حماس اور حزب اللہ پر مرتب ہو رہے ہیں: امریکا
Mike Pompeo

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.